ایم ایس ورڈ 2007 میں بک لے آئوٹ کیسے بنایا جائے ؟

ارم گڈاوی

محفلین
محترم بشیر احمد صاحب! ابھی کچھ اہم کاموں میں مصروفیت چل رہی ہے، پھر بھی بھرپور کوشش کروں گا آپ کی کچھ نہ کچھ مدد کرسکوں۔
سب سے پہلے تو آپ کو مشورہ دوں گا کہ آفس 2010 پر منتقل ہوجائیں۔ اردو کے استعمال کے لیے یہ زیادہ بہتر ہے۔
جو نمونہ آپ نے دکھایا ہے اس طرح کی بک ورڈ میں بنانا بالکل ممکن ہے۔ اگر آپ کو ان پیج پر بک کمپوزنگ کا تجربہ ہے تو پھر زیادہ مشکل نہیں ہونی چاہئے۔
• ورڈ میں ہیڈر والے حصہ پر ڈبل کلک کرنے سے ماسٹر پیج میں چلے جاتے ہیں وہاں چاہیں ٹیکسٹ لکھ لیں چاہیں کوئی امیج لگا لیں سب ممکن ہے۔ البتہ یہ خیال رہے ورڈ میں کوئی بھی امیج Tif فارمیٹ کی بجائے Jpg فارمیٹ میں تیار کر کے لگائیں۔
• اسکیل کے بیرنی حصہ (یعنی مارجن سے باہر کا حصہ) پر ڈبل کلک کرنے سے پیج سیٹ اپ کا باکس کھل جائے گا۔ اس میں اپنی ضرورت کے مطابق پیج سائز اور مارجن سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔
• ورڈ میں حوالہ جات کو حاشیہ (یعنی فٹ نوٹ) کی صورت میں لگانے کا فیچر تو بہت ہی جاندار ہے۔ بڑی سے بڑی کتاب میں بھی کافی بہتر کام کرتا ہے۔ جس لفظ پر حاشیہ لگانا ہو کرسر کو اسی مخصوص جگہ پر رکھتے ہوئے (Ctrl+Alt+F) کی شارٹ کی دبائیں خود بہ خود ہی صفحہ کے نچلے حصہ میں حاشیہ نمبر لگ جائے گا۔ اور آپ اس کے آگے حاشیہ کا متن لکھ لیں۔ اس طرح جتنے بھی حاشیہ لکھتے جائیں گے تمام کے تمام پروگرام خود ہی سیٹ کر لے گا۔ آپ کو ان پيج كي طرح کوئی اضافی محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
اس کے علاوہ القلم فورم پر محترم راجہ صاحب نے مائکروسافٹ آفس کا ٹریننگ کورس شروع کیا ہوا ہے جو کہ بہت ہی آسان اور اچھے انداز میں تیار کیا گیا ہے، آپ کو اس سے بھی کافی مدد مل جائے گی۔
لنک: مائیکروسافٹ آفس 2010
ورڈ کے لیے (Lynda) والوں کا وڈیو ٹریننگ کورس بھی ہے جو آسانی سے نیٹ سے مل جاتا ہے۔ مجھے ورڈ سیکھنے میں اس سے کافی مدد ملی تھی۔
 

ارم گڈاوی

محفلین
اس کے علاوہ القلم فورم پر محترم راجہ صاحب نے مائکروسافٹ آفس کا ٹریننگ کورس شروع کیا ہوا ہے جو کہ بہت ہی آسان اور اچھے انداز میں تیار کیا گیا ہے، آپ کو اس سے بھی کافی مدد مل جائے گی۔
لنک: مائیکروسافٹ آفس 201

یہ ویب سائٹ نہیں کھل رہی ہے
 
Top