ایلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایلین

فلک شیر

محفلین
یہ شخص نہیں سدھرنے والا! کمال کا تخیل، مسحور کن پیرائے میں اس کا بیان، جا بجا کلاسیکی تصورات کے چھینٹے، اور وہی ہمیشہ کی طرح مختصر سی شگفتہ تحریر! :) :) :)
آپ کی محبت ہے سعود بھائی.....
بہت عنایت..... :)
 
آخری تدوین:
بیچ میں جو دو تین لفظ سنسکرت کےڈال دئے ہیں، یا تو ان کو نکال دیجئے یا پھر بقیہ تحریر کا ماحول بھی ایسا لائیے کہ وہ اجنبی نہ لگیں۔
;) امروہہ کا اشارہ سمجھ میں آ جائے تو تحریر زیادہ لطف دیتی ہے۔ :sneaky:
 
آپ کی نظر کرم ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مہربانی :)
میں دیکھتا ہوں سر۔
 
میرا تو آپ کو پتا ہے، کہ کچھ پتا نہیں چلتا خودکو بھی :)
کچھ یاروں سے دکھ بھی ملتے ہیں بابا
کچھ بیلی تو ماؤں جیسے ہوتے ہیں​
۔۔۔۔۔۔۔ ابوذر (راولپنڈی)
اپنی حساس طبیعت پہ ہی موقوف نہیں
سرد مہری بھی جلاتی ہے بہت یاروں کی​
۔۔۔۔۔ مُتَشاعر غزلانوی طوفان آبادی
 
فلک شیر

محفلین
کچھ یاروں سے دکھ بھی ملتے ہیں بابا
کچھ بیلی تو ماؤں جیسے ہوتے ہیں​
۔۔۔۔۔۔۔ ابوذر (راولپنڈی)
اپنی حساس طبیعت پہ ہی موقوف نہیں
سرد مہری بھی جلاتی ہے بہت یاروں کی​
۔۔۔۔۔ مُتَشاعر غزلانوی طوفان آبادی
ایک شاعر دوست سے میں نے ایک دفعہ گلہ کیا کہ ملتے ہی نہیں ہو..... اس نے جواب دیا
کبھی وصل طاری ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کبھی ہجر ..
میں اس پہ یہ اضافہ کرتا ہوں کہ ہفتوں گزر جاتے ہیں کہ ہم لوگ خود سے ہی نہیں مل پاتے..
گاہے غم جاناں.. گاہے غم دوراں
ایسے میں آپ جیسے مہربان بزرگ اس سایے کی طرح ہوتے ہیں... جن سے براہ راست مکالمہ معطل بھی ہو جائے کبھی کچھ دیر کے لیے... تو یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ سایہ فگن ضرور رہیں گے
 
آخر ادیب ہیں نا، چیمہ صاحب! بات بنانا تو ظاہر ہے جانتے ہیں! :)
 
Top