ایرانی مجلس کے انتخابات اور عوام کی قوت فیصلہ

ساجد

محفلین
چار روز قبل ایرانی مجلس کے انتخابات میں65 فیصد ٹرن آؤٹ اور امریکی پالیسیوں کی مخالف ریاستی مقتدرہ کے حامیوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے امریکہ، یورپ اور عالمی مقتدرہ کے طاقتور عناصر کو یہ باور کرا دیا ہے کہ ایران کے بارے میں کسی بھی قسم کا کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لی جائے کہ ایرانی عوام متحد ہیں اور ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں ایرانی عوام کا ردعمل یکساں، یک رائے پر مبنی اور غیر منقسم ہو گا۔
مکمل کالم
 

زیک

مسافر
احمدی نژاد اور خامنائ کی لڑائ میں احمدی نژاد ہار گیا. اس کے ہامیوں کو الیکشن میں شکست ہوئ. باقی اصلاح پسندوں کو تو بیلٹ پر ہی نہ آنے دیا گیا
 

میر انیس

لائبریرین
احمدی نژاد اور خامنائ کی لڑائ میں احمدی نژاد ہار گیا. اس کے ہامیوں کو الیکشن میں شکست ہوئ. باقی اصلاح پسندوں کو تو بیلٹ پر ہی نہ آنے دیا گیا
نہیں ایسی افواہیں بھی امریکہ کی ہی ایجاد کردہ ہیں میرا بہت سے ایرانیوں سے تعلق اور روز کا رابطہ ہے احمدی نژاد کو وہ اپنا ہیرو اور آیت اللہ عظمٰی جناب علی خامینائی کو وہ اپنا رہبر کبیر مانتے ہیں۔ یہی تو وجہ ہے کہ امریکہ ہزار طرح کی سازشیں کرنے کے باوجود ایران میں اب تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے
 
Top