اگلا حملہ پشاور کے واقعے کو بھلا دے گا، ملا فضل اللہ نے دھمکی دیدی

اگلا حملہ پشاور کے واقعے کو بھلا دے گا، ملا فضل اللہ نے دھمکی دیدی
07 جنوری 2015 (18:35)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ نے دھمکی دی ہے کہ ان کا اگلا حملہ آرمی پبلک سکول پشاور پر ہونے والے حملے کو بھی بھلا دے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبان کے رہنماءنے اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں ، جب تک ہمارے لوگوں کو مقابلوں میں مارا جاتا رہے گا ہم بھی فوج کے جوانوں اور ان سے جڑے ہر شخص کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد کا کہنا ہے کہ پشاور میں سکول پر حملے کے دوران فوجیوں کے بچے مارے گئے ہیں ، اور مستقبل میں بھی ایسے لوگ ہمارا اولین نشانہ رہیں گے۔ فضل اللہ نے اپنے پیغام میں مزید بچوں کو مارنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ملا فضل اللہ کا یہ ویڈیو پیغام پشتو زبان میں ہے جس کو ’العمر میڈیا‘ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے فضل اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ہے اور پاکستانی عسکری حکام کے مطابق ان دنوں افغانستان کے صوبہ کنڑ میں روپوش ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/national/07-Jan-2015/180781
 
پاکستان اس وقت تباہ کن اور ہولناک جنگ لڑ رہا ہے جس میں دشمن نظر نہیں آتا وہ اپنا وار کرنے میں آزاد ہے جبکہ ہماری فوج اور پورا ملک ،اس کی معیشت ،اسکے بے گناہ اور معصوم شہری ،بچے اور عورتیں اس کا ہدف ہیں ایسی غیرمعمولی جنگ کے لیے حربی سمیت تمام غیرمعمولی ہتھکنڈے اور حربےہمیں بھی اس دشمن کے خلاف آزمانے ہوں گے ۔ طالبان نے معصوم اور بے گناہ بچوں کو بے دردی سے شہید کیا ہے جس سے رائے عامہ اور طالبان کے اپنے حمایتی لوگ بھی طالبان دہشتگردوں کے خلاف ہو گئے ہیں اور ان کے لئے طالبان کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اب طالبان اپنے ہولناک جرائم اور بربریت و سفاکی کو چھپانے کے لئے اور اپنا امیج بہتر بنانے کےلئے جھوٹے اور فضول قسم کے بہانے تراش رہے ہیں۔
بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں دہشت گردوں کا پاکستانی بچوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنا ،ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کے ساتھ بھی زیادتی ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے .پاکستانی عوام دہشت گردوں کو اس مجرمانہ کاروائی پر انہیں کبھی معاف نہ کریں گے. دنیا کا کوئی مذہب بشمول اسلام حالت جنگ میں بھی خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، اس بم دھماکے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ کہاں کی بہادری ہے؟اسلام میں ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہو تا ہے۔
حدیث رسول اکرم ہے“وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹو ں پر شفقت نہ کرے” ۔
 
آخری تدوین:
Top