ایف ایم ریڈیو چینلز۔ مستنصر حسین تارڑ

عمر سیف

محفلین
ایف ایم ریڈیو چینلز کے آنے سے ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ وہ لڑکیاں جو بیچاری گھروں میں بیٹھی رہتی تھیں اور ماں باپ کے ڈر سے کسی غیر مرد سے بات نہیں کرتی تھیں‘ اب رات کو اطمینان سےکسی’’جنید بھائی‘‘ سے آن ایئر بات بھی کرتی ہیں ‘ آواز کی تعریف بھی کرتی ہیں اور پسند کا گانا بھی سن لیتی ہیں۔

’’جنید بھائی ‘‘ بھی آواز کا زیر و بم مزید خمارآلود بناتے ہوئے پندرہ سو روپے میں رات دو گھنٹے تک آہیں بھرتے ہیں‘ بے وزن شعر گنگناتے ہیں اوریہ ثابت کرنے میں پوری طرح کامیاب رہتے ہیں کہ وہ ایک رومانٹک شخصیت کے مالک ہیں اور ساغر صدیقی سے ناصر کاظمی تک ان کے نہایت قریبی مراسم رہے ہیں۔

رات کے میزبانوں کو وحید مراد اور دن کے میزبانوں کو شوخ و چنچل شاہ رخ بننے کا جنون ہوتاہے۔ دن کے وقت یہ مائیک منہ کے اندر ڈال کر اتنی خوش خوش اور تیز بات کرتے ہیں کہ کوئی مائی کا لال اندازہ نہیں لگا سکتا کہ بیس منٹ پہلے یہ ڈالے کے پیچھے لٹک کر سٹوڈیو پہنچے ہیں۔

کئی میزبان لڑکیوں کی تو بات بات پہ اتنی ہنسی چھوٹتی ہے کہ ریڈیو سننے والا دانت پیس کر اپنی بیوی کو کوسنے لگتاہے۔ اِن میں زیادہ تر وہ ہوتی ہیں جن کی شکل ان کی آواز کے بالکل مخالف ہوتی ہے۔گھر میں شوہر ان سے ڈرتے جھجکتے تھوڑی سی بھی پیار کی بات کرے تو پنجے جھاڑ کے پیچھے پڑ جاتی ہیں لیکن آن ایئر اتنی محبت سے کالز کا جواب دیتی ہیں کہ ’’چوبرجی کے اجمل‘‘ کی ایک دفعہ بھی کال مل جائے تو سارا دن اپنے پان کے کھوکھے پر بیٹھا حسین خیالوں میں کھویا رہتا ہے

مستنصر حسین تارڑ
بشکریہ فیسبک
 

شمشاد

لائبریرین
عمر بھائی کیا زبردست اقتباس شریک محفل کیا ہے۔

اسی مضمون سے مزید بھی شریک محفل کریں۔
 
بس مجھے بھی آج ایک ضروری کام سے آفس آنا تھا اس لیے جلدی اٹھنا پڑ گیا :)
آپ وِرچوئل ناشتہ کر لیں میرے ساتھ کسی دن :)


بھائی جان عشق مجازی،حسن مجازی اور مجازی خدا کے بارے میں تو سنا تھا اب ناشتہ بھی مجازی ہوتا ہے پہلی مرتبہ سن رہا ہوں ۔:bee:
 

جنید اختر

محفلین
’’جنید بھائی ‘‘ بھی آواز کا زیر و بم مزید خمارآلود بناتے ہوئے پندرہ سو روپے میں رات دو گھنٹے تک آہیں بھرتے ہیں‘ بے وزن شعر گنگناتے ہیں اوریہ ثابت کرنے میں پوری طرح کامیاب رہتے ہیں کہ وہ ایک رومانٹک شخصیت کے مالک ہیں اور ساغر صدیقی سے ناصر کاظمی تک ان کے نہایت قریبی مراسم رہے ہیں۔
میری آواز تو پھٹا ہوا ڈھول ہے بھئی۔۔۔ :ROFLMAO:
 
ہم اسکائپ آن کر کے آمنے سامنے بیٹھ کر ناشتہ کریں گے، ہم کھانا بھی ایک جیسا رکھیں گے۔ ٹھیک

ہا ہا ہا ہاہاہاہ
کیا بات ہے کاش یہ اسکائپ اور سرحد کچھ بھی نا ہوتا لیکن یہ ممکن نہیں ۔خیر کوئی بات نہیں بھائی جان۔ضرور
 
تو شیر کیجئے نا جلدی سے ۔
میرے پاس تو آج کل کیمرا ہی نہیں ہے انشائ اللہ لوں گا جلد ہی لوں گا ایک اچھا سا۔
 
Top