ایم کیوایم کی قیادت ہنگامی طورپر لندن طلب

x boy

محفلین
ایم کیوایم کی قیادت ہنگامی طورپر لندن طلب ، منی لانڈرنگ کیس میں دوافراد پکڑلیے: میٹروپولیٹن پولیس، تعلق متحدہ سے ہے: ذرائع
06 دسمبر 2013 (14:41)
news-1386322862-7886.jpg

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں دوافراد کوگرفتارکرلیاہے جن کا تعلق ایم کیوایم سے بتایاجارہاہے جبکہ پاکستان سے متحدہ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار سمیت کچھ افراد کو ہنگامی طورپر برطانیہ طلب کر لیا گیاہے ۔ میٹروپولیٹن پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ویسٹ لندن میں دومقامات پرچھاپے مارے گئے جس دوران دوافراد کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ جمعرات کی صبح پانچ بجے پولیس اور نیشنل کرائم ایجنسی کے مشترکہ چھاپے کے دوران انسداددہشتگردی کمانڈر کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے افراد کو سنٹرل لندن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔بیان میں بتایاگیاہے کہ گرفتار افراد کی عمریں 40اور70سال ہیں تاہم شناخت اور مزیدتفصیلات ظاہرنہیں کیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گرفتار ہونیوالے دونوں افراد کاتعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اوراُن میں سے پاکستانی نژاد برطانوی شخص تنظیم کے مالی معاملات کودیکھتاہے ، پولیس نے یہ چھاپہ چھ دسمبر2012ءکو ایم کیوایم کے دفتر پرمارے جانیوالے چھاپے کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے جس دوران دفتر سے کیش برآمد ہواتھا ۔ بتایاگیاہے کہ پولیس نے جائیدادوں کی تفصیلات ، دیگر معاملات اور رقم سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔دوسری طرف جیونیوز کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے چند رہنماﺅں کو پاکستان سے ہنگامی طورپر لندن طلب کرلیاگیاہے تاہم یہ طلبی پولیس کی طرف سے نہیں بلکہ ایم کیوایم کی قیادت کی طرف سے ہوئی جس میں جلد از جلد لندن پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


xdaily-pakistan-logo.png.pagespeed.ic.4e3WYPy1Kw.png
 

شمشاد

لائبریرین
کراچی کے سابق میئر اور ایم کیو ایم کے ایک اور رکن جو باغی ہو گئے ہیں اور ان کے ساتھ بہت سے اور اراکین بھی شامل ہیں۔
 

حسینی

محفلین
ابھی کل نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ تقریبا 30 سے 40 کے لگ بھگ ایم کیو ایم کے بڑے اراکین پر مشتمل ایک نئی پارٹی ابھرنے والی ہے۔۔۔ اور الطاف حسین سے ان کے پارٹی اختلافات بہت شدت اختیار کر گئے ہیں۔
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟؟
 
جب تک الطاف حسین کے ذاتی تعلقات برطانوی اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اچھے ہیں ذاتی طور پر الطاف بھائی کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی اندھی محبت الطاف بھائی کے لئے تو بے انتہا ہے لیکن جو قائدین الطاف حسین کے زیادہ قریب ہونگے وہ اسکی حقیقی قائدانہ صلاحیتوں اور ذاتی حقیقت سے واقف ہونگے۔
 
Top