ایم ایس ورڈ اردو کا ایک مسلئہ

ابن محمد جی

محفلین
ایم ایس ورڈ میں جب ہم اردو لکھتے اور اپنی مطلوبہ فائل کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرتے ہیں تو لائن ایڈ جسٹ ختم ہو جاتی ہے ،کیا لائن کی ایڈجسٹ منٹ رکھنے کا کوئی طریقہ ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ایم ایس ورڈ میں جب ہم اردو لکھتے اور اپنی مطلوبہ فائل کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرتے ہیں تو لائن ایڈ جسٹ ختم ہو جاتی ہے ،کیا لائن کی ایڈجسٹ منٹ رکھنے کا کوئی طریقہ ہے؟
لائن ایڈجسٹمنٹ سے مراد؟ اگر تو جسٹیفائی کرتے ہیں تو مسئلہ ہے۔ اگر لیفٹ یا رائٹ الائن کرتے ہیں تو پھر نہیں ہونا چاہیئے
 
ابن محمد جی

محفلین
لائن ایڈجسٹمنٹ سے مراد؟ اگر تو جسٹیفائی کرتے ہیں تو مسئلہ ہے۔ اگر لیفٹ یا رائٹ الائن کرتے ہیں تو پھر نہیں ہونا چاہیئے
شکریا بھائی مسلئہ یہ ہے کہ اردو ٹیکسٹ میں ہم نے کچھ صفحات لکھ لیے اب سیو پی ڈی ایف کریں گےتو پی ڈی ایف میں فائل سیو ہو جائے گی مگر لائن کی جسٹیفائی خراب ہو جاتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریا بھائی مسلئہ یہ ہے کہ اردو ٹیکسٹ میں ہم نے کچھ صفحات لکھ لیے اب سیو پی ڈی ایف کریں گےتو پی ڈی ایف میں فائل سیو ہو جائے گی مگر لائن کی جسٹیفائی خراب ہو جاتی ہے
چیک کریں کہ فانٹ کون سا ہے۔ اگر تو آپ ایریل یونی کوڈ ایم ایس یا پھر تاہوما استعمال کر رہے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اگر نستعلیق کا کوئی فانٹ ہے یا پھر نسخ کا تو پھر جسٹیفائی خراب ہو جائے گی
 
ابو یاسر

محفلین
علوی نستعلیق کے ساتھ میں نے جب لفظ "بلبوں" لکھا تو ایم ایس ورڈ میں "بلبلو" لکھا آرہا تھا ، اس طرح کے ابھی کئی ایک مسئلے ہیں، جسے مستقبل میں سدھارا جائے گا۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ کم از کم اب اردو ورڈ میں ٹائپ ہونے لگا ہے۔
صبر کریں!
 
دوست

محفلین
آپ پی ڈی ایف سی ایز کی بجائے پرنٹ کرنے کی کوشش کریں۔
بُل زِپ پی ڈی ایف پرنٹر انسٹال کر کے متعلقہ ورڈ فائل کو بس پرنٹ کر لیں۔ اور پرنٹر میں بل زپ کو چنیں۔ پی ڈی ایف بن جائے گی اور امیدہے فارمیٹنگ بھی قائم رہے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
فائل کو کسی گرافکس کے پروگرام میں بنایا گیا ہے لیکن اس میں جسٹیفائی نہیں ہے متن۔ اس طرح تو آپ بھی بنا سکتے ہیں۔ آفس 2007 اور جمیل نستعلیق کے ساتھ بھی
 
Top