ایل ای ڈی بلبؕ / ٹیوب لائٹ

الف نظامی

لائبریرین
عام گھریلو ٹیوب لائٹ60واٹ بجلی استعمال کرتی ہے اس کے مقابلے میں ایل ای ڈی لائٹس سے بنی ٹیوب لائٹ 16واٹ بجلی استعمال کرتی ہے، عام ٹیوب لائٹس کے مقابلے میں ایل ای ڈی سے تیار لائٹس کی لائف کئی گنا زائد ہے۔ ایل ای ڈی سے تیار ٹیوب لائٹس بازار میں 1500سے 2000روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

پشاورمیں چین سے درآمد شدہ ایل ای ڈی بلب کی مانگ میں اضافہ ہوگیا اور لوگ ایل ای ڈی لائٹس خرید رہے ہیں ۔پشاورمیں روایتی بلب کی جگہ انرجی سیور بلب لگائے گئے اور اب ایل ای ڈی سے تیار بلب کی خریداری میں اضافہ ہورہا ہے ۔چین سے درآمد شدہ ایل ای ڈی بلب انرجی سیور کے مقابلے میں 50فیصد تک کم خرچ کرتا ہے
بحوالہ :-گوگل چاچا
 
اسد

محفلین
ایل ای ڈی لائٹس کا ایک مسئلہ ہے کہ اس کی تیز روشنی آنکھوں کو چبھتی ہے۔ اس کا کوئی حل بتائیے؟
ایسے سوال کو قانونی زبان میں لیڈنگ سوال (Leading question) کہا جاتا ہے، یعنی ایک مفروضہ ثابت کیے بغیر اس کی (خیالی) بنیاد پر دوسرا سوال جڑ دیا جائے۔ میں گھر میں ایل ای ڈی لائٹس استعمال کرتا ہوں اور ان کی روشنی آنکھوں کو نہیں چبھتی!:D
(میرا تو کوئی موڈ نہیں ہے لیکن آپ کا موڈ تفریحی ہے!)

سنجیدہ جواب یہ ہو گا کہ اگر گھٹیا کوالٹی کی لائٹس استعمال کی جائیں تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لئے اچھی کوالٹی کی لائٹس کو ان کے اصل مقصد کے لئے استعمال کریں مسئلہ نہیں ہو گا۔ یہاں گھٹیا کوالٹی کا مطلب آٹوموبائل انڈسٹری اور دیگر انڈسٹریز کے لئے تیار کردہ ایل ای ڈیز کو گھریلو لائٹس میں استعمال کرنا ہے۔ انڈسٹریل ایل ای ڈیز کی روشنی زیادہ ہوتی ہے(اور وہ زیادہ حدت پیدا کرتی ہیں)، 15 واٹ کی انڈسٹریل ایل ای ڈی کی روشنی گھریلو استعمال کی 5 واٹ والی تین ایل ای ڈیز سے کافی زیادہ ہوتی ہے۔ دوسری چیز لائٹس کی کیسنگ یا کور ہے، اگر ایل ای ڈی کے اوپر مناسب کور ہو گا تو وہ روشنی کو تمام اطراف میں disperse کر دے گا اور آنکھوں میں چبھن نہیں ہو گی۔ اسی طرح گھریلو ایل ای ڈی سپوٹ لایٹ (spotlight) کی روشنی بھی ایل ای ڈی بلب سے زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اسے عام بلب کی جگہ استعمال کریں گے تو بھی مسئلہ ہو گا۔
 
آپ کے جواب کا شکریہ لیکن میرا سوال مفروضے پر مبنی نہیں تھا، ذاتی تجربے کی بنا پر تھا۔
 
دکھ کی بات ہے کہ پاکستان ایل ایڈی لائٹس بھی نہیں بناتا۔۔۔ہر چیز دوسرے ملک سے۔ مارکیٹیں چائنہ اور اب انڈیا کے مال سے بھر گئیں۔۔پاکستان کی صنعت و حرفت کا اللہ ہی حافظ ہے۔۔۔
انتہا بھی اسکی ہے؟ آخر خریدیں کب تلک
چھتریاں رومال مفلر پیرہن جاپان سے۔۔۔۔۔۔ (اب چائنہ سے)
اپنی غفلت کی یہی حالت اگر قائم رہی
آئیں گے غُسال کابل سے، کفن جاپان سے
(یہ شعر 1905 میں کہے گئے اور اب 108 سال بعد بھی وہی حال ہے)
 
