اہم سیاسی پیشرفت، جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کا باضابطہ طور پر اعلان

جاسم محمد

محفلین
اہم سیاسی پیشرفت، جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کا باضابطہ طور پر اعلان
Published On 18 May,2021 11:31 pm
602144_16848760.jpg

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی سیاست میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ اہم اعلان جہانگیر ترین کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کیا گیا۔ ہم خیال گروپ نے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے جبکہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں قیادت کریں گے۔

رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ مزید 8 رکن صوبائی اور قومی اسمبلی ہمارے ساتھ مل چکے ہیں لیکن ابھی ان کا نام سامنے نہیں لایا جائے گا۔ پیشی پر ہم سب جہانگیر ترین کے ساتھ جائیں گے۔

دوسری جانب ملک نعمان لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا گروپ تو پہلے دن سے تھا، تاہم ہم آج بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں، ہمارا کوئی بیان ان کے خلاف نہیں، آج کوئی حلف نہیں ہوا۔

ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ بدھ کو عدالت میں جہانگیر ترین کی پیشی ہے۔ ہم ان کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے، میٹنگ میں 31 دوست شریک تھے۔ ہم حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کرینگے۔
 

جاسم محمد

محفلین
دوسری جانب ملک نعمان لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا گروپ تو پہلے دن سے تھا، تاہم ہم آج بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں، ہمارا کوئی بیان ان کے خلاف نہیں، آج کوئی حلف نہیں ہوا۔
شکر ہے وضاحت کر دی وگرنہ ادھر انصافیوں کی جان نکل گئی تھی :)
 

الف نظامی

لائبریرین
سسٹم کا ناسور وہ سیاست دان ہیں جو ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں ، پارٹی تبدیل کرنے والے پر پانچ سال الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔
اس عمل سے پولیٹیکل انجینئرنگ اور جوڑ توڑ کی سیاست کا خاتمہ ہوگا
 
شکر ہے وضاحت کر دی وگرنہ ادھر انصافیوں کی جان نکل گئی تھی :)
انصافی کون؟ یوتھیوں کی جان نکلی تھی بولیں ناں اصل نام یہی ہے کیونکہ وہی ایسے بے وقوف ہیں جنکی جان اس یقین دہانی سے واپس آ سکتی ہے ورنہ تو کھیل عیاں ہو گیا ہے۔ نیازی اپنی نا اہلیت کی وجہ سے اصطبلیہ پر بھی بوجھ بن گیا اور جائز ناجائز طریقہ سے 10 سالہ حکومت کا منصوبہ تبدیل ہو گیا ہے۔ اب اس حکومت کو جتنا وقت مل رہا ہے وہ نواز شریف اور اصطبلیہ میں معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے ہے
ہاں وہ محاورہ ہے ناں کی گھوڑا پہلے پھونک نہ مار دے تو یہ ڈونکی راجہ پھونک مارنے کا سوچ رہا ہے مگر یہ اوپر سے اخروٹ اندر سے انتہائی بزدل شخص ہے جو کرکٹ کی وجہ سے مقبولیت اور جرنیلوں کی ضرورت سے فائدہ اٹھا کر ان ڈفرز کی گودی میں بیٹھ کر گاڑی چلانے کی کوشش کر رہا تھا احمق اب جا رہا ہے
اس فورم پر جاسم اور دیگر یوتھیوں سے ہمدردی ہے مگر اس نالائق کو اصطبلیہ کے خلاف بھی سپورٹ کرنا بیوقوفی ہوگی۔
 
آخری تدوین:
Top