ایم ایس این میں اردو ، پشتو کیبورڈ کا استعمال

فرضی

محفلین
میرے سسٹم پر اردو اور پشتو کیبورڈ نصب ہیں، ایم ایس این پر بعض اوقات اردو اور پشتو میں بھی چیٹ کرتا ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر اردو لکھنے کے لیے دائیں سے بائیں لکھنے کا فنکشن سیلکٹ کرتا ہوں اور پیغام لکھنے کے بعد انٹر دباتا ہوں تو پیغام چلا جاتا ہے اور سب کچھ نارمل رہتا ہے۔ لیکن جب بائیں سے دائیں لکھنے کا فنکشن سیلیکٹ کرکے لکھتا ہوں تو انٹر دبانے کے بعد سسٹم کیبورڈ خودبخود دیفالٹ انگلش پر چلا جاتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔
پشتو کیبورڈ کے لیے یہی مسئلہ الٹ ہے مثلاً پشتو کو اگر بائیں سے دائیں جانب لکھوں تو سب ٹھیک رہتا ہے لیکن اگر اسے دائیں طرف سے لکھوں تو انٹر دباتے ہی خودبخود اردو کیبورڈ سیلیکٹ ہوجاتا ہے۔ اور بعض اوقات کافی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے۔

اگر آپ میں سے کوئی دوست کچھ رہنمائی کر سکے تو بے حد ممنون رہوں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فرضی بھائی، اردو کے لیے تو میں آلٹ اور شفٹ دبا کر زبان کو فٍننش سے اردو کرتا ہوں، اور پھر اس کے بعد دائیں کنٹرول اور شفٹ ایک ساتھ دبا کر کرسر کو دائیں طرف لے آتا ہوں۔ اس کے بعد جو بھی پیغامات لکھوں، وہ دائیں طرف اور اردو میں ہی ہوتے ہیں۔ اسی طرح فانٹ میں‌ نے نفیس نسخ یا نفیس نستعلیق چنے ہوئے ہیں
 

فرضی

محفلین
شکریہ قیصرانی جواب دینے کا۔ طریقہ تو میں بالکل آپ والا استعمال کرتا ہوں۔ کیبورڈ چننے اور متن کو دائیں بائیں لکھنے کا۔ لیکن انٹر دباتے ہی میرا کیبوڑد خودبخد تبدیل ہو جاتا ہے۔۔ یہ مسئلہ ہے۔ اگر صرف پشتو یا صرف اردو کیبورڈ نصب ہو۔۔ پھر مسئلہ نہیں ہوتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہممم۔ ملٹی پل کی بورڈ کی وجہ سے شاید ہو رہا ہو، ویسے آپ ڈیفالٹ زبان اردورکھیں، اور پھر دوسری زبان پشتو اور تیسری کو انگریزی۔ دیکھیں کہ کچھ فائدہ ہو
 
میرا طریقہ یہ ہے

میرے سسٹم پر اردو اور انگریزی کی بورڈ سیٹ ہیں۔ میرا طریقہ یہ ہے کہ م‌س‌ن کی مین ونڈو کو کھولا، پھر زبان تبدیل کی، اور پھر کسی بڈی پر کلک کرکے گفتگو کی۔ اس طرح لینگویج کرسر دائیں سے بائیں اور زبان اردو ہی رہتی ہے۔ اگر میں انگریزی میں تبدیل کروں تو اینٹر دبانے کے بعد واپس اردو ہو جائے گی۔
 

فرضی

محفلین
شارق صاحب اسی خودبخودکے مسئلے سے ہی میں شاکی ہوں۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کی زبان جو میں نے منتخب کی ہے وہی رہے، انٹر دبانے کے بعد بھی؟
 
فرضی میں یہی کہنا چاہ رہا تھا کہ جس زبان کو سیلیکٹ کر کے چیٹ ونڈو کھولی جائے پھر وہی رہتی ہے۔ آپ تجربہ تو کریں۔
 

فرضی

محفلین
شارق صاحب میں نے آپکے بتائے ہوئے مشورے پر عمل کیا تھا لیکن کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔
دراصل میری وینڈوز کافی اور گڑبڑ بھی کر رہی تھی اور ابھی تازہ وینڈوز نصب کی ہے جس کے بعد الحمداللہ اب میرا مسئلہ حل ہوگیا ہے،۔ دائیں طرف سے پشتو ، اردو دونوں زبانیں لکھی جارہی ہیں۔
آپکا اور قیصرانی کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے مسئلے کو اتنی اہمیت دی۔
 
Top