قیصرانی

لائبریرین
ایل ای ڈی مجھے ذاتی طور پر ٹارچ وغیرہ میں تو بہت پسند ہیں لیکن ابھی تک میں انہیں گھریلو استعمال کے لئے نہیں اپنا سکا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ میرا بجلی کا بل فکسڈ ہے پر منتھ۔ دوسرا یہ بھی کہ ایک ایل ای ڈی بلب کی قیمت آٹھ یورو سے اوپر ہوتی ہے جبکہ عام بلب اس سے بہت سستے یعنی ایک یا ڈیڑھ یورو کے دو مل جاتے ہیں۔ انرجی سیور کی قیمت ڈیڑھ سے دو یورو ہوتی ہے۔ ایل ای ڈی کی سپاٹ لائٹ کو میں کبھی گھر پر استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ البتہ انرجی سیور جو میرے استعمال میں ہیں (گذشتہ کئی برسوں سے)، جب وہ خراب ہوئے تو پھر میں شاید ایل ای ڈی کی طرف متوجہ ہو جاؤں
 
اسد

محفلین
آپ کے جواب کا شکریہ لیکن میرا سوال مفروضے پر مبنی نہیں تھا، ذاتی تجربے کی بنا پر تھا۔
میرے جواب کے سنجیدہ حصے میں آپ کے سوال کا جواب موجود ہے۔ کیا آپ اس ایل ای ڈی لائٹ کی تصویر شیئر کر سکتے ہیں؟ بغیر دیکھے تو میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ آنکھوں میں چبھنے والی لائٹس استعمال نہ کریں کیونکہ ان میں کوئی نہ کوئی خرابی موجود ہے۔ اچھی لائٹس کی روشنی آنکھوں میں نہیں چبھتی۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگ واقف نہیں ہیں کہ جو گھریلو لائٹس ہم استعمال کر رہے ہیں ان میں گھریلو استعمال والی ایل ای ڈیز استعمال ہو رہی ہیں یا انڈسٹریل۔ جب میں نے غسل خانے کے لئے تین واٹ والا بلب (40 چھوٹی ایل ای ڈیز کے ساتھ) 170 روپے میں خریدا تو تین واٹ کی spotlight (ایک واٹ والی تین ایل ای ڈیز spot لینز کے ساتھ) 120 روپے میں خریدی۔ سپوٹ لائٹ کی روشنی بلب سے کافی زیادہ ہے۔ بلب کے اوپر روشنی ڈسپرس کرنے والا کور ہے جبکہ سپوٹ لائٹ میں ایل ای ڈیز پر روشنی ڈسپرس ہونے سے روکنے کے لئے سپوٹ لینز لگے ہیں۔ یہ دونوں اپنے استعمال کے لئے ٹھیک ہیں، اب اگر میں بلب کی جگہ، سپوٹ لائٹ آئینے کے اوپر لگا دوں گا تو روشنی آنکھوں میں چبھنا لازمی ہے۔ یعنی چیز بھی درست ہونی چاہئیے اور اسے استعمال بھی درست طریقے سے کرنا چاہئیے۔
Bulb1.jpg

