جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
سیما علی لائبریرین اگست 4، 2023 #22 ان آنکھوں نے کیا کیا تماشا نہ دیکھا حقیقت میں جو دیکھنا تھا نہ دیکھا
سیما علی لائبریرین اگست 4، 2023 #23 دیکھ کر جوبن ترا کس کس کو حیرانی ہوئی اس جوانی پر جوانی آپ دیوانی ہوئی داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین اگست 5، 2023 #24 کتنے ظالم ہیں جو یہ کہتے ہیں توڑ لو پھول پھول چھوڑو مت باغباں ہم تو اس خیال کے ہیں دیکھ لو پھول، پھول توڑو مت قطعہ جون ایلیا
کتنے ظالم ہیں جو یہ کہتے ہیں توڑ لو پھول پھول چھوڑو مت باغباں ہم تو اس خیال کے ہیں دیکھ لو پھول، پھول توڑو مت قطعہ جون ایلیا
سیما علی لائبریرین اگست 6، 2023 #25 ہمیں ان کا خیال اللہ اکبر کہاں تک تھا کہاں تک ہے کہاں سے حسرت موہانی
مومن فرحین لائبریرین اگست 7، 2023 #26 روز و شب یاد تیری، یاد تیری ، یاد فقط اب تری یاد سے ہونے لگی وحشت جاناں
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 7، 2023 #27 سمجھ سمجھ کر سمجھ کو سمجھنا سمجھ سمجھنا بھی اک سمجھ ہے سمجھ سمجھ کر بھی جو نہ سمجھے میری سمجھ میں وہ ناسمجھ ہے
سمجھ سمجھ کر سمجھ کو سمجھنا سمجھ سمجھنا بھی اک سمجھ ہے سمجھ سمجھ کر بھی جو نہ سمجھے میری سمجھ میں وہ ناسمجھ ہے
نیرنگ خیال لائبریرین اگست 7، 2023 #28 اسکول دور کی ایک یادگار۔۔۔۔۔ ہم دم کی قسم ہم دم کے لیے ہم دم سے گئے ہم دم نہ ملا زخم اتنے لگے مرہم کے لیے، مرہم بھی گئے مرہم نہ لگا (ملا)
اسکول دور کی ایک یادگار۔۔۔۔۔ ہم دم کی قسم ہم دم کے لیے ہم دم سے گئے ہم دم نہ ملا زخم اتنے لگے مرہم کے لیے، مرہم بھی گئے مرہم نہ لگا (ملا)
سیما علی لائبریرین اگست 7، 2023 #29 تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے جب تک آنسو پاس رہیں گے تب تک گیت سنائیں گے
مومن فرحین لائبریرین اگست 7، 2023 #30 وہ آئیں گے وہ آتے ہیں وہ آنے کو ہیں وہ آئے تصور کو وہ بہلائیں، تصور ہم کو بہلائے
مومن فرحین لائبریرین اگست 7، 2023 #31 نہ تم آئے، نہ چین آیا، نہ موت آئی شب وعدہ دل مضطر تھا ،میں تھا اور تھیں بے تابیاں میری.
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2024 #32 کاو کاو سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھصبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2024 #33 جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہیے سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2024 #34 کیاشے ہے، کس امروز کا فردا ہے قیامت اے میرے شبستاںِ کُہن! کیا ہے قیامت؟ علامہ اقبال رح
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2024 #35 بلا ہے قہر ہے آفت ہے فتنہ ہے قیامت ہے حسینوں کی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2024 #36 عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی درد بے دوا پایا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2024 #37 عادت کے بعد درد بھی دینے لگا مزا ہنس ہنس کے آہ آہ کئے جا رہا ہوں میں
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2024 #38 بصد نا مرادی مراد اپنی کاملؔ کسی کا غم معتبر اللہ اللہ کامل شطاری
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2024 #39 مٹ جائے اپنی ہستی موہوم غم ہے کیا ہو دل کو ترا غم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو امداد علی علوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2024 #40 دنیا کے ہر اک غم سے بہتر ہے غم جاناں سو شمع بجھا کر ہم اک شمع جلا لیں گے فناُ نظامی کانپوری