اہلاً و سہلاً - الباکستان

حسینی

محفلین
ویسے اگر عربی گرائمر کی رو سے دیکھا جائے تو الباکستان یا البنجاب دونوں غلط ہیں۔۔۔ بلکہ باکستان اور بنجاب الف لام کے بغیر درست ہیں۔
چونکہ پاکستان اور پنجاب دونوں پہلے سے معرفہ ہیں اور الف لام معرفہ بنانے کے لیے آتا ہے۔۔ اور جو پہلے سے معرفہ ہو اس کو معرفہ نہیں بنایا جا سکتا۔۔ تحصیل حاصل
 
کتنے پاکستانیوں کو عربی آتی ہے اور کتنوں کو انگریزی؟
سوال انگریزی اور عربی آنے کا نہیں، سوال یہ ہے کہ غیر زبان ہی کیوں؟ اور کسی کو عربی کی الف بے نہ بھی آتی ہو تو کم از کم الباکستان اور البنجاب سے مدعا تو سمجھ ہی جائے گا۔
 
ہم پاکستانیوں کی اکثریت ( سارے نہیں) بھیڑچال والی ہے۔
ہمیں کوئی پرواہ نہیں کہ کونسی چیز با حیثیت قوم اپنانے میں قومی تشخص کا بیڑہ غرق ہوتا ہے ۔
بس پہلی بھیڑ نے جس طرف منہ کیا بغیر کوئی دیکھے بھال سب اسی طرف دوڑ پڑیں۔
ناجانے کب ہمیں قومی غیرت وحمیت نامی لفظوں کی سمجھ آئے گی اور ہم اس کے مطابق عمل اور رد عمل کر سکیں گے۔
 
کیا الباکستان میں نمبر پلیٹ پر جو چاہیں لکھوا سکتے ہیں؟
آپ اپنا نام بھی لکھوا سکتے ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ جب آپ اپنی کار بیچنا چاہیں گے تو آپ کو دوبارہ اس کو اس کے ڈیفالٹ نمبر پر کنورٹ کروانا پڑے گا۔ یعنی بےمقصد کا خرچہ اور خواری۔
اس لیے اس کا رجحان زیادہ نہیں ہوا پاکستان میں۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
1939432_227944114071835_2205343379492981561_n.jpg
 
Top