ایس ای کالج کے انگریزی کے استاد خالد حمید کا شاگرد کے ہاتھوں قتل

جاسمن

لائبریرین
آج صبح تقریبا ساڑھے نو بجے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور کے انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جناب خالد حمید صاحب کو انگریزی بی ایس کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم خطیب حسین نے اُس وقت چھرے کے وار کر کے قتل کر دیا جب وہ اپنے دفتر میں اکیلے بیٹھے لیپ ٹاپ پہ کچھ کام کر رہے تھے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
 

جاسمن

لائبریرین
وٹز ایپ پہ دفتر کی تصویر بھی آئی ہے قتل کے بعد اور پروفیسر صاحب کی بھی۔۔۔انھیں دیکھتے ہوئے بہت رونا آرہا ہے۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہت افسوس ہوا۔۔۔
اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کی مغفرت فرمائیں۔۔۔
قتل کا سبب معلوم نہیں ہوا؟؟؟

ابھی کسی نے بتایا تھا ویلکم پارٹی کے سلسلہ میں بات ہو رہی تھی۔ بحث کے دوران طالبِ علم کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی، اسلام کے خلاف ہے۔
پروفیسر صاحب کو بی وی ایچ شعبہ حادثات لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ان کے دفتر میں جوابی کاپیوں پہ بھی خون ہے۔ یہ سب دیکھ کے۔۔۔۔
استغفراللہ۔
دونوں خاندان کس کرب سے گذر رہے ہوں گے۔
 

سید عمران

محفلین

جاسمن

لائبریرین
یا اللہ!
مجھے تو اس بچہ پہ بھی بہت ترس آرہا ہے۔ اللہ جانے والے اور رہ جانے والوں۔۔۔سب پہ رحم فرمائے۔آمین!
 
Top