ایم اے انگلش امتحان کے لیے رہنمای چاہئے

تبسم علی

محفلین
اسلام و علیکم۔ میرا ایک مسلہ ہے جسے میں ادھر پوچھنا چاہوں گی اور وہ یہ کہ میرے ایم اے انگلش کے امتخان بہت قریب ہیں۔میں یہ امتحان سرگودھا یونورسٹی سے دے رہی ہوں۔پارٹ1 اور 2 کمپوزٹ امتحان ہے۔گھر کے کاموں میں مصرف رہنے کیوجہ سے میں پڑھائ پر زیادہ توجہ نہیں دے پائ اور اب گھبراہٹ ہو رہی ہے۔کیا یہاں کے ممبران میں سے کوئ میری مدد کر سکتا ہے؟ پلیز پلیز میں بہت شکر گزار ہوں گئ
 
تبسم علی

محفلین
کس قسم کی مدد درکار ہے آپ کو؟
سب سے پہلے تو آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری بات کا جواب دیا۔ کچھ فرینڈز کے مطابق امتحان میں دو ماہ رہ گےہیں۔ تو پہلی بات تو یہ کہ کیا ان دو ماہ میں دونوں پارٹ کی تیاری ہو سکتی ہے؟ اور دوسرا یہ کہ اگر ہو سکتی ہے تو پڑھائ کا پلین کیا ہونا چاہئئے۔یعنی اگر گائڈ سے کروں تو خوف آتا ہے کہ بہت بہت موٹی ہیں اور میں اتنا سارا کیسے پڑھ سکوں گئ۔تو کیا بہتر رہے گا۔کہ گیس پیپر سے کروں یا پاسٹ پیپرز سے؟یا اگر آپ کی نظر میں کوئ اور اچھا طریقہ ہو؟
امید ہے آپ ضرور رہنمائ کریں گے۔میں بہت پریشان ہوں
 
اگر ہمت اور سخت محنت کی جائے تو میری نظر میں تو ہو سکتی ہے۔

پہلے تو یہ بتائیں کہ امتحان کتنے حصوں میں ہے اور کس حصہ کے کتنے نمبر ہیں اس کا بھی بتائیں۔
 
تبسم علی

محفلین
اگر ہمت اور سخت محنت کی جائے تو میری نظر میں تو ہو سکتی ہے۔

پہلے تو یہ بتائیں کہ امتحان کتنے حصوں میں ہے اور کس حصہ کے کتنے نمبر ہیں اس کا بھی بتائیں۔
آپ کا بھی بہت شکریہ بھائی۔امتحان کا پارٹ1 کے 5 پیپر ہیں، classical poetry/drama/fiction/prose/american litrature
ہر پیپر کے 100 نمبر ہیں یعنی پارٹ 1 کے کل نمبر 500
پارٹ 2 کے لازمی پیپر 4 ہیں modern poetry/ drama 2/ fiction 2/literary criticism
اور ایک آپشنل ہے۔ linguistics
ان سب کے بھی 100 نمبر ہیں یعنی پارٹ 2کل نمبر 500
 
پارٹ 1 کے 5 پیپر ہیں۔ پہلے پارٹ 1 سے ہی شروع کرتے ہیں۔

American Literature کی کتنی کتابیں ہیں ؟
تین poetry کی کتابیں ہیں شاید
ایک ناول ہے for whom the bell tolls
ایک ڈرامہ ہے Crucible

بشکریہ ناعمہ عزیز
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین

آپ یہ بتاؤ کہ آپ کے پاس ان تمام کتابوں کے نوٹس موجود ہیں ، اور دوسرا یہ کہ آپ نے کتنی کتابیں پڑھ کے تیار کر لی ہیں ؟
 
Sylvia plath
Richard Willbur
Jhon Ashbruy
Adrinne Rich
یہ چار کتابیں ناول کی ہیں جو کہ امریکن لڑیچر میں شامل ہیں :)
 
تبسم علی

محفلین
پارٹ 1 کے 5 پیپر ہیں۔ پہلے پارٹ 1 سے ہی شروع کرتے ہیں۔

American Literature کی کتنی کتابیں ہیں ؟
تین poetry کی کتابیں ہیں شاید
ایک ناول ہے for whom the bell tolls
ایک ڈرامہ ہے Crucible

بشکریہ ناعمہ عزیز
مجھے یہاں پر انگلش میں صحیح سے لکھنا نہیں آرہا۔میرے پاس سرگودھا یونورسٹی کا ایم اے انگلش کا سلیبس پی ڈی اف فایل میں پڑھا ہے۔کیا اس کا لنک دے دوں؟ اگر آپ کو برا نا لگے تو
 
انگریزی میں لکھنے کے لیے شارٹ کٹ ہے
Control + Space bar

پی ڈی ایف کی جگہ یہیں تفصیل ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

