السلام علیکم
لائبریری ٹیم کی تنظیم نو تقریباً اپنے آخری مراحل پر ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ بہت سے نئے اراکین بھی ٹیم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ جن لوگوں نے ابھی تک کسی ٹیم میں شمولیت کے لئے نام نہیں دیا ہے ان سب سے گزارش ہے کہ جلد از جلد
ذیلی ٹیمز کے زمرے میں اس
ربط پر اپنی ترجیحات کی نشاندہی کر دیں تا کہ اگلے مرحلے کی طرف بڑھا جا سکے۔
لائبریری ماہ میں دو پراجیکٹ شروع کئے گئے۔ قولِ فیصل اور تاریخ بروالہ سیداں۔
قولِ فیصل کا بیشتر حصہ ٹائپ ہو چکا ہے۔ جن اراکین کا کام ابھی رہتا ہے۔ ان سے درخواست ہے کہ
25 فروری تک اپنا کام مکمل کر لیں۔ اگر کسی وجہ سے آپ ٹائپ نہیں کر پا رہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
قولِ فیصل اپ ڈیٹس میں اس بات کا ذکر کردیں تا کہ آپ کا کام کسی دوسرے رکن کے سپرد کیا جا سکے۔
تاریخ بروالہ سیداں کے کام کرنے والے اراکین بھی
تاریخ بروالہ سیداں (اپ ڈیٹس) میں ان صفحات کی نشاندہی کریں جن پر وہ کام کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ خطباتِ بہاولپور پراجیکٹ کی اپ ڈیٹس بھی جلد مکمل کر لی جائیں گی۔
لائبریری کے آغاز سے اب تک کئے جانے والے کام کی تفصیل اکٹھی کی جا رہی ہے۔ فی الحال اس تفصیل کا ماخذ اراکین کا محفل پر موجود کام ہے۔ اگر آپ نے اس کے علاوہ بھی کام کیا ہے تو براہِ مہربانی
یہاں بیان کئے گئے طریقے کے مطابق اپنے کام کی تفصیل اور روابط پوسٹ کر دیں۔
لائبریری میں ہونے والے کام کی رفتار بڑھانے کے لئے آئندہ سے ہر پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن مقرر کی جائے گی اور حصہ لینے والے اراکین کو مقرر تاریخ تک اپنا کام ہر صورت مکمل کرنا ہو گا۔
پہلی باقاعدہ لائبریری میٹنگ کا انعقاد لائبریری اراکین کی حتمی فہرست تیار ہونے کے بعد کیا جائے گا خرم شہزاد خرم، آپ کوشش کریں کہ اس ہفتے میں اراکین کی فہرست مکمل کر لیں۔ بعد میں آنے والے اراکین کا نام ساتھ ساتھ شامل ہوتا جائے گا۔
بہت شکریہ!