اس طریقے کا فائدہ یہ ہے کہ ایک ہی موضوع سے متعلق بہت سارا مواد ایک جگہ جمع ہوتا ہے۔۔۔ اور اس کے تمام پہلووں کو بندہ آسانی سے پڑھ اور سمجھ سکتا ہے۔ہمم یہ ہے کاپی پیسٹ کا ایک قابلِ قبول طریقہ۔
ویسے پاک ایران گیس معاہدہ ابھی اگلے کئی سال بھی شروع نہیں ہونے والا۔ امریکہ اتنی آسانی سے نہیں جانے دے گا۔
اگر ایران پر سے پابندیاں نرم ہو جائیں تو یہ بیل بھی منڈھے چڑھ ہی جائے گیپاکستان کو امریکہ نے نہیں کرنے دینا جی۔ اس معاہدے کے بعد بھی امریکی ردعمل اخبارات کی زینت بن چکا ہے، وہی ڈھاک کے تین پات۔ پاکستان پر پابندیاں لگ سکتی ہیں کا پرانا الاپ۔