ایم کیو ایم ، روشن خیال، حقوقَ نسواں اور حقوقِ عامہ -- ایک مکروہ چہرہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ایک مکروہ چہرہ
ایم کیو ایم ، روشن خیال، حقوقَ نسواں اور حقوقِ عامہ

welldone1.gif

ایم کیو ایم : سٹی کونسل میں ایم کیو ایم بلدیہ ٹاؤن یوسی 8 کے ناظم سلیمان بلوچ اپوزیشن بنچ پر ایک خاتون کو بیلٹ مار رہے ہیں ( فوٹو روزنامہ جنگ)

۔۔۔ بشکریہ فرخ:

فرخ

محفلین
غدار اور دشمنِ پاکستان الطاف حسین کا اصلی چہرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

اور یہ ہے غدار اور دشمنِ پاکستان کا اصل روپ:

ذرا غور سے اسکی بکواس کو سننا تو سمجھ آئیگی کہ یہ غدار، زبان اور قوم پرست ملک دشمن کیا کہہ رہا ہے:
کہ ہندوستان کی تقسیم انسانی تاریخ کا سب سے بڑا بلنڈر تھی اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

یہ ہے ایم کیو ایم (منحوس قومی موومنٹ) کے قائد کا اصل منحوس اور کالا روپ۔اور اسی سے پتا چلتا ہے کہ اسکے کے قوم پرستی اور کراچی میں ہونے والے مختلف فسادات کا اصل مقصد کیا ہے۔
 
مغزل

محفلین
دل کو بدلنا آسان کام نہیں لیکن کوئی ایک چھوٹا یا بڑا حادثہ کبھی ایک دل کو اور کبھی بہت سے دلوں کو بدل کے رکھ دیتا ۔ سُنا ۔ پڑھا اور میری زندگی کا تجربہ بھی ہے کہ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے اسلئے انسان کو ہر چیز یا عمل میں بہتر پہلو کو تلاش کرنا چاہیئے ۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے 9 مارچ سے شروع ہونے والے ہفتہ میں ایسی حماقتیں کیں جن سے سب پریشان ہوئے لیکن ان حماقتوں نے اُس تحریک کو جنم دے دیا جو حزبِ مخالف چلانے میں ناکام رہی تھی ۔ اللہ اس تحریک کو جلد کامیابی سے ہمکنار کرے اور ہمارے وطن میں عوام کا خیال رکھنے والی مضبوط جمہوریت قائم ہو جائے ۔ اور ڈکٹیٹر شپ سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خلاصی ہو جائے ۔

12 مئی کو جو کچھ کراچی میں ہوا وہ کراچی والوں سے بہتر کون جانتا ہے ؟ اس کا اچھا پہلو جو میرے علم میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے جانثار خاندانوں کی نئی نسل جس کو 10 مئی تک “قائد صرف ایک [الطاف حسین]” اور “جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے” کے علاوہ کچھ سوجھتا ہی نہ تھا اُس نوجوان نسل کے کئی ارکان کے دل 11 اور 12 مئی کے واقعات نے بدل کے رکھ دیئے ہیں ۔

ایک پڑھا لکھ نوجوان جو ایم کیو ایم کے علاقہ کا باسی ہے اور جس کا خاندان الطاف حسین کے جان نثاروں میں شامل ہے ۔ جس کے چچا نے 12 سال قبل الطاف حسین کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا تھا اور اس کو سلام آج بھی اس کے محلے میں ہر طرف لکھا ہوا ہے ۔ اُس نوجوان نے 11 مئی کو دیکھا کہ ایئرپورٹ کو جانے والے تمام راستوں پر ٹرالر ٹرک ۔ ٹینکر اور بسیں کھڑی کر کے ان کے ٹائروں میں سے ہوا نکال دی گئی ہے ۔ پھر شام کو اس نے دیکھا کہ خود کار ہتھیاروں سے لیس جوانوں نے مورچے سنبھال لئے ہیں اور کچھ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 12 مئی کو ہسپتالوں میں چلے جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ایسا شخص طِبّی امداد نہ لینے پائے جو ایم کیو ایم کا نہ ہو ۔

