اگلے جنم موہے، بٹیا نہ کیجیو۔۔۔۔میری ڈائری سے ایک صفحہ

نایاب

لائبریرین
وہاں قانون بنا نہیں ابھی، یہاں قانون کی موجودگی میں ایسا ہو رہا ہے۔
محترم ماہی بٹیا
نکاح کی عمر کے قانون کو موضوع بحث بنانے سے آپ کی اس آگہی بھری تحریر پر بحث غلط رخ چل نکلے گی ۔
اگر آپ یہ آگہی دے سکیں کہ یہ واقعہ کس جگہ کا ہے ۔ تو محفل پر موجود محفلین اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس بچی کی زندگی برباد ہونے اسے بچ جائے ۔
محترم عاطف بٹ بھائی ان شاءاللہ اس مسلے پر توجہ دیں گے ۔۔
 
امجد میانداد بھائی
السید کامل عباس الجعفري بھائی
نیرنگ خیال بھائی
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
محترم ماہی بٹیا
نکاح کی عمر کے قانون کو موضوع بحث بنانے سے آپ کی اس آگہی بھری تحریر پر بحث غلط رخ چل نکلے گی ۔
اگر آپ یہ آگہی دے سکیں کہ یہ واقعہ کس جگہ کا ہے ۔ تو محفل پر موجود محفلین اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس بچی کی زندگی برباد ہونے اسے بچ جائے ۔
محترم عاطف بٹ بھائی ان شاءاللہ اس مسلے پر توجہ دیں گے ۔۔
اگر کوئی واقعی کچھ کرسکتا ہے اس معملے میں تو مجھے پیغام بھیج دے، میں جگہ کا بتا دوں گی۔ لڑی میں نہیں بتا سکتی۔
 
نایاب

لائبریرین
اگر کوئی واقعی کچھ کرسکتا ہے اس معملے میں تو مجھے پیغام بھیج دے، میں جگہ کا بتا دوں گی۔ لڑی میں نہیں بتا سکتی۔
ان شاءاللہ ۔ جو بھی محترم محفلین اس مسلے میں کچھ کر سکنے کی پوزیشن میں ہوں گے وہ ان شاءاللہ آپ سے ذاتی میں رابطہ کر لیں گے ۔
جنہیں ٹیگ کیا جا رہا ہے ۔ ان کے نام دھیان میں رکھیئے گا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
زین کدھر ہو بھئی؟
ماہم اگر مجھے ذاتی پیغام میں جگہ اور نام بتا دیں اور ہو سکے تو وہاں کی پولیس کا نمبر دے سکیں تو انتہائی ممنون ہوں گا۔
 
ماہی اِز اِٹ رئیلی سیریس؟؟؟

وینیو؟؟ ڈیٹ؟؟

یہ نا ہو اگر کوئی انوالو ہو جائے تو بعد میں وینیو کا نا پتہ چلے ٹیچر کی بڑ نکلے یا ایسی ہی کوئی بات!!

آخر جگہ اور لوگوں کو کسی نے لوکیٹ بھی تو کروانا ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے محض آپ کی تحریر کی وجہ سے اس ریٹ کیا ہے۔۔۔ بصورت دیگر اس کی ریٹنگ نہیں بنتی تھی۔۔۔۔ :(
میں نے ایسے بہت سے واقعات سنے ہیں۔۔۔ اور ان کے نتیجے میں جو اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ بھی بہت ہی ہولناک ہیں۔
کسی دن اس پر تفصیلی بات ہوگی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
کیا یہ واقعی کل کا واقعہ ہے ۔محفلین میں سے کوئی کچھ کر سکتا ہو تو کرے پلیز-----
بہت بڑا ثواب کا کام ہوگا
محترم ماہی بٹیا
نکاح کی عمر کے قانون کو موضوع بحث بنانے سے آپ کی اس آگہی بھری تحریر پر بحث غلط رخ چل نکلے گی ۔
اگر آپ یہ آگہی دے سکیں کہ یہ واقعہ کس جگہ کا ہے ۔ تو محفل پر موجود محفلین اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس بچی کی زندگی برباد ہونے اسے بچ جائے ۔
محترم عاطف بٹ بھائی ان شاءاللہ اس مسلے پر توجہ دیں گے ۔۔
روح کو جھنجھوڑ دینے والی تحریر
بہت حساس موضوع پر قلم اٹھایا اوت بہت خوب لکھا
اگر زین یہ پڑھیں تو شاید کچھ کر سکیں
زین کدھر ہو بھئی؟
ماہم اگر مجھے ذاتی پیغام میں جگہ اور نام بتا دیں اور ہو سکے تو وہاں کی پولیس کا نمبر دے سکیں تو انتہائی ممنون ہوں گا۔
ماہی اِز اِٹ رئیلی سیریس؟؟؟

