ایسا بھی کوئی خواب خدایا دکھائی دے



ﷺ​
ایسا بھی کوئی خواب خدایا دکھائی دے​
جس میں حبیبِ پاک کا چہرہ دکھائی دے​
ہر شئے میںمصطفی کا ہی جلوہ دکھائی دے​
انوارِایزدی کا سراپا دکھائی دے​
آنکھوںکو میری وصف وہ کردے عطاخدا​
کعبہ دکھائی دے کبھی طیبہ دکھائی دے​
طیبہ میں دفن ہوںتو مجھے خلد میں فداؔ​
ان کے قریب اپنا ٹھکانہ دکھائی دے​
روروکے کر رہا ہے فداؔبس یہی دعا​
یارب سفر مدینے کاہوتادکھائی دے​

غلام ربانی فدا
مدیرجہان نعت ہیرور
 
Top