پیلی مربع ایل ای ڈیز کی روشنی سب سے زیادہ ہوتی ہے اور یہی سب سے بری لائٹس میں استعمال ہو رہی ہیں اور آنکھوں میں چبھتی ہیں کیونکہ ان کے اوپر مناسب کور موجود نہیں ہوتا۔ مارکٹ میں لوگ یہی لائٹس خرید لیتے ہیں کیونکہ دکان میں تیز روشنیوں میں ان لائٹس کی روشنی مناسب لگتی ہے لیکن گھر میں ان کی روشنی بہت تیز ہوتی ہے اور آنکھوں میں چبھتی ہے۔ یہ کسی دفتر یا فیکٹری میں تو مناسب ہوتی ہیں جہاں لائٹس چھت پر نصب ہوتی ہیں لیکن گھروں میں نہیں جہاں لائٹس عموماً دیواروں پر تقریباً آٹھ فٹ کی بلندی پر نصب ہوتی ہیں اور ان کی روشنی براہِ راست آنکھوں میں پڑتی ہے۔
Yellow_square_led.jpg
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اسدبراہ کرم اچھی کوالٹی کی ایل ای ڈی ٹیوب لائٹ اور بلب تجویز کر دیں۔
میں ایبٹ آباد میں رہتا ہوں اور یہاں نئی چیزیں آنے میں دیر لگتی ہے۔ میں آخری مرتبہ ستمبر میں لاہور گیا تھا تو الیکٹرونک مارکٹ (ہال روڈ) میں نئی قسم کی ایل ای ڈیز پہلی مرتبہ استعمال ہوتے ہوئے دیکھی تھیں۔ اس وقت تک ٹیوب لائٹ کا مناسب متبادل دستیاب نہیں تھا، بلکہ وہی پرانی 150/200/300 چھوٹی ایل ای ڈیز والی سٹرپس دستیاب تھیں جو 2 فٹ یا 4 فٹ والی ٹیوب لائٹس کی جگہ نصب ہو سکتی ہیں۔ میرے خیال میں ٹیوب لائٹس تبدیل کرنے کے لئے نئی پیلی مربع ایل ای ڈیز والی لائٹس کا انتظار کرنا چاہئیے جو مناسب کور اور ہیٹ سنک کے ساتھ دستیاب ہوں۔ یہ ایل ای ڈیز بہت زیادہ حدّت پیدا کرتی ہیں اور زیادہ گرم ہونے کی صورت میں خراب ہو جاتی ہیں۔ انرجی سیور تبدیل کرنے کے لئے بھی میں انتظار کا مشورہ دوں گا۔

کم روشنی/واٹ والے بلب چھوٹی ایل ای ڈیز والے بلب سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں، اوپر کی تصویر میں بائیں طرف والا بلب 25/40 واٹ کے بلب کی جگہ استعمال ہو سکتا ہے۔ زیادہ روشنی والے بلب کو پیلی ایل ای ڈیز والے بلب سے تبدیل کیا جا سکتا ہے، اوپر والی تصویر میں دائیں طرف والی سپوٹ لائٹ میں تین پیلی ایل ای ڈیز استعمال ہو رہی ہیں، اس کے سپوٹ لینز کی جگہ بلب کی طرح کے کور والے بلب بھی دستیاب ہیں جن کی روشنی زیادہ ہے۔
ایل ای ڈی کی سپاٹ لائٹ کو میں کبھی گھر پر استعمال نہیں کرنا چاہتا۔
سپوٹ لائٹ کی اوپر والی تصویر سے اندازہ ہو گیا ہو گا کہ یہ تھیٹر والی سپوٹ لائٹ نہیں ہے بلکہ گھروں میں کسی تصویر یا پودے کو اجاگر کرنے کے لئے استعمال ہو سکتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سپوٹ لائٹ کی اوپر والی تصویر سے اندازہ ہو گیا ہو گا کہ یہ تھیٹر والی سپوٹ لائٹ نہیں ہے بلکہ گھروں میں کسی تصویر یا پودے کو اجاگر کرنے کے لئے استعمال ہو سکتی ہے۔
یہ پیغام پڑھ کر مجھے بہت مزہ آیا۔ ہمارے ہاں ساؤنا یعنی فننش سٹیم باتھ میں اس طرح کی سپاٹ لائٹس استعمال ہوتی ہیں لیکن جس طرح آپ نے "اِس" سپاٹ لائٹ کو تھیٹر والی سپاٹ لائٹ سے جا ملایا، وہ واقعی لطف لینے کے قابل ہے :)
 
جب تک ممولے کو شہباز سے نہ لڑوایا جائے لطف نہیں آتا۔:)

