ایم این اے اپنی حقیر کاوش کے بارے میں آپ کی رائے طلب کیا چاہتا ہے

السلام علیکم:
بندہ ناچیز ایم این اے(محمد ندیم اعظم) آپ کے حضور حاضری چاہتا ہے۔ سب سے پہلے میں اردو محفل ، صاحب محترم عبدالقدوس صاحب، زیک صاحب اور نوید صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ آج ان کے تعاون کی وجہ سے میں اپنے خواب کو حقیقت کا جامہ پہنانے میں کامیاب ہوا۔ آج سے دس دن پہلے مجھے امید تک نہ تھی کہ میں اپنے شہر کی ویب سائٹ بنانے میں کامیا ب ہوجاؤں گا۔ مگر آج خدا تعالے کے کرم سے اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد کیا تھا یہ ایک قابل ذکر پہلو ہے سو بیان کیے دیتا ہوں۔ جناب جب میں انٹرنیٹ کی دنیا میں نیا نیا وارد ہو تودنیا کے ہر شہر کو انٹنیٹ پر پایا مگر پاکستانی شہروں کے بارے میں کوئی خاطر خواہ تفاصیل نہ مل سکیں۔ یہ بات دل کو ستاتی رہی۔ مگر ھم کیا کر سکتے تھے۔ مگر پھر ایک اور بات دل میں سما گئی کہ ھم پاکستانی لوگ ایڈورٹائزنگ پر ہزاروں خرچ کرتے ہیں لیکن اس میں سے انٹرینٹ ایڈورٹائزنگ کا حصہ بمشکل 2 فیصد رہتا ہے۔
 
جی تو پھر

السلام علیکم:
جی ہاں تو یہ بات تشویش ناک ہے کیونکہ ملک میں انٹرنیٹ بزنسز کا مکمل دارومدار اشتہارات پر ہوتا ہے۔ مگر پاکستان میں یہ بات نظر انداز کی جاتی ہے۔
سو اس پر بھی میری نظر تھی۔ مگر کیا کر سکتا تھا؟ آخر جب میں گیارہویں جماعت میں ہوا تو تھوڑی سے بالغ نظری پیدا ہوئی اور اپنے دیوانہ پن کو منزل دینے کے لئیے کچھ سوچ اور نئے آئیڈیاز کو جگہ ملنے لگی۔ پھر گلوبل سائنس اور کپیوٹنگ نے دماغ کو جلا بخشی۔ اردو محفل نے تو منزل کو قریب سے دکھایا۔
ھم جت گئے۔ کام تو آسان نظر آیا مگر جب کرنے بیٹھے تو معلوم ہوا کہ کچھ آتا جاتا ہے نہیں کیسے ہو گا یہ سب کچھ۔ آخر مطالعہ کام آیا۔ انٹرنیٹ کھنگالا
 
دن میں 24 گھنٹوں میں سے 18 گھنٹے کام کیا پڑھا پھر تجربے کیے اور آخر جب کچھ معقولیت میدا ہوئی تو کام اگے بڑھایا۔آخر یہ بیل منڈھے چڑھنے لگے۔ محنت رنگ لانے لگی۔ سائٹ پر کام چلنے لگا۔ مگر مشکلات نے ساتھ نہ چھوڑا مگر ھم بھی دامن بچانے کا گر سیکھنے لگے۔ اور آخر کامیابی کی طرف قدم تیز ہونے لگے
 
السلام علیکم:
جی تو جناب اردو محفل کا دیا ہوا عصا منزل کی طرف اندھیری راہوں میں ھمارا چولی دامن کا ساتھ رہا۔ نبیل بھائی کا احسان بڑھتا گیا۔ مگر ھم ثابت قدمی سے آگے بڑھتے گئے۔ آخر کار ھم اپنے شہر بوریولہ کی ویب سائٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ www.burewala.info
یہاں اس سائٹ پر فورمز بھی ملیں گے ۔ جہاں مختلف موضوعات پر گفت و شنید کی جاسکتی ہےwww.forums.burewala.info
Google Apps کا استعمال کیا۔ اور اپنے شہر کے لوگوں کے لئیےyourname@burewala.info میل ایڈریس بنانا ممکن کردیا۔ 6 جی بی سپیس کا ان بکس ہے وہاں۔
پھر اپنے شہر کے مقامی سکولز اور ہوٹلز سے رابطہ کر رکھا ہے انہیں اس بات پر راضی کیا جاوے گا کہ وہ اشتہارات دیں۔ علاوہ ازیں گوگل ایڈسنس کا دامن تو ساتھ ہے۔
مگر اشارے مثبت ہیں اور قوی امید ہے کہ وہ راضی ہوجاویں گے۔
علاوہ ازیں میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس ویب سائٹ www.burewala.info کو ضرور وزٹ کیجیئے گا۔ اور جہاں خامی ملے پواٰئنٹ آؤٹ کیجیئے گا۔ مزید جہاں ابھی کوئی توجہ طلب حصہ ہے اس طرف متوجہ کیجیئے گا۔ تاکہ یہ کام بخوبی چل سکے۔
 
