ایران میں آنحضرت ﷺ کی شبیہ پر مبنی فلم کی تیاری

متلاشی

محفلین
563188_606981499315971_183720207_n.jpg
 
پردیسی

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اسلام اخبار نے اس خبر کو کس سورس کے تحت شائع کیا ہے۔۔۔یہ خبر گذرے پرسوں اور کل سے فیس بک پر گردش کر رہی تھی۔جس کا نہ کوئی سر تھا نہ کوئی پیر۔۔۔یعنی کوئی سورس نہیں تھا۔۔۔۔لگتا یوں تھا کہ کسی شرارتی انسان نے یہ خبر جان بوجھ کر پھیلائی ہے۔
اگر دیکھا جائے تو یہ خبر انتہائی خطرناک ہے۔۔۔یہ پاکستان میں افراتفری ڈال سکتی ہے اور اس سے شعیہ سنی فساد پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔۔اور پھر یہ خبر ہزارہ قبیلہ کے حملے کے فوراً بعد منظر عام پر لائی گئی ہے
قصہ مختصر ۔۔۔ مجھے حیرت اسلام اخبار پر ہے کہ اس نے ایسی غلطی کیسے کی۔۔جان بوجھ کر یا انجانے میں۔۔۔۔ دونوں صورتیں انتہائی خطرناک ہیں
 
اس طرح کے ماحول میں ایسی خبر نہیں دینی چاہیے خواہ سچ ہی کیوں نہ ہو، ویسے میں نے بہت سے ایرانی آرٹس، فلموں اور کارٹونز میں انبیاء ،صحابہ اور اہلِ بیت کی شبیہ دیکھی ہیں کیوں کہ وہاں اس کی ممانعت نہیں، وہاں یہ خبر نہیں لیکن پاکستان کے گرم ماحول میں ایسی کوئی بھی خبر ہر طرف کے جاہلوں کو جہالت دکھانے کو موقع فراہم کرے گی۔
 
متلاشی

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اسلام اخبار نے اس خبر کو کس سورس کے تحت شائع کیا ہے۔۔۔ یہ خبر گذرے پرسوں اور کل سے فیس بک پر گردش کر رہی تھی۔جس کا نہ کوئی سر تھا نہ کوئی پیر۔۔۔ یعنی کوئی سورس نہیں تھا۔۔۔ ۔لگتا یوں تھا کہ کسی شرارتی انسان نے یہ خبر جان بوجھ کر پھیلائی ہے۔
اگر دیکھا جائے تو یہ خبر انتہائی خطرناک ہے۔۔۔ یہ پاکستان میں افراتفری ڈال سکتی ہے اور اس سے شعیہ سنی فساد پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔ ۔۔۔ اور پھر یہ خبر ہزارہ قبیلہ کے حملے کے فوراً بعد منظر عام پر لائی گئی ہے
قصہ مختصر ۔۔۔ مجھے حیرت اسلام اخبار پر ہے کہ اس نے ایسی غلطی کیسے کی۔۔جان بوجھ کر یا انجانے میں۔۔۔ ۔ دونوں صورتیں انتہائی خطرناک ہیں
ویسے پردیسی مجھے آپ کی سوچ پر افسوس ہے ۔۔۔! کہ بجائے اس کہ اس اقدام کی پرزور مذمت کی جائے ۔۔۔ آپ نے اسے شیعہ سنی فساد پیدا ہونے کا خدشہ قرار دے کر اس قبیہ فعل کو نظر انداز کر دیا ۔۔۔ یا للعجب۔۔۔۔!
اگر یہی نظریہ رکھا جائے تو پھر امریکہ میں بننے والی فلم پر اتنا شور شرابا کیوں تھا؟ وہاں عیسائی مسلمان فساد کا خطرہ نہیں تھا کیا ؟
 
پردیسی

محفلین
ویسے پردیسی مجھے آپ کی سوچ پر افسوس ہے ۔۔۔ ! کہ بجائے اس کہ اس اقدام کی پرزور مذمت کی جائے ۔۔۔ آپ نے اسے شیعہ سنی فساد پیدا ہونے کا خدشہ قرار دے کر اس قبیہ فعل کو نظر انداز کر دیا ۔۔۔ یا للعجب۔۔۔ ۔!
اگر یہی نظریہ رکھا جائے تو پھر امریکہ میں بننے والی فلم پر اتنا شور شرابا کیوں تھا؟ وہاں عیسائی مسلمان فساد کا خطرہ نہیں تھا کیا ؟
محترم میں معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو افسوس کی زحمت اٹھانا پڑی۔۔۔
اصل میں بھائی جی بڑی طاقتیں نہیں چاہتی کہ ہم یعنی پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔
آجکل ایران سے گیس کے معاملے پر آخری ڈیل چل رہی ہے اور اس پر پاکستان کے اب تک لاکھوں ڈالر سے زیادہ خرچ بھی ہوچکے ہیں۔امریکہ نہیں چاہتا کہ یہ ڈیل ہو
دوسرا سب سے بڑا ایشیو گوادر پورٹ کا بھی ہے جسے چین کو دیا گیا ہے۔
اب بات یہ ہے محترم ہم لوگ مذہب کے معاملے میں جذباتی واقع ہوئے ہیں ۔اور بڑی طاقتیں ہر بڑے اور اہم مواقع پر ہم لوگوں کے انہیں جذبات سے فائدہ اٹھاتی ہیں
 
پردیسی بھائی اگر آپ پہلے اس اقدام کی مذمت کر دیتے اور بعد میں یہ باتیں لکھ دیتے تو میں آپ کی بات سے متفق ہوتا۔۔۔! کیونکہ ایک مسلمان کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔۔۔! اس بارے میں کسی سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہئے ۔۔۔! ایک مسلمان کے لئے سب سے پہلے اس کا دین ہوتا ہے باقی مسلکی اختلافات اور معاشی فوائد و نقصانات تو بہت بعد کی ہیں ۔۔۔!
اور باقی مذہب کے معاملے خصوصا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے معاملے میں ہر شخص کو جذباتی ہونا بھی چاہئے ۔۔۔! اگر کوئی ہمارے باپ کے بارے ذرہ برابر گستاخی کر دے تو ہم مرنے مارنے پر تُل جاتے ہیں ۔۔۔ اور اگر کوئی محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہرزہ سرائی کرے ۔۔۔ اس کے بارے میں ہم فرقہ واریت کا رونا رو کر خاموش ہو جاتے ہیں ۔۔۔! عجیب منطق ہے ؟
 
Top