ایم ایس ورڈ میں ٹیبل

الف عین

لائبریرین
کسی نے جواب نہیں دیا!!!۔ در اصل میری ناقص سمجھ میں سوال ہلی نہیں آیا ورنہ میں ہی جواب دے دیتا۔
 

umm-e-waleed

محفلین
شکریہ الف عین
اصل میں عربی عبارت کے نیچے ٹیبل کے درمیان ترجمہ لکھنا ہے۔ پر جب بھی کو شش کرتے ہیں وہاں لکھا نہیں جا رہا۔
 

dehelvi

محفلین
میرا خیال یہ ہے کہ تحت اللفظ ترجمہ ایم ایس ورڈ میں کافی دقت طلب کام ہے۔ کیونکہ اس کے لئے تحریر کی الائنمنٹ فورسڈ جسٹیفائی کرنی پڑتی ہے۔ یہ کام اگر چہ ورڈ میں ہوتو جاتا ہے تاہم میرا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ ایسے ڈاکومنٹ کو فارمیٹ کرنا یا سنبھالنا خاصا مشکل کام ہے۔ اس کے لئے اگر آپ ان پیج سوفٹ ویئر کی کچھ شد بد رکھتی ہیں تو وہان یہ کام ذرا آسان ہے۔ کئی سال قبل میں نے ان پیج ہی میں اس طرح کے کچھ تراجم کئے تھے۔ اگر آپ کو ضرورت ہو تو اس طرح کے کام کی سامپل فائل مل سکتی ہے۔
 

umm-e-waleed

محفلین
جی پلیز سیمپل مل جائے تو بڑی مہربانی ہوگی۔ اور اگر کسی کو ایم ایس ورڈ کا آئیڈیا ہو برائے مہربانی اس کا طریقہ بتا دیں۔
 

ijaz1976

محفلین

umm-e-waleed

محفلین
جی ابھی تک حل نہیں ہوا۔ ایم ایس ورڈ کی فائل میں ٹیبل کے درمان ترجمہ نہیں لکھا جا رہا؟
 

ijaz1976

محفلین
جی ابھی تک حل نہیں ہوا۔ ایم ایس ورڈ کی فائل میں ٹیبل کے درمان ترجمہ نہیں لکھا جا رہا؟

ٹیبل کے درمیان سے آپ کی کیا مراد ہے کیا آپ ٹیبل کے اندر ترجمہ نہیں لکھ رہیں جبکہ ٹیبل میں ترجمہ لکھنا زیادہ بہتر ہے، آپ عربی بھی ٹیبل کے اندر ہی لکھیں دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے ایم ایس ورڈ کی جس فائل کا لنک دیا ہے وہ میرے پاس تو اوپن نہیں ہو رہی۔
میں تقریباً دس سال سے انپیج استعمال کررہا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ ایم ایس ورڈ میں بھی کام کیا ہے، ایک چیز آپ اپنے ذہن نشین کرلیں کہ جتنے بہتر طریقے سے آپ ایم ایس ورڈ میں ٹیبل کو مین ٹین کرسکتی ہیں انپیج میں کبھی بھی نہیں کرسکتیں اس کے علاوہ ایک اور اہم بات مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے انپیج میں کتنا کام کرلیا ہے لیکن یہ ایک بہت بڑا سچ ہے کہ انپیج میں ٹیبل کی سہولت موجود ضرور ہے لیکن ٹیبل والی فائلز میں ایررز عام انپیج ٹیکسٹ فائلوں کے مقابلے میں بہت زیادہ آتے ہیں اس لئے سوچ سمجھ کر انپیج میں ٹیبل بنا کر کام کیجئے گا، میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ ایم ایس ورڈ میں ہی ٹیبل بنا کر اس میں تحت اللفظ ترجمہ لکھیں ایسا ممکن ہے جو مدد ممکن ہوسکی اس کے لئے بھائی حاضر ہے لیکن خبردار خبردار خبردار انپیج میں ٹیبل کا ایرر ذہن میں رکھیں اگر ایک دفعہ ایرر آگیا تو پھر آپ کی فائل اوپن ہونا بھی ممکن نہیں رہے گا اور اگر کسی طرح ریکور بھی ہوگئی تو تمام فارمیٹنگ اور محنت ضائع ہوجائے گی جبکہ ایم ایس ورڈ میں عام طور پر اس طرح کے ایررز دیکھنے میں نہیں آئے۔
اگر کوئی اور دوست بہتر مشورہ دے سکیں تو ضرور دیں کیونکہ یہ قرآن مجید کا معاملہ ہے
شکریہ
جزاک اللہ
 

سویدا

محفلین
میرا خیال یہ ہے کہ تحت اللفظ ترجمہ ایم ایس ورڈ میں کافی دقت طلب کام ہے۔ کیونکہ اس کے لئے تحریر کی الائنمنٹ فورسڈ جسٹیفائی کرنی پڑتی ہے۔ یہ کام اگر چہ ورڈ میں ہوتو جاتا ہے تاہم میرا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ ایسے ڈاکومنٹ کو فارمیٹ کرنا یا سنبھالنا خاصا مشکل کام ہے۔ اس کے لئے اگر آپ ان پیج سوفٹ ویئر کی کچھ شد بد رکھتی ہیں تو وہان یہ کام ذرا آسان ہے۔ کئی سال قبل میں نے ان پیج ہی میں اس طرح کے کچھ تراجم کئے تھے۔ اگر آپ کو ضرورت ہو تو اس طرح کے کام کی سامپل فائل مل سکتی ہے۔
ان پیج کی نمونے کی فاءل مجھے درکار ہے از راہ کرم عنایت فرماءیں
نوازش ہوگی ۔ شکریہ
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترمہ اُم ولید صاحبہ!
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ
آپ ان پیج میں فارمیٹ‌مینو میں ٹیبل لے آوٹ کی آپشن میں مرج سیل کرسکتی ہیں۔ تصویر ملاحظہ کریں۔
zeeg.jpg

علاوہ ازیں میرے پاس قرآن مجید انپیج میں‌ لکھا ہوا ہے (آپ کو بذریعہ ای میل دے سکتا ہوں اور میرے پاس انپیج میں‌عربی فونٹ بھی بھجواسکتا ہوں جو کہ ان پیج کے عربی فونٹ سے خوبصورت ہے)
ان پیج میں‌دائیں‌سے بائیں‌اور بائیں‌سے دائیں‌ والے سیل کو مرج کرسکتی ہیں۔ لیکن اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر نہیں کرسکتیں۔
میرے پاس جو ان پیج کا قرآن فونٹ ہے اس کی تصویر ملاحظہ کریں۔
zee2.jpg
 

سویدا

محفلین
ذیشان آپ نے جو ان پیج بذریعہ میل ارسال کیا ہے کیا یہ فونٹ اس میں‌موجود ہے ؟
یا یہ الگ ان پیج ہے ؟
اور میں‌نے آپ سے گذارش کی تھی کہ میرے پاس ایک عربی فونٹ ہے جسے میں‌چاہتا ہوں‌کہ وہ ان پیج میں‌آجائے کیا آپ اس سلسلے میں‌مدد کرسکیں‌گے
 

ذیشان حیدر

محفلین
جی جو ان پیج میں‌نے آپ کو بھیجا ہے اس میں یہ فونٹ موجود ہے۔
دوسرا آپ کو میں نے میسج بھیجا تھا لگتا ہے آپ کو ملا نہیں‌یا پھر آپ نے پڑھا نہیں۔
نظر ثانی کیجئے۔
 
Top