ایمان،اُمیداورمحبت

نیلم

محفلین
الله خود پر کوئی احسان نہیں رکھتا، امید بی بی اگر آپ نے اس کے لئے کوئی چیز چھوڑی ہے تو وہ آپ کو اس سے بہتر شے سے نواز دے گا-

نہیں، بعض چیزوں کے بعد ان سے بڑھ کر اور ان سے بہتر کوئی چیز نہیں ملتی کیوں کہ دل کو کوئی چیز بہتر نہی لگتی-

ڈاکٹر خورشید نے اس کی آنکھوں میں امڈتی نمی اور اسے چھپانے کے لئے جھکے سر کو دیکھا-

دین کے لئے کوئی سودا خسارے کا سودا نہیں ہوتا اور دنیا میں ہر چیز کا متبادل ہوتا ہ
ے مگر اس بات پر آپ کو تب تک یقین نہیں آئے گا جب تک متبادل آپ کو مل نہیں جائے گا-

اور اگر انسان کو کسی متبادل کی خواہش ہی نہ ہو تو؟ وہ سر اٹھا کر نم آنکھوں کے ساتھ اکھڑے لہجے میں ان سے پوچھ رہی تھی-

انسان کی خواھشات سے الله کو دلچسپی نہیں ہے-وہ اس کی تقدیر اپنی مرضی سے بناتا ہے- اسے کیا ملنا ہے اور کیا نہیں ملنا اس کا فیصلہ وہ خود کرتا ہے- جو چیز آپ کو ملنا ہے آپ اس کی خواہش کریں یا نہ کریں وہ آپ ہی کی ہے- وہ کسی دوسرے کے پاس نہیں جائے گی- انسان کا مسلہ یہ ہے کے وہ جانے والی چیز کے ملال میں رہتا ہے آنے والی چیز کی خوشی اسے مسرور نہیں کرتی-

میں آپ سے یہ نہیں پوچھوں گا کہ آپ نے دین کے لئے کیا چھوڑا- میں صرف یہ پوچھوں گا کہ آپ نے کیوں چھوڑا اور یہ سوال اس لئے کروں گا کہ خدا کے لئے کے جانے والے عمل پر فخر کے بجائے آپ کو پچھتاوا ہے او یہ پچھتاوا شر سے بڑھ کر ہوتا ہے- یہ انسان کا اچھا عمل بھی تباہ کر دیتا ہے- خدا کے لئے کے جانے والے عمل پر شکر اور پھر فخر کرنا چاہیے کہ اس نے آپ کو آزمایا اور آپ نے ثابت قدمی اور استقامت دکھائی- لیکن آپ کو اگر پچھتانا تھا تو پھر آپ یہ قربانی نہ دیتیں- آپ بھی سایے کا انتخاب کر لیتیں- راستے تو دونوں ہی تھے آپ کے پاس اور کسی نے آپ کو یقیناً مجبور بھی نہیں کیا ہو گا- کم از کم الله نے نہیں- اس نے اختیار دیا آپ کو کہ انتخاب کا حق استعمال کریں پھر آپ نے اپنے اختیار کو استعمال کیا- اب یہ پچھتاوا کیوں؟

عمیرہ احمد کے ناول "ایمان ، امید اور محبّت " سے اقتباس
 
عسکری

معطل
سسٹر یہ واحد ایسا ناول ہے جو مجھے زبردستی پڑھایا گیا تھا ورنہ میں ایسے رومانس والے ناول نہیں پڑھتا ۔ مجھے تو یہ فنگشن سٹوری جیسا لگا :p
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی پسند بہت اچھی ہے۔

نیلم آپ اس قسم کے مراسلے "میری پسندیدہ تحریریں" یا پھر "مختلف کتابوں سے اقتباس" والے زمروں میں کیا کریں۔
 
عسکری

معطل
آپ کی پسند بہت اچھی ہے۔

نیلم آپ اس قسم کے مراسلے "میری پسندیدہ تحریریں" یا پھر "مختلف کتابوں سے اقتباس" والے زمروں میں کیا کریں۔
کیوں یہاں کیوں نا کریں ؟ ہمیں تو تب پتا چلتا ہے جب نیا دھاگہ نظر آئے سسٹر آپ یہاں کیا کریں :laugh::grin:
 
بہت خوب۔۔۔
یہ الفاظ امید اور محبت ہمیشہ مجھے کنفیوژ کرتا ہے۔
‎‎امید اور محبت شاید اردو محفل کے کسی رکن کا نام بھی ہے۔ اور میں ہمیشہ اسے امیدوار محبت پڑھتا ہوں۔۔۔:D
 
نیلم

محفلین
بہت خوب۔۔۔
یہ الفاظ امید اور محبت ہمیشہ مجھے کنفیوژ کرتا ہے۔
‎‎امید اور محبت شاید اردو محفل کے کسی رکن کا نام بھی ہے۔ اور میں ہمیشہ اسے امیدوار محبت پڑھتا ہوں۔۔۔ :D
بہت شکریہ،،،جی میراخیال ہے کوئی رکن ہیں اس نام کی:)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت شکریہ،،،
جی عمرہ جیسا سٹائل مجھے نمرہ احمد کا بھی لگتاہےاُسے بھی پڑھے:)
جی بالکل ملتا ہے کہیں کہیں۔
نمرہ کو بھی میں نے بہت پڑھا۔
جب عمیرہ کو پڑھنے لگی تو پھر بہت سے لوگوں کو پڑھا۔
اچھا لکھتی ہیں نمرہ بھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے خیال میں عمیرہ احمد لکھتے لکھتے بہت دور نکل جاتی ہیں۔ یعنی سادہ سی بات کو ناول کی شکل میں پیش کرنا۔ اس کی ایک مثال بانو قدسیہ کے ناول "راجہ گدھ" کی شکل میں ہے جس میں انہوں نے دیوانہ پن کی ایک وجہ تلاش کی تھی اور اس پر پورا ناول لکھ دیا۔ اسی طرح مستنصر حسین تارڑ کا ناول "بہاؤ" بھی اس کی ایک مثال ہے کہ ایک یا دو پیراگراف کی خاطر پورا ناول لکھ دیا جائے۔ تاہم یہ میری ذاتی رائے اور ذاتی مشاہدہ ہے۔ آپ براہ کرم اپنی مرضی کے مطابق اتفاق یا اختلاف کر سکتے ہیں :)
 
نیرنگ خیال

پہلے میں سمجھا دور نکلنے سے مراد دور ہی نکل جانا ہے۔ پھر پتہ چلا موضوع کو بے جا طول دینے کیطرف کنایہ ہے۔ :)
 
Top