انعام جی
معطل
18 مارچ 2013 کو محمد محمود عالم جو ایم ایم عالم کے نام سے عالمی سطح پر جانے جاتے تھے ہم سے جدا ہو گے۔ محمد محمود عالم پاکستان کی عسکری تاریخ کے یادگار کرداروں میں سے ایک تھے، وہ 1965 کے جنگ کے ایک عظیم ہیرو اور بہترین فائٹر پائلٹ تھے، جس کارنامے نے ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا وہ یہ تھا کہ انہوں نے 65 کی پاک انڈیا جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیاروں ایک منٹ کے اندر اندر مار گرایا جن میں سے چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے گئے تھے ۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔اس مہم میں عالم صاحب ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے جو اس زمانے میں ہنٹر طیارے سے تینکی اعتبار فرو تر تھا۔
ایم ایم عالم صاحب کی یہ داستان شجاعت ، عنایت اللہ صاحب کی مشہور کتاب پاک فضائیہ کی داستان شجاعت میں یوں بیان کی گئی ہے۔(ایک مختصر اقتباس)
ایک۔دو۔تین۔چار۔۔ سرگودھے کی فضا میں ایک ہواباز پرواز کے دوران کچھ گن رہا تھا
کیا گن رہے ہو زمین سے کنٹرولر نے وائرلیس پر پوچھا۔
بھارتی ہنٹر اور کیا۔ فضا سے فلائنگ آفیسر مسعود نے جواب دیا
اچھا چھا۔ کنٹرولر نے کہا میں سمجھا شاید پرندے گن رہے ہو۔
وہ پرندے ہی تو تھے ، موٹے تازے بھارتی پرندے۔شہبازوں کا من بھتا شکار۔ایک ہی معرکے میں بھارت کے چھ میں سے پانچ ہنٹر طیارے گرا لیے گئے اور اس قدر حیران کن کم وقت میں جس کی مثال فضائی معرکوں کے عالمی ریکارڈ میں نہیں ملتی۔ چھٹا ہنٹر جو عالم کی زد سے بچ گیا وہ راستے میں انجن بگڑ جانے سے بیکار ہو گیا اور اس کا ہوا باز پ“یراشوٹ سے کود گیا ۔ یہ غالبا لیفٹیننٹ کرنل گوندل کے توپچیوں کا کمال تھا۔
عالم صاحب، ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کے درجات بہت بلند کرے، آپ کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور انبیا صدیقین شہدا اور صالحین کی ہمراہی آپ کو نصیب فرمائے۔آمین

اور یہ کہ ہم آپ جیسے مجاہدوں کے مقروض ہیں ہم بھی اور یہ پاک سرزمین بھی
وطن کی ہوائیں تمہیں سلام کہتی ہیں
وطن کی ہوائیں تمہیں سلام کہتی ہیں
وطن کی ہوائیں تمہیں سلام کہتی ہیں