ایک بات جس کا ذکر نہیں ہوا وہ ہمارا کسی چیز کا عادی ہو جانا ہے، یہاں میں ٹیوب لائٹ کا ذکر کر رہا ہوں۔ بلب، انرجی سیور یا ٹیوب لائٹ صرف روشنی مہیا کرنے کا ذریعہ ہیں، لیکن ہم ان کی شکل یا ہیئت کے عادی ہو گئے ہیں اور جب ان میں سے کسی کو تبدیل کرتے ہیں تو اسی شکل کی چیز سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اب نئی مربع ایل ای ڈی تقریباً 20 سے 25 مربع سنٹی میٹر کی ہوتی ہے اور ایک 4 فٹ (120 سنٹی میٹر لمبی یعنی تقریباً 300 مربع سنٹی میٹر) والی ٹیوب لائٹ کے برابر روشنی پیدا کرتی ہے۔ اس ایک ایل ای ڈی کو کسی بھی صورت میں چار فٹ لمبی شکل میں نہیں ڈھالا جا سکتا۔ ان نئی لائٹس کے لئے ہمیں نئی شکل (چوکور) اور سائز کو اپنانا ہو گا۔ ورنہ دوسری صورت میں چھ یا آٹھ چھوٹی ایل ای ڈیز والی، ٹیوب لائٹ کی جسامت والی لائٹس استعمال کرنی ہوں گی، جو نسبتاً کافی مہنگی ہوں گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کے جواب کا شکریہ لیکن میرا سوال مفروضے پر مبنی نہیں تھا، ذاتی تجربے کی بنا پر تھا۔
اس مسئلے کو لائٹ نصب کرنے کی جگہوں کا مناسب تعین کر کے حل کیا جاسکتا ہے۔ مثلاَ چھت پہ یا کسی آڑ میں یا کسی فانوسی پوشش میں وغیرہ۔آپ ایسی فٹنگ متعدد جگہوں پر دیکھ سکتے ہیں۔ جہاں اسطرح لائٹیں لگائی جاتی ہیں کہ ان کا آنکھوں سے ڈائریکٹ کونٹیکٹ بنتا ہی نہیں۔ اس سے لائٹ ذرا ہلکی بھی ہوجاتی ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ اگر لائٹ کا کیس اچھا ہو تو یہ آنکھوں کو نہیں چبھے گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اگر لائٹ کا کیس اچھا ہو تو یہ آنکھوں کو نہیں چبھے گی۔
لیکن اس سے لائٹ کی شدت کم ہو گی ۔مینوفیکچرر کے لیے یہی ٹھیک ہے۔ان کے ماڈلز تو لاتعداد ہیں آپ اپنی ضرورت کے مطابق شدت، طاقت یا ڈائیوڈز کی تعداد کی لائٹ منتخب کر سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک چیز اور میں نے دیکھی ہے کہ انرجی سیور یا بلبوں کو اوپر سے نیچے لٹکایا جائے تو وہ زیادہ تیز روشنی دیتے ہیں جو آنکھوں کو چبھتی ہے۔ تاہم اگر آپ اسی لائٹ کو نیچے سے اوپر کی طرف رکھیں کہ براہ راست بلب دکھائی نہ دے تو روشنی زیادہ یکساں دکھائی دیتی ہے :)
 
محمدصابر

جس طرح کا ماحول ہمارے ہاں ہے۔ یہی اُوپر کو منہ کئے ہوئے لائٹ کچھ عرصہ بعد روشنی دینا بند بھی کر سکتی ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جس طرح کا ماحول ہمارے ہاں ہے۔ یہی اُوپر کو منہ کئے ہوئے لائٹ کچھ عرصہ بعد روشنی دینا بند بھی کر سکتی ہے۔ :)
میرے پاس تو جو انرجی سیور چل رہے ہیں، میں نے تین یا چار سال قبل لگائے تھے۔ ابھی تک روزانہ کی بنیاد پر کئی گھنٹے چل رہے ہیں
 
mfdarvesh

محفلین
اسلام آباد میں فلپس نے ایل ای ڈی لائٹس متعارف کروائی ہیں، ایک عام بلب تقریبا 1100 روپے کا ہے جبکہ انرجی سیور بلب تقریبا 180 روپے کا مل جاتا ہے، فرق بہت زیادہ ہے اس لیے میں نے تو نہیں خریدا۔
 
Top