ایف بی آئی حملہ آور کا آئی فون کھولنے میں کامیاب

arifkarim

معطل
گویا ایپل کو یہ محسوس ہوا ہے کہ سیل ای برائٹ نینڈ فلیش میموری کلوننگ کے علاوہ کسی طریقے سے ان لاک کر سکتا ہے اور یہ تکنیک صرف انہیں معلوم ہے کیونکہ سیل ای برائٹ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے:

اگر ان کا یہ دعویٰ درست ہے تو اس صورت میں ایپل کا سیل ای برائٹ خریدنے کا فیصلہ ایپل کے لیے درست ہے۔
سیلی برائٹ کا کمرشل اور خاص کر فورنسک ٹول دیکھنے کے لائق ہے:
UFED-Touch-ultimate--white-small-mailer.jpg

سوشل میڈیا پر جاری ایپل اور ایف بی آئی کی جنگ میں کئی بار کچھ ذہین ہستیوں نے یہ رائے دی کہ بجائے امریکی قانون کو اس معاملہ میں گھسیڑنے کے ،ماہر ہیکروں سے امدد لے لی جاتیں تو یہ کیس اتنا نہ لٹکتا۔ اور وہی ہوا۔ سیلی برائٹ کیساتھ ڈیل کے چند روز بعد ہی ایف بی آئی کو مطلوبہ معلومات فون سے حاصل ہو گئیں۔
اس سارے کیس کا نچوڑ میری نظر میں یہی نکلتا ہے کہ ایف بی آئی کسی خاص مقصد کے تحت دہشت گردی کی کاروائیوں کے بعد شہریوں کے آئینی حقوق ،جن میں پرائیویسی کی حفاظت بھی شامل ہے، کو ردکر نے کی قائل ہے۔ ایسے میں ہمیں ایپل والوں کو داد دینی چاہئے جس نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے معاملہ امریکی عوام کی نظر کر دیا اور یوں ایف بی آئی کی حقیقت سب کو بتا دی۔
 
آخری تدوین:

محمدصابر

محفلین
تو آپ کو کس حکیم نے کہا ہے کہ واپس اسی اکاؤنٹ کا پاسورڈ دیں جو اب نہیں ہے؟ کیا آپ خود سے کوئی نیا اکاؤنٹ بنا کر کام نہیں چلا سکتیں؟
آئی فون فلیش کرنے کے لئے آئی ٹیون استعمال ہوتا ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ فلیش کرنے کے بعد آخری کام یہ کرتا ہے کہ آئی فون کو واپس اسی آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ سے منسلک کر دیتا ہے۔ :(
 
نہیں ایسا بالکل نہیں کرتا۔ آپ آئی ٹیونز انسٹال کریں۔ وہاں کوئی اکاؤنٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر وہ مانگے تو نیا اکاؤنٹ بنا کر دے دیں۔ اسکے بعد درج ذیل لنک سے آئی فون کا امیج اتار کر کلین انسٹال کر لیں:
http://www.ibtimes.co.uk/how-clean-install-ios-9-1-iphone-ipad-ipod-touch-download-links-1525476
میں اپنے آئی فون کو کئی بار جیل بریک کر کے واپس اصل امیج پر واپس لا چکا ہوں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ میں آئی کلاؤڈ استعمال بھی نہیں کرتا۔
 
ایسا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے ایک دفعہ بھی اس کو آئی کلاؤڈ سے نہیں جوڑا۔ جب جوڑیں گے تو پھر پتہ چلے گا۔ میرے سامنے یہ آئی پیڈ پڑا ہے میں اس پر بہت سے تجربات کر چکا ہوں۔ مارکیٹ میں بھی ایک دو لوگوں کو دکھا چکا ہوں اب کسی نئی ٹرک کے انتظار میں ہوں۔
 
صابر بھائی کیا آپ آئی پیڈ پہلے جیل بریک تھا اگر تو یہ پہلے کبھی جیل بریک کیا تھا تو میرے خیال میں iFaith کے ذرائع آپ 6xx تک کوئی بھی او ایس Downgrade کر سکتے ہیں
میں اس طریقے سے ڈاؤن گریڈ کر چکی ہوں 7 کو 6 میں تبدیل کیا تھا لیکن کلاؤڈ اکاؤنٹ والے فون کوشش کی تو وہ جیل بریک سرور سے shsh blob فائل ہی نہیں لیتا
 
پہلے جیل بریک بھی نہیں ہوا۔
 
arifkarim

معطل
ایسا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے ایک دفعہ بھی اس کو آئی کلاؤڈ سے نہیں جوڑا۔ جب جوڑیں گے تو پھر پتہ چلے گا۔ میرے سامنے یہ آئی پیڈ پڑا ہے میں اس پر بہت سے تجربات کر چکا ہوں۔ مارکیٹ میں بھی ایک دو لوگوں کو دکھا چکا ہوں اب کسی نئی ٹرک کے انتظار میں ہوں۔
آئی کلاؤڈ پر بھی رکھ کر ری اسٹور کر چکا ہوں۔ ہر بار فون بالکل نئے سرے سے شروع ہوتا ہے اسکے لیے ضروری ہے کہ آپ فون کو سیٹ اپ ایز نیو فون منتخب کریں اور وہاں کوئی ایپل آئی ڈی نہ دیں بلکہ اس آپشن کو اسکیپ کر دیں۔ پھر یہ آئی کلاؤڈ والا جھنجٹ نہیں ہوگا:
iphone6-ios8-set-up-new-iphone.png

iphone6-ios8-set-up-sign-in-apple-id.png

https://support.apple.com/en-vn/HT204686
 
arifkarim

معطل
صابر بھائی کیا آپ آئی پیڈ پہلے جیل بریک تھا اگر تو یہ پہلے کبھی جیل بریک کیا تھا تو میرے خیال میں iFaith کے ذرائع آپ 6xx تک کوئی بھی او ایس Downgrade کر سکتے ہیں
میں اس طریقے سے ڈاؤن گریڈ کر چکی ہوں 7 کو 6 میں تبدیل کیا تھا لیکن کلاؤڈ اکاؤنٹ والے فون کوشش کی تو وہ جیل بریک سرور سے shsh blob فائل ہی نہیں لیتا
ڈاؤن گریڈ کی کیا ضرورت ہے؟ پرانا او ایس بھی آئی ٹیونز سے ری اسٹور ہو سکتا ہے۔ آپکو بس امیج درکار ہوگا۔ وہ گوگل کر کے اتار لیں۔
 
محمدصابر

محفلین
آئی کلاؤڈ پر بھی رکھ کر ری اسٹور کر چکا ہوں۔ ہر بار فون بالکل نئے سرے سے شروع ہوتا ہے اسکے لیے ضروری ہے کہ آپ فون کو سیٹ اپ ایز نیو فون منتخب کریں اور وہاں کوئی ایپل آئی ڈی نہ دیں بلکہ اس آپشن کو اسکیپ کر دیں۔ پھر یہ آئی کلاؤڈ والا جھنجٹ نہیں ہوگا:
iphone6-ios8-set-up-new-iphone.png

iphone6-ios8-set-up-sign-in-apple-id.png

https://support.apple.com/en-vn/HT204686
میرا خیال ہے کہ میں نے یہ سکرینز کبھی نہیں دیکھیں۔ لکھتے ہوئے خیال آیا کہ شاید شروع میں جو اسے انٹرنیٹ مہیا کر دیتا ہوں شاید اس وجہ سے اسے سفر کرنے کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے۔
 
بالکل۔ نیٹ کو بند کر کے دوبارہ کوشش کریں
 
Top