Wajih Bukhari
محفلین
جیسا کہ بحر خفیف کی ایک مقطوع شکل میں ارکان کے ہجے بدلے جا سکتے ہیں جیسے فاعِلاتن کی جگہ فعلاتن لایا جا سکتا ہے اور اسی طرح بحر رمل کی بھی ایک مقطوع شکل میں فاعلاتن کی بجائے فعلاتن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کیا اس طرح کی اور بحریں بھی پائی جاتی ہیں؟ کیا فاعلاتن، فعلاتن کی طرح کے اور ارکان بھی موجود ہیں جو ایک دوسرے کا متبادل ہوں؟