کعنان
محفلین
ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ ہمیشہ ‘مے ڈے’ کا لفظ کیوں استعمال کرتے ہیں؟
9 دسمبر 2016اسلام آباد: "مے ڈے" ایمرجنسی کی صورت میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے۔ جب ریڈیو کے ذریعے بات کرتے ہوئے سگنل کمزور ہو جاتے ہیں اور دوسروں کی بات واضح سمجھ نہیں آرہی ہوتی ، اس دوران ‘مے ڈے’ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔
زیادہ تر اس کوایمرجنسی کی صورت میں ایوی ایٹرز اور میرینرز استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ممالک میں مقامی اداروں جیسے پولیس فورس، فائر فائٹرز اور ٹرانسپورٹ آرگنائزیشنز بھی اس لفظ کو استعمال کرتی ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ 3 بار ‘مے ڈے’ کی کال دیتے ہیں۔
لفظ ‘مے ڈے’ 1923 میں فریڈیرک اسٹانلی موک فورڈ نے متعارف کروایا گیا تھا۔ اس کا مطلب ‘میری مدد کیلئے آوٴ’ ہے۔ موک فورڈ سے ایسا لفظ متعارف کروانے کیلئے کہا گیا جسے ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ باآسانی ادا کرسکیں اورگراوٴنڈ اسٹاف بھی اس کو آرام سے سمجھ جائیں۔
مے ڈے کے متعارف ہونے سے پہلے SOS کی اصطلاح استعمال کی جاتی تھی۔ 1927 میں واشنگٹن کے انٹرنیشنل ٹیلی گراف کنونشن میں پہلی بار میڈے کی اصطلاح کو استعمال کیا گیا۔
امریکا میں ‘مے ڈے’کی جھوٹی کال دینا جرم ہے۔ اس کے نتیجے میں جھوٹی کال دینے والے کو 6 سال کی سزا اور $250,000 جرمانہ بھرنا پڑتا ہے۔
ایمرجنسی کی صورت میں ‘مے ڈے’ کے علاوہ بھی کئی اصطلاحات استعمال کی جاتی ہے، جن کا ذکر نیچے کیا جا رہا ہے۔
PAN PAN
اس کا مطلب بریک ڈاوٴن ہوتا ہے اور یہ اصطلاح مکینیکل بریک ڈاوٴن اور میڈیکل کے مسائل میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر کسی مسافر کی حالت بگڑنے لگتی ہے تو پائلٹ گراوٴنڈ اسٹاف کوپین پین کی کال دیتا ہے۔
Declaring Emergency
یہ لفظ ایوی ایشن میں استعمال ہوتا ہے۔ جب صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہے تو پائلٹ اس کی کال دے دیتے ہیں لیکن آئی سی اے او کی ہدایات کیمطابق پائلٹ مے ڈے یا پین پین کا استعمال کرتے ہیں۔
Scurit
موسم کی خرابی میں یہ اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
Silence
درج ذیل کالز صرف بحری جہاز یا انہیں جواب دینے والی اتھارٹی ہی دے سکتی ہیں
سیلونس مے ڈے اور سیلونس ڈسٹریس خطرے میں موجود جہاز اور کوسٹ گارڈ والے استعمال کر سکتے ہیں۔
سیلونس مے ڈے کی کال (متاثرہ اسٹیشن کے نام کے ساتھ) صرف بحری جہاز دیتا ہے اور
سیلونس ڈسٹریس کی کال (متاثرہ اسٹیشن کے نام کے ساتھ) صرف اْس اسٹیشن کی طرف سے دی جا سکتی ہی جو ایمرجنسی ٹریفک میں حصہ نہ لے رہا ہو۔
سیلونس فی نی کا مطلب ہوتا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت حال تمام ہو گئی اور اب چینل پر سب نارمل ہے۔
پروڈونس کی اصطلاح بھی چینل پر متروک کام کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔
ڈسٹریس ٹریفک اینڈڈ، فضائی اصطلاح ہے جو سیلونس فی نی کے مترادف ہے۔
ح