ایشیا کپ ۲۰۱۲

شمشاد

لائبریرین
میں نے کرک انفو پر پڑھا تھا کہ ہندوستان اس سے بھی زیادہ اسکور بنا سکتا تھا لیکن لٹل ماسٹر نے اپنی سنچریوں کی سنچری بنانے کے لیے بہت محتاط ہو کر کھیلا اور کھیل کو سُست رکھا۔ ممکن ہے جس نے بھی لکھا اس کا خیال درست ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش

31 اوور
140 اسکور
دو آؤٹ

بنگلہ دیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
میں نے کرک انفو پر پڑھا تھا کہ ہندوستان اس سے بھی زیادہ اسکور بنا سکتا تھا لیکن لٹل ماسٹر نے اپنی سنچریوں کی سنچری بنانے کے لیے بہت محتاط ہو کر کھیلا اور کھیل کو سُست رکھا۔ ممکن ہے جس نے بھی لکھا اس کا خیال درست ہو۔

میں نے کہا تھا نا سچن ریکورڈ کی خاطر کھیلتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
لٹل ماسٹر کی سنچریوں کی سنچری بھی کسی کام نہ آئی اور بنگلہ دیش نے ہندوستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ ابھی 4 گیندیں باقی تھیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
47 اوور کے اختتام پر بنگلہ دیش کو 33 اسکور کی ضرورت تھی، تین اوور میں 11 کی اوسط سے 33 اسکور۔

48ویں اوور میں پٹھان نے 17 اسکور دیئے۔
49 اوور میں کمار نے 14 اسکور دیے۔
اور آخری اوور میں صرف دو اسکور کی ضرورت تھی جسے محمود اللہ نے چوکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج ایشیا کپ کا پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کرکٹ کے روائتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

میچ شروع ہونے میں تقریباًۢ ڈیڑھ گھنٹہ باقی ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی :
Pakistan squad​
India squad​
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا ہے۔

ہندوستان نے اپنی ٹیم میں جدیجہ کی جگہ یوسف پٹھان کو شامل کیا ہے۔

میچ شروع ہونے میں تقریباًۢ ۲۰ منٹ رہ گئے ہیں۔
 
زلفی شاہ

کبھی دوگھنٹے، کبھی ڈیڑھ گھنٹا، کبھی بیس منٹ، شروع بھی ہونے دو شمشاد بھائی۔ سب لوگ بے چینی سے انتظار کر رہےہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
محمد حفیظ اور ناصر جمشید کریز پر
ہندوستان کی طرف سے پروین کمار حملہ آور
 
Top