ایم ایس ورڈکی فائل کورل ڈرا میں

کیاایم ایس ورڈ میں کمپوز کی گئی فائل کو کورل ڈرا میں منتقل کیا جا سکتا ہے؟ ان پیج ۳ تو ایک ای پی ایس فائل بناتا ہے جو آسانی سے کورل ڈرا میں درآمد کیا جا سکتا ہے۔ کیا ایم ایس ورڈ کے لئے بھی کوئی ایسی یوٹیلیٹی ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ
 
arifkarim

معطل

یہ ٹیوٹوریل دیکھیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...تن-کو-ویکٹر-گرافکس-پروگرام-میں-لے-جانا.19355/
 
دوستوں السلام علیکم ۔اسکا ایک آسان طریقہ اور بھی ہے ۔اگر آپ آفس 2010 یا 2013 استعمال کرتے ہیں تو فائل مینو میں سیو ایز سے پی ڈی ایف فائل بنالیں اور کورل میں اوپن کرلیں ۔والسلام۔یار زندہ صحبت باقی۔
 
ضروری نہیں ہر پی ڈی ایف کورل میں کھل جائے۔
 
لیکن مجھے اس میں الجھن پیش آرہی ہے جب میں ایم ایس ورڈ کی فائل کو ۔MS Publisher Imagesetter کے ذریعہ پی این آر کر کے کورل میںامپورٹ کرتا ہوں تو سارے فونٹ گڑمڑ ہو جاتے ہیں سمجھ میں نہیں آرہاایسا کیوں ہورہا ہے
 
ایسا تو نہیں ہونا چاہئے۔ اپنی ورڈ فائل یہاں فراہم کریں۔ میں دیکھتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل

میں نے اصل ورڈ فائل سے ایک پی ڈی ایف بنا دی ہے جو کورل میں کھل جائے گی:
http://arifkarim.no/Public/test.pdf
اگر اس ڈاکومنٹ میں موجود تمام فانٹس بھی فراہم کر دیں تو یہ دوبارہ پرنٹ کر کے اپلوڈ کر دیتا ہوں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
پی ڈی ایف فائل میں کوئی دقت نہیں ہے مسئلہ تو پی آر این میں ہے کورل میں جب اس کی پی آر این فائل کو امپورٹ کرتا ہوں تو تمام فونٹ گڑ مڑ ہوجا تے ہیں اس میں جوفونٹ استعمال ہوئے وہ ہے القلم قران ۔اسلم،تاج نستعلیق،علوی نستعلیق۔ایریل بوڈی۔ ایریل راؤنڈ۔ہندی کے لئے منگل ۔اور کوکلا
 
اصل میں prn ایک پرانا طریقہ ہے جو سیدھے سادھے ڈاکومنٹس کیلئے تو ٹھیک ہے البتہ اگر ان میں پیچیدہ ملٹی پل فانٹس کا استعمال ہو تو یہ اپنی افادیت کھو بیٹھتا ہے۔ میرا مشورہ ہوگا کہ اس قسم کے مواقع پر پی ڈی ایف ہی استعمال کی جائے۔
 
arifkarim

معطل
چلو جی ٹھیک ہے ۔گھوم پھر کروہیں آگئے جہاں سے چلے تھے۔شکریہ جناب،
جناب اصل میں پی آر این اور پی ڈی ایف دونوں پرنٹ فائلیں ہیں ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پی آر این ایک پرانا اسٹینڈرڈ ہے جبکہ پی ڈی ایف نیا ہے اور اس میں زیادہ کمپلکس ڈاکومنٹس کی اسپورٹ ہے۔
 
Top