یوسف-2
محفلین
لو جی! اب امریکہ نے ایرانی جوہری پروگرام کے لئے باضابطہ گرین سگنل دے دیا ہے، جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ’’بے فضول اور ناقابل عمل‘‘ سی دکھاوے کی شرط پر۔ سب جانتے ہیں کہ دنیا میں جتنے بھی جوہری پروگرام بنے ہیں، آغاز میں سب نے ہی جوہری ہتھیار نہ بنانے کا ’’اعلان‘‘ کیا تھا۔ واضح رہے کہ مشرف دور میں جب ڈاکٹر قدیر کے گلے میں ’’امریکی پھندا‘‘ ڈالا جارہا تھا تب بھی ایران نے یہ کہہ کر پاکستان کی پیٹ میں چھرا اور امریکی سازش کو قوت فراہم کی تھی کہ ایران کو جوہری تعاون قدیر نیٹ ورک نے فراہم کی ہے۔ لگتا ہے کہ اب امریکہ نے ’’ایرانی جوہری پروگرام‘‘ کے ذریعہ سعودیہ کی مُشکیں کسنے کا ارادہ کر لیا ہے۔یہ خبر واشنگٹن ٹائمز کی ہے، گویا گھر کا بھیدی ہی لنکا ڈھا رہا ہے