ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

حسان خان

لائبریرین
حمامِ قجر قزوین کے بزرگ ترین اور قدیم ترین گرم حمّاموں میں سے ایک ہے جو حالِ حاضر میں عجائب خانۂ مردُم شناسی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ حمامِ قجر شاہ عباس صفوی کے حکم سے اور امیر گونہ خان قاجار قزوینی کے توسط سے ۱۰۵۷ ہجری میں تعمیر ہوا تھا۔ یہ حمام اپنے ابتدائی سالوں میں 'حمّامِ شاہی' کے نام سے معروف تھا۔
57456729.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
اثناعشری شیعوں کے امامِ ہشتم امام علی رضا کے فرزند 'حُسین' کا مقبرہ، جن کا انتقال ۲۰۱ ہجری میں ہوا تھا۔ یہ عمارت قدیم زمانے سے مردُمِ قزوین کی زیارتگاہ رہی ہے۔ اِس مقبرے کی عمارت اصالتاً ایلخانی دور سے تعلق رکھتی ہے، لیکن شاہ طہماسب صفوی کی دختر زینب بیگم کے حکم سے اِس کی تعمیرِ نو ہوئی تھی۔
57456726.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
'کاروان سرائے سعدالسلطنہ' قزوین کے قاجاری حاکمِ وقت 'محمد باقر سعدالسلطنہ' کے حکم سے تعمیر ہوئی تھی۔
57456725.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
قاجاری دور سے تعلق رکھنے والا 'خانۂ محصّص' جو قزوین کی خیابانِ مولوی میں محلّۂ آخوند میں واقع ہے۔
57456724.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
قزوین کی 'خیابانِ سپہ' منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر ہونے والی ایران کی اولین خیابان ہے جو صفوی دور میں قزوین کی پایتختی کے زمانے میں تعمیر ہوئی تھی۔
57456722.jpg

ختم شد!
 
Top