ایزی قرآن و حدیث سوفٹویئر

چونکہ یہ اسلامی فورم ہے اسلیے میں یہاں ایک سوفٹوئیر کا لنک دے رہا ہوں جسکو انسٹال کرکے آپ قرآن پاک اردو عربی اور انگلش میں دیکھ سکتے ہیں۔ بہت سے علماء کرام کے تراجم شامل ہیں اس سوفٹوییر میں۔ اسکے علاوہ آپ عربی یا اردو یا انگلش میں کوئی بھی قرآنی آیت سرچ کر سکتے ہیں۔
احا دیث کی کتب بھی موجود ہیں ۔ اسکو بھی آپ اردو عربی یا انگلش میں سرچ کر سکتے ہیں۔

یہ سوفٹوئیر آپ محمدی لائبریری ڈاٹ کام سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
http://muhammadilibrary.com/softs.html

اس لنک پر اس سوفٹوییر کے دو ورژن موجود ہیں۔ آپ ورژن 3،0 ڈاؤنلوڈ کریں جو کہ اپڈیٹد ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت ممکن ہے کہ فاران کا مطلب اس ذیلی فورم سے ہو جو واقعی ’اسلامی تعلیمات‘ فورم ہے، اور پوری اردو محفل مراد نہ ہو۔ اردو محفل کو محض مسلم یا محض پاکستانی یا محض بریلوی، دیوبندی، سلفی کہا جائے گا تو ہر رکن ہی اعتراض کرے گا، کیونکہ اردو محفل مکمل آزاد ہے انس قسم کے bias سے۔
 
الف عین

لائبریرین
اور عوام الناس سے مخاطب ہو کر یہ بھی کہنا چاہ رہا ہوں کہ اگر AQFS سے کوئی بھی رکن ربط میں ہو، یا یہاں رکن ہو، تو پلیز یہ درخواست کر دیں کہ جو تفسیری اور حدیث کی کتب یونی کوڈ میں ان کے پاس موجود ہیں، ان کو ہمارے ساتھ شئیر کر دیں۔ ورنہ کئی صفحات کاپی پیسٹ کرنے ہوں گے کہ یہ سارا متن dat file میں محفوظ ہوتا ہے، الگ سے ٹیکسٹ فائلوں یا ایکسل، ایکسس فائلوں میں نہیں۔
 
محمد اسلم

محفلین

کیا آپ کو ابھی تک وہ ڈیٹا ملا نہیں؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ سوفٹوئیر آپ محمدی لائبریری ڈاٹ کام سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
اس ربط سے اس
سوفٹوئیر کا لٹسٹ3.41 ورژن ڈاونلوڈ کیا جاسکتا ہے۔۔ یہ سوفٹویر واقعی قابل تعریف ہے۔۔۔​

کوئی بھی لنک کام نہیں کر رہا ۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
احا دیث کی کتب بھی موجود ہیں

کیا اس کے ذریعہ احادیث تلاش کی جا سکتی ہیں ؟؟ جیسا کہ المکتبۃ الشاملۃ میں ہوتا ہے کہ ایک لفظ کوئی سا بھی سرچ باکس میں ٹائپ کریں تو اس لفظ پر مشتمل احادیث کا مکمل ذخیرہ سامنے آجاتا ہے ؟؟؟
 
arifkarim

معطل
کیا اس کے ذریعہ احادیث تلاش کی جا سکتی ہیں ؟؟ جیسا کہ المکتبۃ الشاملۃ میں ہوتا ہے کہ ایک لفظ کوئی سا بھی سرچ باکس میں ٹائپ کریں تو اس لفظ پر مشتمل احادیث کا مکمل ذخیرہ سامنے آجاتا ہے ؟؟؟
جی بالکل سرچ کیا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ تراجم اور احادیث کسی خاص فرقے کے تو نہیں نا؟
فرقوں سے پاک اسلام تو کہیں موجود نہیں۔ اپنے رسک پر استعمال کریں۔ کسی حدیث کا ریفرینس ڈھونڈنے کیلئے بہترین ہے۔ ریفرینس کو گوگل کر لیں تو کئی مطالب نکل آتے ہیں مختلف فرقوں کے۔
 
فرقوں سے پاک اسلام تو کہیں موجود نہیں۔ اپنے رسک پر استعمال کریں۔ کسی حدیث کا ریفرینس ڈھونڈنے کیلئے بہترین ہے۔ ریفرینس کو گوگل کر لیں تو کئی مطالب نکل آتے ہیں مختلف فرقوں کے۔
بس حدیث کے ترجمے میں ترمیم کی گئی ہو۔
 
Top