ایمان تازہ ہوگیا

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے یاد پڑتا ہے نیرنگ خیال کوچہ آلکساں میں ایک مقابلہ منعقد کروا رہے ہیں۔
نین بھائی اب بتائیے، مقابلے کا ارادہ ہے یا بلا مقابلہ انعام دینے کا۔😄
آپ اس میدان میں نئے ہیں۔۔۔۔ آ پ کو علم نہیں کہ احمد بھائی اس میدان میں بہت پیچھے ہیں۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جن سے وعدے کیے ہیں۔۔۔ یعنی ہم۔۔۔ ان سے بھی معافی مانگتے رہیں۔۔۔ :devil3:
آپ کا حساب تو ہم نے آج چکا دیا ہے۔ :)

وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر
وہ حساب آج چکا دیا :ROFLMAO:

اب جن کے یادنہیں ہیں اُن سے غائبانہ معافی طلب کی جا سکتی ہے۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
ڈاکٹر احمدکہنے لگا: اماں جان وہ کونسی دعا ہے جو قبول نہیں ہوئی۔آپ مجھے اپنا کام بتائیں میں آ پ کے بیٹے کی طرح ہوں ۔اللہ نے چاہا تو میں اسے ضرورکروں گا۔آپ کی جو مدد میرے بس میں ہو گی ضرور کروں گا۔ خاتون کہنے لگی: میرے عزیز بیٹے !وہ دعا اور خواہش میرے اپنے لیے نہیںبلکہ اس یتیم بچے کے لیے ہے جو میرا پوتا ہے۔اس کے ما ں باپ کچھ عرصہ پہلے فوت ہو چکے ہیں۔ اسے ہڈیوں کی ایک بیما ری ہے جس کی وجہ سے چلنے پھرنے سے معذو ر ہے۔میں نے قریبی حکیموں، مہمانوں سے اس کے بڑے علاج کرائے ہیں مگر تمام اطباء اس کے علاج سے عاجز آ گئے ہیں ۔
لوگو ں نے مشورہ دیا ہے کہ اس ملک میں ایک ہی ڈا کٹر ہے جو اس ہڈیوں کے علاج کا ما ہر ہے، اس کی شہرت دور دور تک ہے ۔ وہ بڑا مانا ہوا سرجن ہے۔ وہی اس کا علاج کر سکتاہے، مگر وہ تو یہاں سے بہت دو ر رہتا ہے پھر سنا ہے بہت مہنگا بھی ہے۔ اس تک پہنچنا کوئی آسان کام تو نہیں ہے۔ تم میری حالت تو دیکھ ہی رہے ہو،میں بوڑھی جان ہوں۔کسی وقت بھی بلاوا آ سکتا ہے۔مجھے ڈر ہے کہ میرے بعد اس بچے کی نگہداشت کرنے والا کوئی نہیں ہو گا۔میں ہر وقت اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ کوئی سبب پیدا کر دے کہ اس بچے کا اس ڈاکٹر سے علاج ہو سکے۔ عین ممکن ہے کہ اس یتیم بچے کو شفاء اسی ڈاکٹر کے ہاتھوں مل جائے۔
ڈاکٹر احمداپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، اس نے رندھی ہوئی آواز میں کہا: اماں جان! میرا طیارہ خراب ہوا، راستے میں اُترنا پڑا کار کرائے پر لی، خوب طوفان آیا‘ آندھی او ر بارش آئی، راستہ بھول گیا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کے گھر زبر دستی بھجوا دیا۔اما ں آپ کی آخری دعا بھی قبول ہو چکی ہے۔اللہ رب العزت نے ایسے اسباب مہیا کر دیے ہیں کہ وہ ہڈیوں کا بڑا ڈاکٹر خود چل کر آپ کے گھر آگیا ہے۔ اب میں آپ کے پوتے کا علاج کروں گا۔‘‘
بہت بہت شکریہ محمد عبدالرؤوف کہ اتنی خوبصورت تحریر اوپر لے آئے ۔۔۔
واقعی ایمان تازہ ہوگیا ۔۔
نین بھیا جیتے رہیے ڈھیروں دعائیں ۔۔۔🥰🥰🥰🥰🥰
 
Top