ایران کا پہلا خلائی سیارہ راکٹ کی مدد سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے

نبیل

تکنیکی معاون
ایران کا ایٹمی پروگرام پاکستان کی مرہون منت ہی ہے۔ اور اپنا وقت آنے پر ایران اور لیبیا نے ڈاکٹر قدیر کے تمام راز امریکہ کے حوالے کر دیے تھے۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
ایران کا ایٹمی پروگرام پاکستان کی مرہون منت ہی ہے۔ اور اپنا وقت آنے پر ایران اور لیبیا نے ڈاکٹر قدیر کے تمام راز امریکہ کے حوالے کر دیے تھے۔

غضب کی نظر پائی ہے جناب نے۔ مگر یہ تعاون سرکاری ہے یا یار لوگوں نے کوئے یار کی محبت میں یہ کیا ہے اس پر ابہام ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ایران کا ایٹمی پروگرام پاکستان کی مرہون منت ہی ہے۔ اور اپنا وقت آنے پر ایران اور لیبیا نے ڈاکٹر قدیر کے تمام راز امریکہ کے حوالے کر دیے تھے۔
السلام علیکم
نہیں نبیل بھائی، ایران نے ڈاکٹر قدیر کے راز امریکہ یا اقوام متحدہ کے حوالے نہیں کیے تھے، بلکہ یہ سب کارستانی لیبیا کی تھی، اور اسکے نتیجے میں نہ صرف پاکستان کو نقصان پہنچا، بلکہ ایران کا جوہری پروگرام بھی نظروں میں آ گیا اور اسی وجہ سے ایران پر پابندیاں لگنی شروع ہوئیں۔

جہاں تک مجھے یاد ہے، تو واقعہ یہ ہوا تھا کہ لیبیا نے سن 2001 میں تمام راز و ثبوت اور مشینری وغیرہ جہاز میں بھر کر امریکہ روانہ کر دیے تھے۔ اسکے بعد ڈاکٹر قدیر خان بھی پکڑے گئے اور انکے کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔ یہاں پر پہلی مرتبہ ایران کا نام بھی سامنے آ گیا۔ اسکے بعد ایران سن 2004 تک اس کا انکار کرتا رہا، مگر سب چیزیں کھل چکی تھیں اور انکار ممکن نہ تھا۔ سن 2004 میں پھر ایران کو اسکا اقرار کرنا پڑا اور تفصیلات اقوام متحدہ کے ادارے کو مہیا کرنا پڑیں کہ انہیں ڈاکٹر قدیر کی طرف سے کون سی ٹیکنالوجی ملی تھی۔
 
ظفری

لائبریرین
اس دھاگے کا تعلق خبروں کے زمرے سے ہے ۔ اور اس دھاگے میں جو خبر ہے وہ نہ تو سیاسی ہے اور نہ ہی مذہبی ۔ بلکہ یہ ایک سائنسی تحقیق سے متعلق ہے ۔ اس ضمن میں آپ کے پاس جو آراء ، معلومات اور اس موضوع سے متعلق کسی بھی نوعیت کے اگر دیگر ذرائع ہیں ان کو یہاں شئیر کریں ۔ مگر خدارا اس کو سیاسی اکھاڑا نہیں‌ بنائیں ۔ شکریہ
 
علی چوہدری

محفلین
متاسفانہ ھم فرقہ وارانہ تعصب کا اس حد تک شکار ھو چکے ھیں کہ آج کہ ترقی یافتہ دور میں جہان میڈیا ھر چیز پر نظر رکھے ھوئے ھے اور جس کا انکار تو امریکہ نے بھی نہیں کیا ھم قبول کرنے کو تیار نہیں اللہ ھمیں حقیقت کو دیکھنے کی نظر دے لیکین جب دلوں پر پردے پڑے ھوں تو ےیہی ھوتا ھے جو ھمارے معاشرے میں ھو رھا ھےکہ ھم دن کو دن ماننے کو تیار نہی اللہ ھماری ھدایت فرمائے اور ھماری آنکھوں سے تعصب کے پردے کو ھٹا کر ھق کو دیکھنے کی طاقت عنائت فرمائے
ایران نے ایک مرتبہ نہیں اُسکے بعد 5 مرتبہ پیش رفتہ سیارے فضا میں بھیجے ھیں اور میڈیکل سائنس میں بھی بہت پیش رفت کی ھے اسی طرح دفاعی میدان میں ترقی تو کسی سے پوشیدہ نہیں
 
mfdarvesh

محفلین
ایران اور پاکستان بالکل ایک جیسے میزائلوں اور بالکل ایک جیسے بہت سے دیگر جنگی ساز و سامان میں 80 کی دھائی سے لگے ہوئے ہیں۔ کاش کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے سے اتنا قریب آ سکتے کہ مل جل کر ان مشترکہ پراجیکٹز پر کام کرتے اور اس طرح بہت سا پیسہ اور وقت کا ضیاع ہونے سے بچ جاتا۔ تنہا تنہا آج دنیا میں کوئی اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا اور یوں الگ الگ کر کے توڑ تاڑ کر بڑی طاقتیں آہستہ آہستہ ہر چھوٹے ملک کو ختم کرتی جائیں گی۔

