نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
بالآخر ایس ایم فورم میں اردو سپورٹ کے بیٹا ورژن کے ساتھ حاضر ہوں۔ ذیل کے ربط پر اس کا ڈیمو موجود ہے:
اردو ایس ایم ایف فورم کا ڈیمو
آپ سب دوستوں کو اس ڈیمو انسٹالیشن پر رجسٹر کرنے اور اسے ٹیسٹ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس میں شارق مستقیم کا کیا ہوا اردو ترجمہ استعمال کیا گیا ہے۔ میں نے اس کی ڈیفالٹ تھیمز کو اردو فونٹ کے لیے ایڈجسٹ کر دیا ہے اور اس میں اردو ویب شامل کیا ہے۔ مجھے اس کی ڈیفالٹ تھیم زیادہ پسند نہیں آئے لیکن بحیثیت مجموعی ایس ایم ایف پی ایچ بی بی کی نسبت بہتر فورم سوفٹویر ہے۔ اس میں ایڈمنسٹریشن اور گروپ منیجمنٹ کی بہتر سہولتیں موجود ہیں۔
میں یہاں واضح کرتا چلوں کہ ایس ایم فورم میں یہ اردو سپورٹ ابھی بیٹا فیز میں ہے۔ ابھی چند مسائل موجود ہیں اور لینگویج فائلز کا ترجمہ صرف یوزر فرنٹ اینڈ تک کسی حد تک مکمل ہے۔ اس کے علاوہ اس کی تھیمز میں گرافک بٹن بھی ابھی تک انگریزی میں ہیں۔ اس کے باوجود میں توقع رکھتا ہوں کہ ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کی ہماری کاوشوں کا ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔
میں یہاں اردو ایس ایم فورم کا مکمل پیکج فراہم نہیں کر رہا۔ میں نے ایس ایم فورم کی سپورٹ فورمز پر اردو سپورٹ فراہم کرنے کے بارے میں دریافت کیا تھا لیکن مجھے اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ بہرحال میں یہاں ایس ایم فورم کے حالیہ ورژن (1.1.2) کے Themes فولڈر کی اردو سپورٹ سمیت ڈاؤنلوڈ فراہم کر رہا ہوں۔ اردو ایس ایم فورم انسٹال کرنے کے لیے آپ کو ایس ایم فورم کا ورژن 1.1.2 ایس ایم ایف کی سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ یہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد آپ ذیل کے ربط سے اردو سپورٹ سمیت Themes ڈاؤنلوڈ کریں۔
ایس ایم فورم میں اردو سپورٹ (بیٹا ورژن)
اسکے بعد اوریجنل ایس ایم ایف پیکج میں سے Themes فولڈر ڈیلیٹ کرکے اردو سپورٹ والا Themes فولڈر اس میں کاپی کر دیں۔ اس کے بعد آپ اسے اپنے ویب ہوسٹ یا لوکل ہوسٹ پر انسٹال کر سکتے ہیں۔ میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔
والسلام