فاخر
محفلین
ملت اسلامیہ ہند ایک مخلص وبیباک رہنما امیر شریعت مولانا ولی رحمانی سے محروم، نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی
ہندوستان
Last updated اپریل 3, 2021
پٹنہ /بصیرت آن لائن
مفکراسلام امیر شریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولاناسید محمد ولی رحمانی صاحب رحمتہ اللہ علیہ پچھلے کئی دنوں سے علیل تھے اور پٹنہ راجا بازار کے پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج تھے ۔وہ شخصیت جنہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی لمحہ قوم و ملت کی خیر خواہی میں صرف کیا آج پٹنہ راجا بازار کے پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال میں آئی سی یو میں تقریباً ڈھائی بجے داغ مفارقت دے گئے ، موصولہ اطلاع کے مطابق نماز جنازہ کل خانقاہ مونگیر بہار میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔
حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم کے انتقال کی خبر سے پورے ملک کے مسلمانوں میں رنج وغم ہے، حضرت امیر شریعت کی شخصیت امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت تھی ، حضرت کی نگرانی وسرپرستی میں امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، رحمانی فاؤنڈیشن ، رحمانی ۳۰، جامعہ رحمانی ودیگر سیکڑوں ادارے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح ہوکہ حکومت وقت سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے میں مولانا ولی رحمانی معروف تھے۔ ملی مسائل کے تحت انہوں نے ہمیشہ جابر وقت کے خلاف محاذ آرائی کی۔