وینیو؟؟ ڈیٹ؟؟

یہ نا ہو اگر کوئی انوالو ہو جائے تو بعد میں وینیو کا نا پتہ چلے ٹیچر کی بڑ نکلے یا ایسی ہی کوئی بات!!

آخر جگہ اور لوگوں کو کسی نے لوکیٹ بھی تو کروانا ہے

نظامِ قائنات یونہی نہیں چل رہا، اگر خدا کی اس دنیا میں بے حس لوگ موجود ہیں تو ایسے بھی ہیں جو دل میں درد اور احساس کی قندیلیں جلائے پھرتے ہیں۔ آپ دوستوں کے رویے نے یہ بات ثابت کر دی کے "انسانیت" ایک مقدس رشتہ ہے، جس میں بندھا ہوا ہر شخص دوسرے انسان کے لئیے ذات رنگ نسل اور "خون" سے بالاتر ہو کر سوچتا ہے۔ اللہ پاک کا بہت کرم ہے، آج خالہ سے اُس گاؤں کا پتہ پوچھنے کے لیئے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اُسی گاؤں کے کسی شخص نے مقامی تھانے میں رپورٹ کر دے تھی، اور وہ اشخاص اب پولیس کی تحویل میں ہے۔ نجانے کیوں مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے گویا کوئی بوجھ تھا جو کاندھوں سے اتر گیا۔
جہاں برائی ہے وہاں اُس کو روکنے والے بھی ہیں۔ :) :) :)
 
تلمیذ

لائبریرین
۔ کسی شخص نے مقامی تھانے میں رپورٹ کر دے تھی، اور وہ اشخاص اب پولیس کی تحویل میں ہے۔ ۔
بہت خوب!
آپ کےہمدردانہ جذبات اور نیک خواہشات کا اجر بھی باری تعالے کی طرف سے آپ کو یقیناً ملے گا۔ جو آپ نے ایک قباحت کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کی۔ جزاک اللہ!
اب دعا ہے کہ ہوس کےیہ پجاری پیسے کی چمک کے طفیل چُھوٹ نہ جائیں بلکہ کیفر کردار تک پہنچیں تاکہ دوسروں کو عبرت ہو۔
 