پاکستان ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ تو بہت بڑی بات ہے، پاکستان صرف اس مجوزہ گیس پائپ لائن پہ ہی کام کر لے تو بڑا تیر مار لے گا۔
 
میر انیس

لائبریرین
پاکستان ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ تو بہت بڑی بات ہے، پاکستان صرف اس مجوزہ گیس پائپ لائن پہ ہی کام کر لے تو بڑا تیر مار لے گا۔
میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں ۔ میری دعا ہے اللہ سے کہ ایران کو اتنا طاقتور کردے کہ اسکو دیکھ کر دیگر مسلم ممالک بھی ہمت پکڑیں اور سب مل کر امریکہ کا مقابلہ کریں ۔ ورنہ امریکہ تو ایسا عفریت ہے کہ سب کو ایک ایک کر کے نگل جائے گا
 
آپ کی بات بلکل ٹھیک ھے اس وقت معاملہ کچھ ایسا ھی چار بیلوں اور شیر والا کہ سب چار باری باری تمام ھو گئے اس غلطی کی بنیاد پر کہ ھمیں کیا شیر تو دوسرے بیل پر حملہ آور ھے
ھمیں اپنے فقہی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ھوئے سامراجی قوتوں کے آگے ایک ھونا پڑے گا اگر ھمیں بحثیت عزت دار مسلمان زندہ رھنا ھے
 
علی چوہدری

محفلین
پاکستان ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ تو بہت بڑی بات ہے، پاکستان صرف اس مجوزہ گیس پائپ لائن پہ ہی کام کر لے تو بڑا تیر مار لے گا۔
لیکین ھماری دعاء ھے کہ پاکستان کو بھی امریکی چنگل سے نجات حاصل ھو
پاکستان واحد اسلامی ملک ھے جو اعلانیہ بمب آئٹم رکھتا ھے اللہ اس کو اپنے ھفظ و امان میں رکھے اور پاکستانی عوام کو فرقہ وارنہ سوچ سے نجات عنائت فرمائے اور درد دل رکھنے والے حکمران عطا کرے
 
جی ہاں
یہ تو وہ واحد وجہ ہے، مگر ہمارے حکمرانوں کا اللہ ہدایت دے اور ا ن کو پاکستان کے بارے میں سوچنے کو توفیق دے آمین
 
ساجد

محفلین
دوستانِ عزیز ، یہ لڑی ایک سائنسی خبر سے متعلق ہے اسے مذہب ، مسلک اور سیاست سے مت جوڑیں۔ جب کوئی خبر پیش کی جاتی ہے تو اس میں بیان کی گئی بات پر کچھ لوگ تنقید بھی کرتے ہیں اور دراصل خبر پر رد عمل ہی اس کی وضاحت کا متقاضی ہوتا ہے لہذا وضاحت اسی پہلو سے کی جانی چاہئیے جس پہلو سے خبر دی گئی ہے۔:)
 
رانا

محفلین
دوستانِ عزیز ، یہ لڑی ایک سائنسی خبر سے متعلق ہے اسے مذہب ، مسلک اور سیاست سے مت جوڑیں۔
بڑا مشکل کام کہہ دیا آپ نے دوستان عزیز سے۔:)
لیکن بعض اوقات کوئی خبر ہی ایسی ہوتی ہے کہ سنبھالے نہ سنبھلے والی صورت حال بن جاتی ہے اور بات ادھر سے ادھر تھوڑا بہت نکل ہی جاتی ہے۔ البتہ ٹریک سے ہٹے بغیر فورا ہی اصل رخ پر واپس آجائے تو بھی برا نہیں لگتا بجائے اس کے کہ ٹریک سے ایسا ہٹے کہ گھر کا راستہ ہی بھول جائے۔:)
 
mfdarvesh

محفلین
بڑا مشکل کام کہہ دیا آپ نے دوستان عزیز سے۔:)

جی واقعی مشکل کام ہے
مگر کیا کیا جائے، ان کا تعلق بہرحال مذہب سے نکل آتا ہے، اب پاکستان کے ایٹم بم کو ہی دیکھ لیں، مغربی دنیا اس کو اسلامک بم کہتی ہے حالانکہ یہی بم باقی ممالک بشمول انڈیا کے پاس بھی ہے، اب اس کا تعلق مذہب سے ہوا نا کہ یہ ٹیکنالوجی مسلمانوں کے پاس ہو تو امریکہ کو کھٹکا لگا رہتا ہےورنہ یہ عام سی سائنسی چیز ہے
 
Top