مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔
تو کیا پی ڈی ایف میں صفحات کے درست نمبر خود بخود لگ جائیں گے؟
میرے خیال میں ورڈ کے اندر تمام مارجینز 0 کر دینے سے آپکو کراپ فنکشن کی ضرورت نہیں پڑے گی، ماسوائے جب بارڈر 2 بارڈر پرنٹ نکالنا مقصود ہو؛البتہ ایک اہم بات کہ اگر آپ نے اپنی ورڈ فائل کو بڑے سائز (مثلاً A4) کے پیج پر بنایا ہے اور مارجن سیٹ کر کے مطلوبہ سائز حاصل کیا ہے تو چاروں جانب اضافی خالی جگہ کو پی ڈی ایف فائل میں سے ختم کرنا ضروری ہوگا، اسے ختم کرنے کے لیے پی ڈی ایف ایکروبیٹ یا کوئی بھی پی ڈی ایف ایڈیٹر ہونا ضروری ہے، محض ریڈر سے کام نہیں چلے گا۔ یہ اضافی اسپیس (Crop) کے ذریعہ ختم کی جائے گی۔ تب جا کر آپ اپنی ضرورت کا پرنٹ نکل سکے گا۔ اس کے بغیر ممکن نہیں۔
فی الحال تو میں بھی اسی جگاڑ سے اپنا کام چلا رہا ہوں، اگر کسی ساتھی کو اس سے بہتر حل معلوم ہو تو ضرور یہاں شیئر کریں۔
ورڈ پر کام کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا کریں کہ یہ کوئی خاص پبلشنگ سافٹوئیر نہیں، محض ورڈ پراسیسر اور منی پبلشنگ ٹول ہے۔ امید ہے آپکا کام تمام ہو جائے گا۔اصل میں میں نے پوری کتاب لینڈ اسکیپ پر بنا کر سیٹ کر لی ہے۔ اس میں کچھ ٹف امیجز بھی شامل ہیں۔ اب مذکورہ بالا طریقہ جو عارف بھائی نے بتایا ہے، اس کے لیے نئی فائل بنا کر کاپی پیسٹ کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کتاب کی سیٹنگ آؤٹ ہو رہی ہے۔ پھر بھی کوشش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو نبیل انتہائی بھائی سمیت جزائے خیر عطا فرمائے۔
انتہا بھائی انتہائی معذرت کہ دیر کے ساتھ ریپلائی کیا ہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ ایسا ممکن ہےایم ایس ورڈ کی فائل میں صفحہ نمبر کیسے لگائے جاتے ہیں۔
ہم لینڈ سکیپ صفحے پر کالم بنا کر ہر صفحہ پر دو صفحے بناتے ہیں، لیکن جب پیج نمبر انسرٹ کرتے ہیں تو وہ درمیان میں ظاہر ہوتا ہے۔ دونوں صفحات کے لیے الگ الگ ظاہر نہیں ہوتا۔ اس کا کیا طریقہ ہے۔ ماہرین سے توجہ کی درخواست ہے۔
اصل میں میں نے پوری کتاب لینڈ اسکیپ پر بنا کر سیٹ کر لی ہے۔ اس میں کچھ ٹف امیجز بھی شامل ہیں۔ اب مذکورہ بالا طریقہ جو عارف بھائی نے بتایا ہے، اس کے لیے نئی فائل بنا کر کاپی پیسٹ کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کتاب کی سیٹنگ آؤٹ ہو رہی ہے۔ پھر بھی کوشش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو نبیل انتہائی بھائی سمیت جزائے خیر عطا فرمائے۔