ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ، امریکا کی تصدیق

جاسم محمد

محفلین
ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ، امریکا کی تصدیق
201433_7159226_updates.jpg

آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہےِ، پاسداران انقلاب۔ فوٹو: فائل

تہران: ایران نے اپنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس کی امریکا نے بھی تصدیق کی ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا گیا جب کہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق گرائے گئے امریکی ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہے۔

امریکی حکام نے بھی ڈرون گرانے کی تصدیق کی ہے لیکن دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فضائی حدود میں ایرانی میزائل سے امریکی فوجی ڈرون گرایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملے کا ذمہ دار امریکا نے ایران کو ٹہرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔

امریکا نے خلیج عمان میں اپنے فوجی تعینات کردیے ہیں جہاں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ايران کی صورتحال پر وزير خارجہ مائيک پومپيو کا بيان

48099814692_0ab79fb8e8_b.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ایران کا اپنی فضائی حدود ميں امریکی 'ڈرون' گرانے کا بے بنياد دعویٰ

48102799986_92773cfea6_b.jpg

فاتح

لائبریرین

کیسے کیسے جہلا مامور ہیں صحافت پر۔۔۔ کہیں سے نقل کر کے لکھ بھی رہے ہیں کہ ڈرون کا ماڈل آر کیو 4 گلوبل ہاک ہے اور تصویر جس ڈرون کی لگائی اس کا اس ماڈل سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ وکی پیڈیا سے ہی لے لیتے اس ماڈل کی تصویر۔
 
فاتح

لائبریرین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ایران کا اپنی فضائی حدود ميں امریکی 'ڈرون' گرانے کا بے بنياد دعویٰ

48102799986_92773cfea6_b.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اگر کوئی روسی، ایرانی، چینی ڈرون آپ کے ملک کے اتنا نزدیک اڑ رہا ہو تو آپ اسے بین الاقوامی حدود میں نگرانی مان کر بخش دیں گے؟
اور ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ جھوٹ وہ بول رہے ہیں یا آپ۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

48128192893_fb4455a9ae_b.jpg

حقیقی مسائل کا سامنا اور مثبت حل تلاش کرنے کی بجائے ایران شرمندگی سے بچنے کیلئے جھوٹی معلومات پھیلانے پر تکیہ کرتا ہے۔

Secretary of State Michael R. Pompeo Remarks to Press - United States Department of State

Top