ایس ایم ایس بھیجنے میں مسئلے کا سامنا

یاقوت

محفلین
السلام علیکم اردو محفل ۔۔۔۔۔۔
کیسے ہیں تمام حضرات امید ہےکہ سب حضرات بخیریت ہوں گے۔میرے پاس نوکیا کا ایک موبائل ہے جو کہ نیو ہے۔میں صبح اکثر احباب کوشاعری بھیجتاہوں ۔سب حضرات کے پاس میرے میسج پہنچتے ہیں لیکن ایک صاحب ہیں جو کہتے ہیں کہ انہیں میرا میسج موصول نہیں ہوتا۔انکی شکایت کے بعد میں نے بطور خاص احتیاط کے ساتھ الگ سے انہیں میسج بھیجا لیکن انکی شکایت ابھی بھی وہیں ہے کہ میرا میسج انہیں نہیں ملتا یا ان تک نہیں پہنچتا؟
ہاں یہ ہوتا ہے کہ اکا دکا میسج کوئی پہنچ جائے تو الگ بات ورنہ اکثر میسج نہیں پہنچتے ہیں۔
کوئی صاحب مدد کرسکتےہیں۔پیشگی شکریہ قبول کریں۔امید ہے مجھے مسئلےکا حل یہاں سے ضرور ملے گا۔
 
آخری تدوین:
ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ نمبر میں کوئی غلطی ہو۔
دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ انھوں نے آپ کو بلاک کیا ہو
تیسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ نے انھیں بلاک کیا ہو۔
ایک دفعہ بالمشافہ مل کر اپنے سامنے میسج بھیجیے۔
 

یاقوت

محفلین
ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ نمبر میں کوئی غلطی ہو۔
دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ انھوں نے آپ کو بلاک کیا ہو
تیسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ نے انھیں بلاک کیا ہو۔
ایک دفعہ بالمشافہ مل کر اپنے سامنے میسج بھیجیے۔

شکریہ راہنمائی کیلئے ۔۔۔۔۔
محترم کبھی کبھی میسج چلے جاتے ہیں لیکن اکثر نہیں جاتے معذرت خواہ ہوں یہ وضاحت کرنا پہلے بھول گیا تھا
 

یاقوت

محفلین
ضرور
"آپ" کا نام "یاقوت"، بھیجیں!
"گھروں میں"شاعری میں"سرقہ عام سی بات ہے۔لیکن صاحبان نام میں سرقہ توبہ توبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کب سے "یاقوت" ہونے لگے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ماشا ء اللہ پیغام بھی تصویر کی طرح ہنستے مسکراتے کیا کہنے اللہ پاک آپ کو سد ا ایسے ہی شاداب رکھیں۔
 
Top