الشفاء

لائبریرین
درود اس پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی
درود اس پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی

درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاک بازوں میں
درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں

درود اس پر، جسے شمع شبستان ازل کہیے
درود اس ذات پر، فخرِ بنی آدم جسے کہیے

(ماہر القادری)
 

الشفاء

لائبریرین
زبان ِ دل سے درود و سلام ہوجائے
سکونِ روح کاکچھ اہتمام ہوجائے
تمام عمر اسی فکر میں کٹے راغب
پیام شاہِ مدینہ کا عام ہوجائے

(افتخار راغب)
 

الشفاء

لائبریرین
درود آپ پر جو بھی پڑھتا رہے گا
سدا مرتبہ اس کا بڑھتا رہے گا
درود آپ پر جو بھی پڑھتا نہیں ہے
بخیل آدمی بس وہی ہے وہی ہے

(بشیر عبدالمجید)
الٰلھم صل وسلم وبارک علٰی سیدنا ومولانا محمد عبدک ورسولک النبی الامی وعلٰی آلہ وصحبہ اجمعین۔۔۔
 

علی وقار

محفلین
لاکھوں درود وردِ زبان و قلم رہے
اسمائے مصطفیٰ ﷺ مرے دل پر رقم رہے
اترے فضا میں نعتِ محمد ﷺ کی روشنی
ہر ہاتھ میں درودِ نبی ﷺ کا عَلَم رہے
 

اکمل زیدی

محفلین
ذرہ ذرہ درود پڑھتا ہے
قریہ قریہ درود پڑھتا ہے

ان کھلا پھول پڑھ رہا ہے سلام
اور کھلتا درود پڑھتا ہے

آنکھ رہتی ہے منتظر ان کی
اور رستہ درود پڑھتا ہے

آپ آتے ہیں اس کے پاس بھی جو
گھر میں بیٹھا درود پڑھتا ہے

رات دن کر رہے ہیں ان کی ثنا
لمحہ لمحہ درود پڑھتا ہے

پیڑ تسبیح پڑھتے ہیں ان کی
اور پرندہ درود پڑھتا ہے
----------------------------------تنویر سیٹھی
 

سیما علی

لائبریرین
تخلیقِ حسن و عشق کی ہے دلکشی درود
اس پوری کائنات کی ہے روشنی درود

خوشبو کا پیرہن اسے دیتی ہیں تتلیاں
پڑھتی ہے جب بھی شاخِ ثنا پر کلی درود

میرا خدا، خدا کے فرشتے، بشر تمام
بھیجیں مرے حضورؐ ﷺپہ مل کر سبھی درود

میری دعا کو اپنے پروں میں سمیٹ کر
جائے گا آسماں کی طرف آج بھی درود

خوشنودیٔ رسولِ معظمؐ ﷺکے واسطے
آلِ رسولِ پاک پہ پڑھیئے ابھی درود

بنیاد ہے درود ہی نعتِ حضورؐ ﷺکی
لاریب اُنؐ کی نعت کی ہے شاعری درود

کیوں ہم حصارِ رحمتِ آقاؐ میں لیں نہ سانس
دراصل ہم غلاموں کی ہے زندگی درود

اُنؐ کی حدیثِ پاک سے چنتے رہو علوم
حکمت کے سائباں میں ہے ہر آگہی درود

پہلے فلک سے آئے گا پروانۂ نجات
بھیجوں گا جب حضورؐ پہ مَیں آخری درود

جگنو لحد میں بھی ہیں درود و سلام کے
مرنے کے بعد بھی نہیں بھولا کبھی درود

تصویر احترام کی بن کر کھڑا رہوں
روضے کے سامنے ہو مری خامشی درود

میرا قلم بھی صورتِ توصیفِ مصطفیؐﷺ
لوحِ ادب پہ لکھتا رہے ہر گھڑی درود

رہتا ہے عافیت کے جزیروں میں وہ ریاضؔ
ہر ابتلاء میں پڑھتا ہے جو آدمی درود

ریاض حسین چودھری رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ
 

سیما علی

لائبریرین
مصطفیٰﷺکی شان و عظمت پر سلام انﷺکی پیاری پیاری صورت پر سلام
شاہِ بطحا جانِ رحمت ﷺ پر سلام حاملِ ختمِ نبوت پر سلام

سارے عالم کے لئے رحمت ہیں آپ ﷺ آپ ﷺ کی پیاری ولادت پر سلام
آپ ﷺ ہیں محبوبِ داور یا نبی ﷺ آپ ﷺ کی ہر ایک سنت پر سلام
آپ ﷺ کے در کا گدا ادہمؔ بھی ہے آپ ﷺ کی چشمِ عنایت پر سلام

انصاری عبدالقادر ادہمؔ قادری
 
Top