دوسرے دن یعنی 12 مئی کو صبح 10 بجے اس نے ڈرگ روڈ اسٹیشن کے قریب دیکھا کہ اس کے ساتھی ریپیٹر اور کلاشِن کوف قسم کے خود کار ہتھیار خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس میں بھر کر لے جا رہے ہیں ۔ اس نے دیکھا کہ شاہراہ فیصل سب کیلئے بند ہے مگر ایم کیو ایم کے جوان ہتھیار لئے آزادی سے گھوم رہے ہیں ۔پھر اس نے دیکھا کہ ایک جوان شخص گِڑگڑا کر التجائیں کر رہا ہے کہ مجھے جانے دو ۔ وہ اپنے بچے کی لاش ہسپتال سے گھر لے کر جا رہا تھا ۔ وہ کہہ رہا تھا خدا کیلئے مجھے جانے دو تا کہ میں اپنے اس معصوم بچے کے کفن دفن کا بندوبست کر سکوں ۔ ایک لمحہ آیا کہ ایم کیو ایم کے اس پڑھے لکھے نوجوان کے جسم نے ہلکی سی جھرجھری لی اور وہ وہاں سے چلا گیا ۔ 12 بجے کے قریب پہلی فارنگ ہوئی اور وہ خلافِ معمول گھر چلا گیا اور ٹی وی لگا کر بیٹھ گیا ۔ کچھ دیر بعد اُس کے دل نے اچانک اس کی ملامت شروع کردی کہ آج تک تیرا خاندان جو دلیری دکھاتا رہا وہ دراصل ایک مجبوری اور ضرورت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی درندگی تھی ۔ اُس نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اپنے آپ کو مزید دھوکہ نہیں دے گا جس کیلئے اس کے چچا نے جان دی تھی وہ انسان نہیں درندہ ہے ۔ وہ قاتلوں کا قائد ہے مہاجروں کا نہیں ۔ رات تک اس کو معلوم ہو چکا تھا کہ مرنے والے پختونوں کے علاوہ سب اُس کی طرح مہاجروں کے بچے ہیں جن کا قصور یہ ہے کہ وہ الطاف حسین کی درندگی کی حمائت نہیں کرتے ۔

یہ کہانی یا افسانہ نہیں حقیقت ہے ۔ یہ ایم کیو ایم کے گڑھ میں رہنے والے صرف ایک نوجوان کی آپ بیتی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ایسے کئی اور پڑھے لکھے نوجوان ہوں گے جو اس پراگندہ ماحول اور خونی سیاست سے تنگ آ کر 12 مئی کو تائب ہوئے ہوں گے لیکن وہ اس کا برملا اظہار کرتے ہوئے شائد ڈر رہے ہوں مگر اس نوجوان نے اپنی دلیری کا رُخ بدلتے ہوئے نہ صرف ایم کیو ایم کے لیڈران کو تحریری طور پر اپنے دل کی تبدیلی کی اطلاع کر دی ہے بلکہ الطاف حسین کو 12 مئی کے قتلِ عام کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ میری دلی دعا ہے کہ اللہ اس نوجوان ۔ اس جسے دوسرے جوانوں اور اُن کے اہلِ خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ میری محبِ وطن قارئین سے بھی التماس ہے کہ وہ بھی اُن کے لئے خصوصی دعا کریں ۔

بشکریہ افتخار اجمل بھوپال
 
نبیل

تکنیکی معاون
محمود، معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ یہ تصاویر اور ویڈیوز پہلے بھی یہاں پیش کی جا چکی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایم کیو ایم اور 12 مئی 2007 کے موضوعات میں خود تھریڈ پوسٹ کر چکا ہوں۔ ایم کیو ایم کے بارے میں میری رائے سے بھی سب آگاہ ہیں، لیکن میری گزارش ہے کہ غیر ضروری نفرت انگیزی سے گریز کیا جائے۔
 
فرخ

محفلین
ایم کیو ایم اور 12 مئی 2007 کے موضوعات میں خود تھریڈ پوسٹ کر چکا ہوں۔ ایم کیو ایم کے بارے میں میری رائے سے بھی سب آگاہ ہیں، لیکن میری گزارش ہے کہ غیر ضروری نفرت انگیزی سے گریز کیا جائے۔