السلام علیکم؛
اور ہاں جناب ایک بات میں اور کرنا چاہوں گا کہ چونکہ میرے پاس آرٹیکلز کی کمی تھی سے میں نے کچھ آرٹیکلز اردو محفل سے لئیے ہیں۔ لیکن مکمل مصنف کانام اورپیج یوآرایل ساتھ ساتھ دیا ہے اگر میں نے غلط کیا تو پلیز بتا دیجیئے تاکہ میں انہیں ریمیوو کر دوں۔ کیا یہ اردو محفل کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اگر ہے تو پلیز معاف کیجیئے گا۔ میں انہیں فورا ہتا دوں گا۔ مگر اگر نہیں تو پھر بھی جب مجھے آرٹیکلز دستیاب ہوئے تو انہیں وہاں سے ہٹا دوں گا
looking for your opinion
 

دوست

محفلین
اردو کا فونٹ کوئی مناسب استعمال کیجے۔ فرنٹ پیج پر ٹائمز نیو رومن میں اردو نظر آرہی ہے۔ آپ جملہ کا اردو ورژن استعمال نہیں کررہے؟
 
شکریہ جناب۔

اردو کا فونٹ کوئی مناسب استعمال کیجے۔ فرنٹ پیج پر ٹائمز نیو رومن میں اردو نظر آرہی ہے۔ آپ جملہ کا اردو ورژن استعمال نہیں کررہے؟

السلام علیکم:
بہت بہت شکریہ لیکن یہ بتایئں کہ کون سا فونٹ استعمال کروں۔ اردو ورژن استعمال نہیں کر رہا ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ایک موڈیولز اور کمپونینٹس کا درست استعمال اور پھر گوگل ایڈسنس
looking you forward
 

شمشاد

لائبریرین
ندیم بھائی اس دھاگے کا عنوان بدلیں۔ میں جب بھی اس کو دیکھتا ہوں، پہلی نظر میں یہی خیال آتا ہے کہ ہمارے ایم این اے کب سے اپنے کیئے کو حقیر کہنے لگے اور یہ الٹی گنگا کیسے بہنے لگی کہ ہماری رائے طلب کرنے لگے۔
 

جہانزیب

محفلین
ویسے ندیم بھائی ازراہ مذاق اگر آپ کے نام کے پہلے ابجد اردو میں‌ لکھے جائیں‌ تو "منا" بنتا ہے :grin:
 

بلال

محفلین
جی یہ سائیٹ تو میرے پاس بھی نہیں کھل رہی۔۔۔
بڑی امید سے گئے تھے تیرے شہر لیکن نا امیدی راستے میں پہرہ دے رہی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے راستے میں یہ شعر نہیں پڑھا ہو گا ناں :

انہی پتھروں پر چل کر آ سکو تو آؤ
میرے شہر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں
 

بلال

محفلین
آپ نے راستے میں یہ شعر نہیں پڑھا ہو گا ناں :

انہی پتھروں پر چل کر آ سکو تو آؤ
میرے شہر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں

بس شمشاد بھائی کیا کریں۔ ایک تو شعر کی سمجھ ٹھیک نہیں آتی اور اوپر سے یاد بھی نہیں رہتے۔۔۔ اچھا کیا جو آپ نے بتا دیا۔۔۔
 

فر حان

محفلین
بھائی ایم این اے سائیٹ بنا ڈالی ہے تو دیکھا بھی دو مجھے نظر نہیں آرہی مطلب جب کھلے گی تو نظر آئے گی نہ ویسے شمشاد بھائی آپ ہی ان کو کوئی مشورہ دیں لگتا ہے کوئی تیکنیکی خرابی کے وجہ سے ان کی سائیٹ سب نہیں دیکھ پا رہے ۔
 
Top