ایسا کیوں ہے؟

جیہ

لائبریرین
جی کروم ہی ہے۔ مسئلہ کمپیوٹر یا براؤزر کا نہیں۔ ڈی ایس ایل کنکشن کا ہے۔ میں نے پتا کیا تھا۔ یہاں سوات میں گنجائش سے زیادہ کنکشن دئے گئے ہیں یہی اصل مسئلہ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ پڑھ کر تو میں محفل سے ناراض ہو گئی ہوں :(
کسی بھی منتظم محفل نے اس کو گھاس نہیں ڈالی تھی
گھاس کہاں سے ڈالیں۔ نہ پیٹرول ہے نہ سی این جی

گھاس اب کھوتا کرولا کو بھی پوری نہیں مل رہی۔

images
 
قیصرانی

لائبریرین
اس بارے میں کسی نے بھی رائے نہیں دی کہ یار لوگوں کے کمپیوٹر پر براؤزنگ کا کیا حال ہے۔۔۔ میرے پاس تو ایسا کمپیوٹر ہے کہ جس کا پروسیسر 1.7g.bہے میرے پاس تو ہر صفحہ بہت آسانی سے کھل جاتا ہے۔
میری بہنا آپ کے پاس تو بہت ہی جدید ترین قسم کا پی سی ہے پھر ایسا کیوں ہورہا ہے اللہ بہتر جانتا ہے شائد وائرس کا شاخسانہ ہو۔
گیگا ہرٹز یعنی GHz
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے آسان حل ہے کہ نان نستعلیق فانٹ سے کام چلایا جائے۔ ویسے کروم کبھی کبھار بہت سلو ہو جاتا ہے، نئی اپ ڈیٹ سے قبل۔ فائر فاکس بہتر رہتا ہے تب
 
پتہ نہیں آپ کیا سمجھے ہو دوست ۔۔۔ میرے پاس جو پی سی ہے وہ میں نے فروری 2003 میں خریدا تھا اور اس کا پروسیسر 1700 ایم بی ہے ۔ بہترین کام کرتا ہے ابھی تک مسئلہ نہیں کیا سوائے اس کے کہ ہر چھ مہینے بعد ڈیٹا کیبل بدلنی پڑتی ہے جب تک ڈیٹا کیبل بازار میں ملتی رہے گی میں یہ پی سی نہیں بدلوں گا ہاں جب ڈیٹا کیبل ملنی بند ہوجائے گی تو پھر مجبوری ہے
 
برادرم، کمپیوٹر کی پروسیسنگ سپیڈ جو آپ نے بتائی ہے، وہ گیگا ہرٹز ہے، نہ کہ گیگا بائٹ۔ جی بی یعنی گیگا بائٹ یا گیگا بٹ، ڈیٹا کی مقدار کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ گیگا ہرٹز پروسیسر کی فریکوئنسی کو
ڈیٹا کیبل سے کیا مراد ہے؟ آپ تو میرے بھی ہوش اڑائے دے رہے ہیں :)
 
ڈیٹا کیبل سے مراد یہ ہے کہ ہارڈ ڈسک اور مدر بورڈ کے درمیان جو کیبل ہوتی ہے غالبا اس میں 36 پنز ہوتی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
ڈیٹا کیبل سے مراد یہ ہے کہ ہارڈ ڈسک اور مدر بورڈ کے درمیان جو کیبل ہوتی ہے غالبا اس میں 36 پنز ہوتی ہیں
جی سمجھ گیا۔ لیکن اس کیبل کو ہر چھ ماہ بعد بدلنے کی بات سمجھ نہیں آئی۔ کیا سسٹم کھلا ہوتا ہے؟ یا بند رکھتے ہیں؟ یعنی سی پی یو (ڈبہ) کا کور؟
 
Top