"دونوں کے ہاتھوں نے ایک ساتھ کبوتروں کو ہوا کے سُپرد کیا۔ لال دستار والے نے فخر سے آُونچی اُڑانیں بھرتے اپنے کبوتر کو دیکھا۔ دونوں ہی کی عمر قریب قریب ساٹھ ستر برس تھی، دوسرے شخص نے لال دستار والے سے پوچھا "کتنے پیسے" اور تب اُس لال دستار والے کے ذہن میں آیا کے میری جیب تو خالی ہے، اُس نے مسلہ دوست کے سامنے رکھا تو وہ بولا "چلو ایسا کرو اگر تم ہار گئے تو تم اپنی بیٹی مجھے دے دینا"، لال دستار والے نے لمحہ بھی نہ لگایا اور ہامی بھر لی، اِدھر اُس نے ہامی بھری اُدھر کبوتر نے اپنا راستہ چھوڑ دیا۔ دوسرا شخص بہت خوش ہوا "واہ بھئی! چلو چل کے شادی کی خریداری کریں" اور ایک مکروہ مسکراہٹ اس کے لبوں پر پھیل گئی"
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہ کوئی فرضی داستان نہ ہے، میری خالہ جان ایک سکول میں درس و تدریس سے منسلک ہیں، یہ بچی اُن کی طالبہ ہے، چھٹی یا ساتویں جماعت کی۔ کیا عمر ہے اُس کی؟ زیادہ سے زیادہ 14 یا 15 سال، بس؟ آج سے ٹھیک دو دن بعد اُس بچی کا اُس بوڑھے شخص کے ساتھ نکاح ہے۔ ہائے! کیسا دل بیٹھا جاتا ہو گا اُس کا، کیسے کیسے خیال اُس ننھے سے دماغ میں سماتے ہوں گے؟ کیا عمر ہوتی ہے 14، 15 سال؟ میری اپنی دو بہنیں اس عمر کو ہیں۔ ہر وقت ہنستی کھیلتی، ایک لڑے میں تو باربی کی مووی دیکھوں گی، دوسری بولے نہیں سنڈریلا اچھی ہے، ایک کہے مجھے تو ایسے کپڑے بنوا کہ دیں دوسری کہے مجھے ایسے چاہیئں، امی پہ جو پیار آئے تو دوڑ کے گلے لگ جائیں، بڑی بہنوں سے اٹکھیلیاں سوجھیں تو کبھی گال کھینچ رہی ہیں کبھی بال، گھر بھر کی دُلاری، گڑیا کی فکروں میں لگی ہوئیں، اس کا ایسا جوڑا ہو گا اس کا ویسا، وہ بھی تو ایسی ہی ہو گی نا! اماں مجھے نیا جوڑا دلواؤ، بھیا مجھے بازار سے یہ لا کر دو،ابا تم تھک گئے ہو گے لاؤ ٹانگیں دبا دوں، گھر بھر کی چہکار آنگن کی مہکار۔ سہیلیوں سے کہتی ہو گی "اماں نے گڑیا کا لال جوڑا سی کر دیا ہے، کل چپکے سے بستے میں ڈال لاؤں گی" اِس بات سے بے خبر کہ اُس کے اپنے باپ نے اُسے ہی خوں رنگ لباس پہنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کیسا اُس کی ماں کا دل خون کے آنسو روتا ہو گا، کہتی ہو گی کہ "اگر میں جانتی ہوتی میری دُلاری کے نصیب ایسے ہوں گے تو جنم دیتے ہی کہیں چھپا دیتی تجھ کو، اس ظالم دنیا اور اس ظالم شخص کی نظروں سے، جسے میں کچھ کہ بھی نہ سکتی ہوں، بالکل ایسے ہی چھپاتی جیسے پُرانے وقتوں میں لوگ سونا چاندی چھپاتے تھے، آنگن کے کسی کونے میں مٹی کھود کر تجھے وہاں ڈال دیتی، یا کسی قبرستان میں، جہاں تجھے کوئی نہ دیکھ پاتا"
میں سوچتی ہوں زمانہ جاہلیت ہی اچھا تھا، بیٹی دفنا دیتے تھے جنم کے فورا بعد، اچھا کرتے تھے، اذیت سے بچا لیتے تھے، کاش کہ ایسے پھول خدا اپنے باغ میں ہی رکھ لیا کرے، کاش کہ ایسے نصیب والیاں اس زہر آلود فضا میں پہلا سانس لیتے ہی اس دنیا سے اُٹھا لی جائیں۔ میں ایک لڑکی ہوں، شادی شدہ، دیکھ سکتی ہوں آنے والا وقت دقت کے در وا کیئے کھڑا ہے اُس کے لئیے، ارے وہ معصوم سی جان اور ایسا ظلم؟؟؟؟؟؟؟؟ وہ بھی کوئی اور نہیں اُس کے اپنے باپ کے ہاتھوں؟ اس سے تو لاکھ درجے بہتر ہے وہ شخص اُس کا گلا اپنے ہاتھوں گھونٹ دے۔۔۔ ۔۔

یہ گل ہی آنگن مہکے ہے، ماٹی کی گڑیا چہکے ہے
گھر کی عزت تو بیٹی ہے، کوئی پگڑی یا دستار نہیں​
عمدہ تحریر ہے جناب۔۔ موضوع ایسا ہے، کہ تھوڑی بہت خامیوں کو نظر انداز کرنا ہی پڑے گا۔ ہم بحیثیتِ قوم اخلاق سے اتنے گر چکے ہیں کہ نہ دین دنیا کا پاس رہا ہے نہ رشتے تعلق کا۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔ جیتے رہیے۔۔
 
درخواست ہے کہ آپ خامیوں کی نشاندھی کریں۔
 
Top