"اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے"

مرے گھر سے میرے ہی فوٹو چرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
انہیں پھر جرابوں میں سب سے چھپانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ٹماٹر ادھارے کبھی لے گئیں تم، پکوڑے سموسے کبھی دے گئیں تم
مرے گھر میں دن بھر ترا آنا جانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ترا اپنے گھر کے ہی چوزے چرانا، مرے باپ کو ان کی یخنی پلانا
کبھی میری اماں کے گوڈے دبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
مجھے دیکھ کر سیڑھیوں سے پھسلنا، پکڑ کر مجھے تیرا یکدم سنبھلنا
ترا روزسیڑھی پہ پانی گرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
"کرینہ" کے جیسے نگاہیں ملانا، "کرشمہ" کے جیسے نگاہیں جھکانا
مجھے روز فلمی ادائیں دکھانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
بشیراں کی ہٹی سے لیتا ہوں جب بھی، میں ابا کے سگریٹ نسوار ماں کی
اسی وقت تیرا ببل لینے آنا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
حسینہ کوئی دل اگر مجھ پہ ہارے، یا کردے نگاہوں سے مجھ کو اشارے
ترا اس کی اماں کو فوراً بتانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ترے گھر میں آئے کزن کوئی تیرا، چچیرا، پھپھیرا مسیرا، ملیرا
اسے میری تعریف کر کے جلانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
اس غزل کو آپ تک پہنچانے میں تعاون کیا ہے اساتذہ اکرام الف عین اور محمد یعقوب آسی نے۔
 
شوکت پرویز

محفلین
یہ لمبی سی بحروں کے اشعار پڑھنا، اگر اتنی فرصت نہیں ہے تو کیا ہے
جناب اچّھی غزل ہے اور پر مزاح بھی خوب ہے۔۔۔

اسے ذرا دیکھ لیں۔۔۔
شکریہ۔۔
 
ترا اپنے گھر کے ہی چوزے چرانا، مرے باپ کو ان کی یخنی پلانا​
کبھی میری اماں کے گوڈے دبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​
مجھے دیکھ کر سیڑھیوں سے پھسلنا، پکڑ کر مجھے تیرا یکدم سنبھلنا​
ترا روزسیڑھی پہ پانی گرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​
:D بہت خوب(y)
آخر میں یہ جو آپ نے لکھا ہے نا​
اس غزل کو آپ تک پہنچانے میں تعاون کیا ہے اساتذہ اکرام الف عین اور محمد یعقوب آسی نے۔
بس پی ٹی وی کے پرانے دنوں کی یاد تازہ کرا دی:rolleyes:
ارے ہاں۔کاشف عمران صاحب کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔انہیں ٹیگ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں​
 
یہ لمبی سی بحروں کے اشعار پڑھنا، اگر اتنی فرصت نہیں ہے تو کیا ہے
جناب اچّھی غزل ہے اور پر مزاح بھی خوب ہے۔۔۔

اسے ذرا دیکھ لیں۔۔۔

شکریہ۔۔
سمجھ آگیا مجھ کو تیرا اشارہ
"تُو تُو ترا" ہے تو "تم تم تمہارا"
ہمیں کچھ رعایت عنایت کریں جی
مزاحیہ غزل ہے، کرو کچھ گزارا
 
بس پی ٹی وی کے پرانے دنوں کی یاد تازہ کرا دی:rolleyes:
ارے ہاں۔کاشف عمران صاحب کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔انہیں ٹیگ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں​
شکریہ محسن وقار بھیا!
آپ ہمیشہ دل کھول کر داد دیتے ہو اور میرا سینہ خوشی سے چوڑا ہو جاتا ہے :)

کاشف عمران صاحب کا اکائونٹ ڈیلیٹ ہوگیا؟ یہ حادثہ کیسے ہوا؟ کچھ ڈیٹیلز بتا سکتے ہیں آپ؟
 
اس غزل کو آپ تک پہنچانے میں تعاون کیا ہے اساتذہ اکرامالف عیناورمحمد یعقوب آسینے۔

یہ امجد علی راجا صاحب کا اپنا حسنِ ظن ہے۔

اس فقیر کو ’’ناکردہ‘‘ نیکیوں کی جزا کی کوئی طلب نہیں! اور میں نے کم از کم اس غزل پر کوئی بھی مشورہ نہیں دیا۔

