حسن علوی
محفلین
میں ابھی اپنی یونورسٹی کی کمپیوٹر لیب میں بیٹھا نیٹ پر اردو خبریں پڑھ رہا تھا کہ ساتھ میں بیٹھے ایک نائجیرین بھائی صاحب نے تصاویر سے اندازہ لگا کر میرے سے پاکستان کے سیاسی حالات پر بحث چھیڑ لی اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے لگے- مجھے اتنا افسوس ہوا جب اس نے کہا کہ "یہ ہنگامہ آرائی جو آجکل پاکستان میں چل رہی ھے سب ایک گیم کا حصہ ھے اور یہ آج جو بی بی کو نظر بند کیا گیا اور جلسہ میں جانے سے روکا گیا ھے یہ بھی مشرف اور بی بی کی ایک چال ھے اور وہ اس طرح کہ مشرف کا ایک سپنا ھے کہ مستقبل میں وہ پاکستان کا صدر ہو اور بی بی وزیر اعظم، اور بی بی کی مقبولیت کے لیئے یہ نہایت ضروری ھے کہ اسے جمہوریت کا علمبردار ظاہر کیا جائے اور اس پر اس پر اس طرح کی جھوٹی پابندیاں لگا کر اسے عوام میں کسی طرح بھی پذیرائی دلائی جائے۔۔۔۔۔۔۔"
اس بھائی نے میرے ساتھ حالیہ پاکستانی سیاست پر کافی لمبی چوڑی گفتگو کی۔ جہاں میں اسکی پاکستانی سیاست کے ساتھ اس درجہ دلچسپی اور معلومات پر حیران تھا وہیں شرمسار بھی تھا کہ دنیا میں پاکستان اور اس کے صاحبِ اقتدار اور دیگر سیاسی شخصیات کی کس طرح جگ ہنسائی ہو رہی ھے۔
اللہ ہماری حالتِ زار پر رحم فرمائے (آمین)