ایسا کیوں ہے؟

جیہ

لائبریرین
آج سے چار سال پہلے اردو محفل کی پہلی سالگرہ کے وقت میرے پاس پی تھری کمپیوٹر تھا اور عام ڈائل اپ کنکشن سے محفل پر آتی تھی۔ اُس وقت براؤزنگ اچھی ہوتی تھی۔ جب بھی کوئی دھاگہ کھولتی تھی آناً فاناً صفحہ کھل جاتا تھا۔

کچھ عرصے کے بعد محفل وی بلیٹن پر منتقل ہوا تو میرے پاس رفتار کم ہو گئی۔ میں نے بھی فوراً پی 4 کمپیوٹر لیا اور وی پی ٹی سی ایل کنکشن منتقل ہو گئی اور محفل دوڑنے لگا۔۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب جب کہ میرے پاس پینٹیئم ڈی والا تیز سسٹم ہے اور کنکشن ڈی ایس ایل استعمال کر رہی ہوں۔ محفل مجھے بہت تنگ کرنے لگا ہے۔ محفل کی براؤزنگ انتہائی سست ہے۔ ایک ایک صفحہ کھولنے میں 30، 30 سیکنڈ تک وقت لیتا ہے۔

ایسا کیوں ہے؟

مجھے جواب اور حل چاہئے ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پرانی تنخواہ پر کام کرتی رہوں گی۔۔۔۔

اب محفل چھوڑنے سے تو رہی÷÷;)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:happy:

آ جویریہ مل کے کریں آہ و زاریاں

دل کو بڑی ڈھارس ملی بلکہ خوشی ہوئی جان کر پرانی تنخواہ پر کام کرنے والی میں اکیلی نہیں ہوں :happy:
 
جیہ

لائبریرین
یعنی ہم دونوں ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔۔۔۔ :)

ویسے بہت دنوں کے بعد آپ نے محفل کو اپنے قدم رنجہ سے رونق بخشی ہے۔ خیر باشد؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خیر است ، نہ بھی ہو تو سانوں کی ۔ قدم رنجہ تو ہو جاتا ہے بیشتر لیکن رونق صفحات کے دیر دیر سے کھلنے کی وجہ سے رنجیدہ ہو جاتی ہے ۔
 
dxbgraphics

محفلین
آج سے چار سال پہلے اردو محفل کی پہلی سالگرہ کے وقت میرے پاس پی تھری کمپیوٹر تھا اور عام ڈائل اپ کنکشن سے محفل پر آتی تھی۔ اُس وقت براؤزنگ اچھی ہوتی تھی۔ جب بھی کوئی دھاگہ کھولتی تھی آناً فاناً صفحہ کھل جاتا تھا۔

کچھ عرصے کے بعد محفل وی بلیٹن پر منتقل ہوا تو میرے پاس رفتار کم ہو گئی۔ میں نے بھی فوراً پی 4 کمپیوٹر لیا اور وی پی ٹی سی ایل کنکشن منتقل ہو گئی اور محفل دوڑنے لگا۔۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب جب کہ میرے پاس پینٹیئم ڈی والا تیز سسٹم ہے اور کنکشن ڈی ایس ایل استعمال کر رہی ہوں۔ محفل مجھے بہت تنگ کرنے لگا ہے۔ محفل کی براؤزنگ انتہائی سست ہے۔ ایک ایک صفحہ کھولنے میں 30، 30 سیکنڈ تک وقت لیتا ہے۔

ایسا کیوں ہے؟

مجھے جواب اور حل چاہئے ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پرانی تنخواہ پر کام کرتی رہوں گی۔۔۔۔

اب محفل چھوڑنے سے تو رہی÷÷;)

آپ ونڈوز 7 انسٹال کر لیجئے ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے خود بھی پتہ نہیں کیا دھمکی دینی ہے ;)
 
جیہ

لائبریرین
وینڈوز 7 بھی انسٹال ہے۔ مگر اس اوبنٹو سے آن لائن ہوں۔ اور رفتار تسلی بخش ہے
 
طالوت

محفلین
ہمممم ۔ مجھے تو یہ خواتین ارکان کے خلاف سازش لگ رہی ہے۔ :(
سازش کی امید تو اس وقت ہی دم توڑ گئی تھی جب طالبان کے زیر اثر زنانہ و مردانہ الگ الگ حصے بنائے گئے تھے ۔ محفل کی رفتار تو ٹھیک ہے گڑ بڑ پی ٹی سی ایل کنیکشن کے ساتھ ہو گی ۔ دیکھیں کہیں لینڈ لائن میں شور تو نہیں ؟ موڈیم تبدیل کر کے بھی دیکھ لیں ۔اوبنٹو کا تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا سات کھڑکیوں پر تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ اور محفل پر آنے کا شکریہ آتی رہاں کریں ۔ اور ہاں اس مسئلہ کی سنگینی کو اگر غالب کے کسی شعر میں بیان کیا جائے تو امید ہے زیادہ بہتر تجاویز سامنے آئیں گی ۔
وسلام
 
اس بارے میں کسی نے بھی رائے نہیں دی کہ یار لوگوں کے کمپیوٹر پر براؤزنگ کا کیا حال ہے۔۔۔میرے پاس تو ایسا کمپیوٹر ہے کہ جس کا پروسیسر 1.7g.bہے میرے پاس تو ہر صفحہ بہت آسانی سے کھل جاتا ہے۔
میری بہنا آپ کے پاس تو بہت ہی جدید ترین قسم کا پی سی ہے پھر ایسا کیوں ہورہا ہے اللہ بہتر جانتا ہے شائد وائرس کا شاخسانہ ہو۔
 
جیہ

لائبریرین
سازش کی امید تو اس وقت ہی دم توڑ گئی تھی جب طالبان کے زیر اثر زنانہ و مردانہ الگ الگ حصے بنائے گئے تھے ۔ محفل کی رفتار تو ٹھیک ہے گڑ بڑ پی ٹی سی ایل کنیکشن کے ساتھ ہو گی ۔ دیکھیں کہیں لینڈ لائن میں شور تو نہیں ؟ موڈیم تبدیل کر کے بھی دیکھ لیں ۔اوبنٹو کا تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا سات کھڑکیوں پر تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ اور محفل پر آنے کا شکریہ آتی رہاں کریں ۔ اور ہاں اس مسئلہ کی سنگینی کو اگر غالب کے کسی شعر میں بیان کیا جائے تو امید ہے زیادہ بہتر تجاویز سامنے آئیں گی ۔
وسلام

سازش اور غالب پر تو بعد میں بات ہوگی کہ اس وقت قافیہ تنگ ہے۔۔۔ البتہ

شور والی بات دل کو لگی۔ میرا خیال ہے یہ کہ پی ٹی سی ایل لائن میں فرق ہے کیوں کہ کچن میں اس نمبر کے ایکسٹنشن میں کافی شور ہے
 
فرخ منظور

وہ شور سپلٹر نہ لگانے کی وجہ سے ہو گا۔ اگر آپ سپلٹر کچن والی لائن پر لگا دیں گی تو وہ شور غائب ہو جائے گا۔
 
جیہ

لائبریرین
نو بھیا۔ 2 ایم بی کنکشن پر رفتار مناسب تو ہے مگر 2 ایم بی کے لحاظ سے انتہائی نامناسب
 
جیہ

لائبریرین
یہ دھاگہ پڑھ کر تو میں محفل سے ناراض ہو گئی ہوں :(

کسی بھی منتظم محفل نے اس کو گھاس نہیں ڈالی تھی
 
Top