یہ اپنی خوش فہمیاں یا بدگمانیاں اپنے تک ہی رکھیں۔ مجھے الحمد للہ اس محفل میں 8 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔ اور میرے مراسلوں کی تعداد دو لاکھ ہونے کے قریب ہے، ابھی بھی آپ سمجھتے ہیں کہ میری پذیرائی نہیں ہوئی تو آپ کی سمجھ پر شک سا ہے۔
اچھا لکھاری وہی ہوتا ہے جو اپنی تحریر تنقید کے لیے پیش کرتا ہے اور ہر طرح کی تنقید سے اپنے لیے مستقبل کی راہیں منتخب کرتا ہے۔
ویسے یہ جو آپ نے میرے لیے گوہر افشانی فرمائی ہے کہ آپ کے خیال میں مجھ پر مغرب کی ثقافت کا گہرا اثر ہے، تو یہ الہام آپ کو کیونکر ہوا؟
جناب عالی 8 سال ہو یا دس سال لیکن اس کیا فرق پڑتا ہے ذہن روشن ہونا چاہئے معیاری گفتگو اختیار کرتے ہوئے سامنے والی کی مثبت حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ہوسکتا ہے کہ آپ نے تنقید زیادہ کی ہو اور کافی نئے لکھنے والوں کو پریشان کیا ہو ۔ آخر لوگ اردو محفل چھوڑ کر کیوں جاتے ہیں ۔ ایسی کیا بات ہے کہ کافی لوگ آپ کے رویے سے نالاں ہیں۔ اب میں آپ کے کسی سوال کا ، کسی مراسلے کا جواب نہیں دوں گا یہ میرا آخری مراسلہ تھا آپ کے نام پر۔
بس آپ بھی اپنی اصطلاح فرمائیں اور تنقید کو برداشت کرنے کا مادہ پیدا کریں اپنے اندر، دوسروں کی حوصلہ شکنی نہ کریں ۔ مراسلات 2 لاکھ ہوں یا 10 لاکھ بات اصل یہ ہے کہ ان کا معیار کیا ہے ، وہ واقعئی مراسلات ہیں یا ادھر ادھر کی بے پرکی اڑائی گئی ہے ۔
گستاخی کی معافی چاہتا ہوں لیکن دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر میں نے یہ سب لکھا ہے ۔ میرا دل بہت دکھا ہے آپ کی اس بلاوجہ تنقید سے ۔