کاشفی

محفلین
11001927_401327403361594_8360430209409308555_n.jpg
 

عادل بٹ

محفلین
میں جب چمن میں اپنےطوفان دیکھتاہوں

تڑپتاہوں جب میں اپنوں کے امتحان دیکھتاہوں

عوام کی ناقص حالت کا ذمہ دار آخر کون

میں جب وطن کو اپنے یوں ناکام دیکھتاہوں

سمجھ نہیں کچھ آتا عقل جواب دے جاتی ہے

بےبس ہوتاہوں جب چہروں پرہیجان دیکھتاہوں

ہر کوئ لوٹ کھسوٹ کا ماہرکھلاڑی بلا کا

میں جب وطن کےاپنےنااہل حکمران دیکھتاہوں

کوئ خیرخواہ نہیں کسی کو کچھ پرواہ نہیں

مہنگائ سےبلبلاتےجب عوام نادان دیکھتاہوں

دل خون کے آنسو روتاہےبےکسوں کی بےکسی پر

میں جب چمن میں اپنےیوں بحران دیکھتاہوں

مذہبی دلالوں کی خستہ دماغی عجیب ہے

روتاہوں اور اپنےآپ کوبےبس انجان دیکھتاہوں

جہاد کے نام پر قتال کے شجر پروان چڑھائے

میں جب معصوم چہرے افسردە پریشان دیکھتاہوں

درس بظاہر انسانیت کا اور عمل تذلیل انسانیت

بلکتاہوں اوپرسے گرتا ہوا آسمان دیکھتاہوں

ایک دو دہشت گرد مرے تو واویلا بے انتہا

میں جب ستم زدە گولیوں سےچھلنی انسان دیکھتاہوں

ستر ہزار معصومین پر ظالم کو کچھ رحم نہیں

کیسےسنگ دل ہیں یہ طالبان دیکھتاہوں

ستم زدہ شہدأ کے وارثوں کا کوئ نہیں غمخواہ

میں جب باربار موت بانٹتے یہ شیطان دیکھتاہوں

ہمدری ظالمان سے اور نفرت مخلصین سے زیبا نہیں

پھر مذاکرات کی رٹ لگائے احمق ، حیران دیکھتاہوں

مدرسوں کی شکل میں تعلیم ضرار کیا درست ہے

میں جب فرقوں کی سجائے دکان دیکھتاہوں

سفاکیت اتنی کہ درندہ بھی مانگے ان سے پناہ

بےبس خون میں نہلائے ہوئے مسلمان دیکھتاہوں

اسلامی ملک میں رشوت ِ، کساد بازاری سر عام

میں جب کرپٹ انتظامیہ کے افسران دیکھتاہوں

کہاں جائیں غریب عوام کس سے فریاد کریں

لوگوں کی امنگوں کو لہولہان دیکھتاہوں

مسجدیں ، امام بارگاہیں، گرجے، بھی محفوظ کہاں

میں جب گلی گلی تباہی کے سامان دیکھتا ہوں

امن کی تمنا ہے مہمان ان ظالموں کے قبیلے میں

میں جب دہشت زدە مرتی بےقصور عوام دیکھتاہوں

بھیگ مانگتے ہیں مذاکرت کی بےگناہ کے خون پر

دکھ ہوتا ہے بہت جب بزدل سیاست دان دیکھتاہوں

الیکشن سےپہلے جو وعدے تھے ان کا کیا ہوا

میں جب تبدیلی کےنعرےلگاتےنواز، عمران دیکھتاہوں

حکمرانی کا نشہ کیا یہی اس ملک کا مقدر ہے

پھر درگت بناتے اور ان کے بدلتےبیان دیکھتاہوں

کتنا دکھ کا مقام ہے قائد کا وطن بدنام ہے

میں جب جلتا ہوا اپنا پاکستان دیکھتاہوں

اقبال کی سوچ کیا ایسے ظلمت کے چمن کی تھی

سمجھ نہیں آتی یہ کس کا اجڑا گلستان دیکھتا ہوں

سازش یہود و ہنود تو نظر آتی مگر اپنی حرکتیں نہیں

میں جب جہالت کے یہ قلمدان دیکھتاہوں

مایوسی گناہ ہے امن کی جے ہوگی بالآخر عادل

إنشاٴالله مٹتےہوئے جلد ان کے نشان دیکھتا ہوں

(عادل بٹ)
 

کاشفی

محفلین
شہید عمران فاروق بھائی کے والدین جناح گراؤنڈ میں فتح الطاف کے جشن میں شریک۔
جئے الطاف حسین
11162216_872072262833846_6371676603527951197_n.jpg

 

کاشفی

محفلین
جئے الطاف حسین
دوسرے شہروں سے کراچی آکر دہشت گردی کرنے والوں تمہارا کھیل ختم ہونے والا ہے عنقریب۔ انشاء اللہ
 
آخری تدوین:
Top