ناعمہ عزیز آپ کو بہتر معلومات دے سکتی ہیں کیونکہ وہ پڑھاتی بھی ہیں۔
 
تبسم علی

محفلین
آپ یہ بتاؤ کہ آپ کے پاس ان تمام کتابوں کے نوٹس موجود ہیں ، اور دوسرا یہ کہ آپ نے کتنی کتابیں پڑھ کے تیار کر لی ہیں ؟
آپکا بہت شکریہ بہن کہ آپ نے جواب دیا۔جی میرے پاس نوٹس تو موجود نہی ہیں لیکن ان کی گائڈز موجود ہیں۔ کوئ بھی مکمل تیار نہی۔بیچ بیچ میں سے سبھی کو پڑھا ہے۔میں نے پراڈائز لاسٹ کو اچھے سے پڑھا ہوا ہے۔ گھر میں چھوٹے بہن بھائ کی وجہ سے ان کے کاموں میں لگی رھی کیونکہ میری امی بہت بیمار تھیں۔اب وہ اللہ کا شکر ہے کہ کچھ ٹھیک ہیہں تو میں نے سوچا کہ امتحان دے دوں نہیں تو داخلہ کے بھیجے پیسے بیکار جانے ہیں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سردگودھا یونی میں آپ کے پاس 40 پرسنٹ objective کی سہولت موجود ہوتی ہے ، اور اس کے لئے بکس آرام سے مل جاتی ہیں مارکیٹ سے، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ آپ نے ایک بار کہانی ، ڈرامہ ، شاعری کو پڑھا ہو۔ اب آپ مجھے پہلے یہ بتائیں آپ نے پڑھا کتنا ہے ؟ اور کونسی کونسی کی کتابیں جن کو آپ نے بالکل نہیں پڑھا کوشش کروں گی کہ ان کے بارے میں آپ کو بتا سکوں۔
اور پارٹ ٹو میں آپ نے آپشنل میں linguistics ہی رکھی ہے یا essays اور short stories میں کچھ ؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپکا بہت شکریہ بہن کہ آپ نے جواب دیا۔جی میرے پاس نوٹس تو موجود نہی ہیں لیکن ان کی گائڈز موجود ہیں۔ کوئ بھی مکمل تیار نہی۔بیچ بیچ میں سے سبھی کو پڑھا ہے۔میں نے پراڈائز لاسٹ کو اچھے سے پڑھا ہوا ہے۔ گھر میں چھوٹے بہن بھائ کی وجہ سے ان کے کاموں میں لگی رھی کیونکہ میری امی بہت بیمار تھیں۔اب وہ اللہ کا شکر ہے کہ کچھ ٹھیک ہیہں تو میں نے سوچا کہ امتحان دے دوں نہیں تو داخلہ کے بھیجے پیسے بیکار جانے ہیں

آپ مجھے اس گائید بک کا نام بتائیں گی پلیز ؟
 
تبسم علی

محفلین
آپ مجھے اس گائید بک کا نام بتائیں گی پلیز ؟
میری فرینڈ کہ رہی تھی کہ اب سرگودھا والوں نے پیپر پیٹرن بدل دیا ہے،جہاں سے میں نے داخل بھیجا تھا وہ بھی یہی کہ رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر مجھے یہ لنک ملا ہے http://www.ilmkishama.com/revised-paper-pattern-model-paper-for-ma-university-of-sarogdha/
جی ڈوگرز یونیک کی گائڈ بک ہیں۔
 
تبسم علی

محفلین
سرگودھا یونی کے ایگزامز کب ہیں ؟
سرگودھا والوں نے ابھی تک ڈیٹ شیٹ نہیں دی لیکن داخلہ سنٹر والے کہ رہے ہیں کہ جولائ کے آخر میں یا اگست کے شروع میں ہوں گے۔انٹرنیٹ پر دیکھا ہے تو کئ ویب سایٹس اور فورمز پر بھی ایسے ہی اندازے لگاے ہوے ہیں کہ جولائ کے آخری ہفتے یا اگست کے شروع میں۔کسی کسی نے ستمبر بھی کہا ہے
 
پچھلے دو سال سے تو ستمبر میں شروع ہو رہے ہیں ، خیر آپ ایک ایک ہفتہ لگا کے ایک سبجیکٹ کو مکمل کریں ، ہر سبجیکٹ کی ہر کتاب کے کم سے کم چار سے پانچ سوال یاد کرنا ہوں گے۔ اور آپ جو جو کتاب بھی پڑھ رہی ہوں اس کے بارے میں اسی دھاگے میں لکھتی جائیں جو جو چیزیں آپ کو سمجھ نہیں آرہی وہ میں پوری کوشش کروں گی کہ آپ کو سمجھا دوں ۔
 
آپ کا بہت شکریہ بہن۔کہ آپ نے اتنی توجہ دی اور حوصلہ بندھایا۔ میں شروع کر دیتی ہوں۔ کیا اسی گائڈ سے کروں یا آپ کے ذہن میں کسی بہتر کتاب کا ہو تو بتائیں۔اور پاسٹ پیپرز میں جو سوال ریپیٹ ہوئے ہیں ان کو ترجیح دینا بہتر رہے گا کیا؟
 
میں نے گائیڈ سے نہیں پڑھا تھا ، اور اور رہے پاسٹ پیپرز تو جب ساری تیاری مکمل ہو چکی تھی تب ان کی سٹیمنٹس کو دیکھا تھا کہ وہ سمجھ آتی ہیں یا نہیں ۔ آپ مجھے گائیڈ بک کام نام بتائں گی پلیز ؟؟؟
 
Top