اقبال جہانگیر
محفلین
ایئرپورٹ پر حملے کے اگلے ہی روز اے ایس ایف کے کیمپ پر حملہ ، مقابلہ جاری
10 جون 2014 (12:49)
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کے کیمپ پر دوبارہ حملہ ہوگیاہے اوراب تک کی اطلاعات کے مطابق چار مسلح افراد عمارت کے اندر داخل ہوگئے ہیں ، دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور ایمرجنسی نافذ کرکے ایئرپورٹ ایک مرتبہ پھر بند کردیاگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ پر حملے کے بعدرحمان گوٹھ کے علاقے میں موجود اے ایس ایف کے کیمپ نمبردوپر پہلوان گوٹھ کی طرف سے حملہ ہواہے جس کی اے ایس ایف نے تصدیق کردی ہے اور بتایاہے کہ فائرنگ کاواقعہ پیش آیاہے ، جائزہ لے رہے ہیں ۔ دوسری طرف اے ایس ایف کے کیمپ پر حملے کے بعد ایئرپورٹ آپریشن معطل کردیاگیاہے اور اولڈ ٹرمینل بند کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ایئرپورٹ کی طرف آنے جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی پر آئے اور اُترکر ہوسٹل اور اکیڈمی کے قریب ایک کیمپ پر حملہ کردیا۔حملے کی اطلاع کے بعد پولیس اور رینجرز کو ایک مرتبہ پھر طلب کرلیاگیاہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیاگیااجلاس ملتوی کردیا۔ مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں ،لمحہ بہ لمحہ قارئین کو آگاہ کیاجائے گا۔
http://dailypakistan.com.pk/national/10-Jun-2014/111342
کراچی ایئر پورٹ پر دوبارہ حملہ، جوابی کارروائی جاری
آخری وقت اشاعت: منگل 10 جون 2014 , 07:47 GMT 12:47 PST
کراچی ایئرپورٹ میں اے ایس ایف کے کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے، جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔
ای ایس ایف کے ترجمان یہ کیمپ ٹو کے قریب پہلوان گوٹھ کی طرف سے کیا گیا ہے جہاں اے اییف ایس کے ملازمین کی رہائشی کالونی بھی واقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اے اس ایف کے اہلکار حملہ آوروں سے نمبرد آزما ہیں اور ان کے عزائم اس بار بھی ناکام بنائیں گے، جس طترح پہلے مقابلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس کیمپ کے قریب واقع کراگو گیٹ بھی واقعے ہے جہاں سے پہلے حملہ آور ٹرمینل میں داخل ہوئے تھے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/06/140610_karachi_reattacked_rk.shtml[/URL]

- [URL='http://www.facebook.com/sharer.php?u=http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/06/140610_karachi_reattacked_rk.shtml']Facebook

آخری تدوین: