پھول بوٹے یہ بھی کوئ فیشن ہے یار شہزاد یہ تو عورتوں کے کپڑوں پر ہوتے ہی ہیں یہ بھی ایک طرح کا وعرتوں کے کپڑوں کی نشاندھی کرتے ہیں یہ تو اب آ کر مردوں نے اپنے کپڑوں پر پھل بوٹے بنوانے شروع کر دیئے ہیں اور وہ لگتے بھی عجوبہ ہی ہیں ورنہ صحیح معنوں میں یہ عورتوں کے کپڑوں کی سجاوٹ ہے !
مع السلام
بھائی فیشن شو ہے تو فیشن ہی ہوگا نا
ذرا ایرانی عورتوں کے کو بھی احساس ہو کہ انہیں بہت زیادہ پابندیوں کا سامنا نہیں ہے۔ یہ بھی اب تھوڑی بہت اجازت ملی ہو گی کیوں میں جب چھوٹا تھا تو ابو کے ساتھ ایران گیا تھا۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ ایک تو عورتیں نظر ہی بہت کم آئی تھیں اور جو آئیں تھیں وہ کسی نہ کسی محرم کے ساتھ اور فُل بٹہ فُل چادر میں لپٹ ہُوئی۔
ابھی کچھ دن پہلے ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر آئی تھی جس میں ایرانی پولیس نے الیکشن کے بعد پروٹیسٹ کرنے والی ایک عورت کو گولی مار دی تھی۔ اس عورت نے بھی پینٹ شرٹ پہنی تھی۔ اور تہران میں تو اب کافی لڑکیاں وغیرہ پینٹ شرٹ میں ملبوس نظر آتی ہیں۔ لیکن پھر بھی اب بھی پاکستان سے زیادہ سختی ہے وہاں۔
ایسے ایک بات اور بھی ہے۔آپ سعودی عرب میں ہوتے ہیں۔ وہاں بھی آپ نے دیکھا ہو گا زیادہ تر لڑکیاں وغیرہ پینٹ پہنتی ہیں لیکن ساتھ میں سکارف اور قمیض خاصی معقول ہوتی ہے۔ اور عمرہ اور حج کے موقع پر جب ساری دنیا کی عورتیں اکٹھی ہوتی ہیں تو انہوں بھی پینٹ شرٹ وغیرہ ہی پہنی ہوتی ہے۔ لیکن خیر وہ پینٹ شرٹ میں بھی پاکستانی لڑکیوں سے زیادہ معقول نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ یہاں کا لباس شلوار قمیض جو ایک بہت اچھا لباس تھا اب عجیب و غریب صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