ایشیا کپ ۲۰۱۲

میر انیس

لائبریرین
:pak1:
جس انداز میں دونوں ٹیموں نے آخری اوور کھیلے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کھلاڑی کسی بھی قسم کے جوئے میں ملوث نہیں تھے۔
اصل میں میرے جیسے تمام لوگ ہی امید کر رہے ہوتے ہیں کہ پاکستان ہر میچ جیتے گااور اگر ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہار جاتا ہے تو کہتے ہیں یہ میچ فکس تھا ۔ اس میچ میں بھی ہر طرف سے کچھ ایسے ہی ایس ایم ایس آرہے تھے خاص کر جس تواتر سے پاکستانی بلے باز آؤٹ ہونا شروع ہوگئے تھے جب مجھ سمیت سب ہی کہ رہے تھے کہ بنگالیوں کو جتانا ہے۔ خیر اب یہ افواہیں بنگالیوں کے میچ جیتنے کی امیدوں کی طرح ہی ختم ہوگئیں۔ یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی ٹیم نے قوم کو ایک تحفہ دیا ہے ۔ اب 23 مارچ کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔:pak1: زندہ باد
 

میر انیس

لائبریرین
548559_392425204103561_192691677410249_1524314_807442994_n.jpg

اللہ کرے یہ خوشیاں تھوڑی دیر کی نہ ہوں بلکہ دائمی ہوجائیں ۔ اللہ ہم سب پاکستانیوں کو ایک ٹیم کی طرح متحد کردے اور ہمیشہ کامیاب اور کامران کرے آمین ثمہ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
پاکستان کی جیتنے کی بہت خوشی ہوئی لیکن ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی شکست کا افسوس بھی ہوا۔ کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے عمدہ کھیل بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں ہی نے پیش کیا۔ اور بہر کیف وہ ہمارے بھائی ہی ہیں، بھائی تو الگ ہو کر بھی بھائی ہی رہتا ہے۔

اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ بنگلہ ٹیم نے بہت ترقی کی ہے اور اب وہ یہ پہلی سی ٹیم نہیں ہے۔ اب کرکٹ کی دنیا کو انہیں نظر انداز کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

میری طرف سے بھی تمام پاکستانیوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ :pak1: :zabardast1:
 

محمد امین

لائبریرین
لو بھئی۔۔۔۔آج خبر آئی ہے کہ بنگلہ دیش بورڈ رونا شروع ہوگیا ہے۔۔۔ کہ آخری اوور میں اعزاز چیمہ نے بیٹسمین کو روکا۔۔ اس صورت میں میچ کے نتیجے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے :laugh:

ہم تو بھائی بندی دکھا کر ان سے ہمدردی کر رہے تھے۔۔۔وہ سر پر چڑھے چلے آرہے ہیں
 
Top