الف عین ، محمد وارث
 
شوکت پرویز

محفلین
سمجھ آگیا مجھ کو تیرا اشارہ
"تُو تُو ترا" ہے تو "تم تم تمہارا"
ہمیں کچھ رعایت عنایت کریں جی
مزاحیہ غزل ہے، کرو کچھ گزارا
یہ مضبوط یاری کا ہے اک اشارا
چلے آئے ہم، جب بھی تو نے پکارا
ہمیں تو سناتا رہے اپنی غزلیں
تو ہوتا رہے گا ہمارا گزارا
 
شکریہ محسن وقار بھیا!
آپ ہمیشہ دل کھول کر داد دیتے ہو اور میرا سینہ خوشی سے چوڑا ہو جاتا ہے :)

کاشف عمران صاحب کا اکائونٹ ڈیلیٹ ہوگیا؟ یہ حادثہ کیسے ہوا؟ کچھ ڈیٹیلز بتا سکتے ہیں آپ؟
آپ لکھتے ہی ایسا ہیں کہ داد نہ دینا زیادتی ہو گی
کاشف صاحب نے ایک دھاگے میں شاعری میں سائنس کو شامل کرنے کی بات کی تھی پھر جب اس پر آراء دی گئیں تو وہ ناراض ہو گئے
میں دھاگہ ڈھونڈتا ہوں
 
یہ امجد علی راجا صاحب کا اپنا حسنِ ظن ہے۔ اس فقیر کو ’’ناکردہ‘‘ نیکیوں کی جزا کی کوئی طلب نہیں!

آپ کسرِنفسی سے کام لے رہے ہیں استادِ محترم! ورنہ آپ کی رہنمائی کے بغیر تو میں شاید ابھی تک بیگم کے موضوع پر ہی لکھ رہا ہوتا :)
آپ کی مہربانی سے اس غزل میں کہیں بھی ذکرِبیگم نہیں (تالیاں)
اور گھر کے برتن بھی ٹوٹنا بند ہو گئے (مجھ پر) :cool:
 
عینی شاہ

محفلین
مرے گھر سے میرے ہی فوٹو چرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
انہیں پھر جرابوں میں سب سے چھپانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ٹماٹر ادھارے کبھی لے گئیں تم، پکوڑے سموسے کبھی دے گئیں تم
مرے گھر میں دن بھر ترا آنا جانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ترا اپنے گھر کے ہی چوزے چرانا، مرے باپ کو ان کی یخنی پلانا
کبھی میری اماں کے گوڈے دبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
مجھے دیکھ کر سیڑھیوں سے پھسلنا، پکڑ کر مجھے تیرا یکدم سنبھلنا
ترا روزسیڑھی پہ پانی گرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
"کرینہ" کے جیسے نگاہیں ملانا، "کرشمہ" کے جیسے نگاہیں جھکانا
مجھے روز فلمی ادائیں دکھانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
بشیراں کی ہٹی سے لیتا ہوں جب بھی، میں ابا کے سگریٹ نسوار ماں کی
اسی وقت تیرا ببل لینے آنا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
حسینہ کوئی دل اگر مجھ پہ ہارے، یا کردے نگاہوں سے مجھ کو اشارے
ترا اس کی اماں کو فوراً بتانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ترے گھر میں آئے کزن کوئی تیرا، چچیرا، پھپھیرا مسیرا، ملیرا
اسے میری تعریف کر کے جلانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
اس غزل کو آپ تک پہنچانے میں تعاون کیا ہے اساتذہ اکرام الف عین اور محمد یعقوب آسی نے۔
:rollingonthefloor: :laughing: ویسے اس غزل میں کھانے پینے کی ورائٹی خوب ہے ۔امجد بھائی :rollingonthefloor: :p
 
سید زبیر

محفلین
راجہ صاحب
بہت خوب
مرے گھر سے میرے ہی فوٹو چرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
انہیں پھر جرابوں میں سب سے چھپانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
اللہ کرے آپ سدا یونہی مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں
I always miss u
 
Top