ایم ایس وولٹ ٹوٹوریل

مہوش علی

لائبریرین
ایم ایس وولٹ کو اکثر احباب استعمال نہیں کر پائے۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک سادہ فونٹ لے کر اسے وولٹ ورک میں کھولنے کی کوشش کرتے رہے (جو کہ غلط ہے)۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایسے فونٹ کو وولٹ ورک میں کھولیں، جس میں فونٹ کے ساتھ ساتھ اسکا وولٹ ورک بھی دیا ہوا ہے ۔ فی الحال صرف دو ایسے اردو فونٹز ہیں جن کو ہم وولٹ ورک میں کھول کر انکا وولٹ ورک دیکھ سکتے ہیں۔

پہلا فونٹ ہے نفیس ویب نسخ۔
اسے ڈاؤنلوڈ کیجیئے:
http://www.crulp.org/Downloads/NafeesWeb.ttf

اسے وولٹ ورک میں کھولیں اور پھر اسکا معائینہ کریں۔ اسطرح بہت سی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی (یہ اس سے بہتر ہے کہ ہر کام کو نئے سرے سے شروع کیا جائے)۔

دوسرے فونٹ کا وولٹ ورک حاصل کرنے کے لیے مجھ سے پرائیویٹ میں رابطہ کیجیئے۔

ایم ایس وولٹ پر ٹوٹوریل اس لنک پر موجود ہے۔

http://www.microsoft.com/typography/developers/volt/voltui.htm

میں یہ معلومات شاکر القادری برادر کے لیے تحریر کر رہی ہوں کیونکہ ان برادر میں پوری صلاحیت موجود ہے کہ اردو زبان کو اچھے اچھے فونٹز دے سکیں۔ پھر انکی مدد کے لیے محسن حجازی بھی انشاء اللہ موجود ہوں گے۔

(نوٹ: معلوم ہوا ہے کہ USP10.dll کے نئے ورژن میں ایک مسئلہ ہے جسکی وجہ سے پاک نستعلیق کچھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اور محسن حجازی صاحب اسی مسئلے کے حل کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں)۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
میں وولٹ میں اتنی ماہر تو نہیں، لیکن لگتا ہے کہ پاک ٹائپ کے فونٹز میں وولٹ کی تبدیلی لانے کی ایک ہی صورت ہے، اور وہ یہ کہ عام پاک ٹائپ فونٹ کی بجائے اُن سے پاک ٹائپ تحریر فونٹ بمع اُسکے وولٹ ورک کے طلب کیا جائے۔
(نوٹ: عام پاک تحریر فونٹ، جو کہ بغیر وولٹ ورک کے ہے، اُس میں وولٹ کی شاید کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی)۔

دوسری صورت یہ ہے کہ نفیس ویب نسخ کا چونکہ وولٹ ورک دیا گیا ہے، لہذا اسی میں اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کے گلائفز شامل کیے جائیں [یا اسکے گلائفز کو محفل نسخ سے تبدیل کر دیا جائے۔۔۔ وغیرہ وغیرہ]۔

میرے ذہن میں چیزیں واضح نہیں ہیں اس لیے انتظار کرتے ہیں کہ کب محسن حجازی آ کر ہماری مدد کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے اگر محسن حجازی کو مائیکروسوفٹ‌ کا پروگرام منیجر بنا دیا جائے تو کافی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ :?
 

الف عین

لائبریرین
مہوش۔ پاک ٹائپ کا بھی وولٹ ورک ان کے یاہو گروپ میں دستیاب ہے، میرے خیال میں یہ اوپن گروپ ہے اور بغیر شرکت حاصل کئے بھی اس کی فائلیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ ویسے میری انفارمیشن کے مطابق پاک ٹائپ گروپ کے پیغامات پڑھنے اور فائل ایریا دیکھنے کے لیے اس کی ممبرشپ ضروری ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سسٹر مہوش علی!
آپ کے اس اعتماد اور عزت افزائی کا شکریہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے نستعلیق سے جنون کی حد تک محبت ہے اور اچھے فونٹس کی تیاری کی خواہش میرے اندر بہت حد تک جاگزیں ہو چکی ہے لیکن کیا کروں کہ اس معاملہ میں بالکل مبتدی ہوں ۔
اس شوق کی وجہ سے ان پیج کے لیے دو چاریوٹی ایف فونٹ گلائفس کاپی پیسٹ کی مدد سے تیار کیے تھے اور بہت خوش تھے کہ بڑا تیر مارا لیکن اردو محفل پر آئے تو معلوم ہوا کہ
ج۔۔۔۔ا ای۔۔۔۔نجاست
یہاں محسن حجازی صاحب نے ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا اور ہم لوگ کمربستہ میدان عمل میں اتر پڑے لیکن اب محسن حجازی ندارد
اب انہیں کہاں سے ڈھونڈ کر لائیں
نسخ کا معاملہ تو بہت آسان سا ہوتا ہے حروف کی گنی چنی ابتدائی، درمیانی اور آخری اشکال ہوتی ہیں پھر سب سے زیادہ آسانی اس بات میں کہ حروف کے جوڑوں کے لیے بیس لائن ایک ہی ہوتی ہے اور کسی بھی نسخ فونٹ کوبطور نمونہ سامنے رکھ کر نیا فونٹ بنایا جا سکتا ہے لیکن نستعلیق میں معاملہ دگرگونیت کاحامل ہے اس کے حروف کی مختلف اشکال کو آپس میں جوڑنے کے لیے ایک ہی بیس لائن نہیں بلکہ یہ حروف ہرلفظ میں اپنے جوڑ کے مقام کو تبدیل کر دیتے ہیں
ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی اس سلسلہ میں تفصیلی اسباق اردو میں تیار کرے اور یہاں پوسٹ کرتا چلا جائے تو یہ ٹیکنالوجی عام ہو اور جس قدر یہ عام ہوگی لوگ اپنی اپنی کوششیں کرتے رہیں گے اور بہتری کی صورتیں پیدا ہوتی رہیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی ایسے علم سے جو لوگوں کے لیے نفع بخش نہ ہو
 
Top