میں‌آپ سے اتفاق کرتا ہوں، مگر درخواست یہ ہےکہ اگر گریز کروانا ہے، تو پھر صرف ایم کیو ایم سے ہی نہ کروایا جائے بلکہ اس قسم کے دیگر تھریڈز جو اسوقت بھی اسی مقصد کے تحت چل رہے ہیں، بلکہ اور دیگر تھریڈز کو ایک خاص تھریڈ میں ضم کیا گیا ہے، کو بھی گریز کے ذمرے میں لایا جائے۔
جزاک اللہ
 
مغزل

محفلین
ایم کیو ایم اور 12 مئی 2007 کے موضوعات میں خود تھریڈ پوسٹ کر چکا ہوں۔ ایم کیو ایم کے بارے میں میری رائے سے بھی سب آگاہ ہیں، لیکن میری گزارش ہے کہ غیر ضروری نفرت انگیزی سے گریز کیا جائے۔

جناب میرا مقصود منافرت نہیں‌اصل حقائق دکھانا ہے ، کہ ایم کیو ایم کے حواری اس کی شان میں کیا قصیدہ گوئی فرماتے رہے ہیں ،
منافرت یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے نام سے یہاں ایک آئی ڈی رجسٹر کی گئی ہے ،۔ اس پر کوئی ایکشن ہوا ہے تو ہمیں‌خبر نہیں ۔
لڑی کا عنوان ہے ایم کیو ایم کو خوش آمدید ، شروع کرنے والے ہیں فرحان دانش۔۔
امید ہے وضاحت ہوچلی ہوگی ۔والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
محمود، وہ تھریڈ مقفل کر دیا ہے اور شمشاد بھائی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ان ممبر کو فورم پر رہنا ہے تو انہیں اپنی آئی ڈی بدلنی ہوگی۔ فورم پر کسی کو سیاسی جماعتوں کے نام سے نک اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امید ہے کہ آپ پر بھی میرا نکتہ نظر واضح ہو گیا ہوگا۔ اب میری گزارش ہے کہ اس سلسلے کو بھی یہاں ہی ختم کر دیں۔
شکریہ
 
مغزل

محفلین
ٹھیک ہے نبیل بھائی میں یہ سلسلہ ختم کرتا ہوں آپ اسے مقفل کردیجے ، مگر ایم کیو ایم کے چاہنے والے یا حواری وکالت فرمائیں تو کیا میں کسی دوسری لڑی میں یہی حقائق آئنہ دکھانے کو نہیں پیش کرسکتا کہ یہ تو سب پر ہی منکشف ہے ، میرا مسئلہ کوئی ذاتی نہیں اور نہ ہی مجھے کوئی مخاصمت ہے ، (واضح رہے یہ ایم کیو ایم کیوں کہ لڑٰ ی کا موضوع ہے وگرنہ میں سبھی جماعتوں یاان کے کرتوت پر اسی طرح لب کشائی کرنے کی ہمت رکھتا ہوں )پچھلے کچھ ہفتوں سے محفل میں کسی بھی لڑی پر ایم کیو ایم کے حواری اسے دودھ سے دھلا دکھاتے ہیں اور موضوع کوئی بھی ایم کیو ایم اور اسکے متعلقین کا چرچا فرماتے ہیں ، میں اتنا جانتا ہوں اگر جمہوریت ہے تو پھر یہ رخ بھی تو دکھانا چاہیے ، اگر میر ی بات غلط ہے تو میں اس محفل میں جانے پر کوئی افسوس نہ کروں گا، میری اسی بات پر آپ پول کروالیں ، ۔۔۔ یہاں تو‌کوئی خبر لگے تو وکالت برائے وکالت شروع ہوجاتی ہے ، مشرف نے کیا کچھ نہیں کیا اس قوم کو برباد کرنے میں مگر اس کی وکالت ، عجیب بیمار ذہنیت ہے ہماری بھی ،، بہر کیف ، آپ پول اوپن کروالیں ، وگرنہ اس محفل میں سیاسی مباحث کا سلسلہ سختی سے بند کیا جائے ۔ امید ہے میری کسی بھی بات کا کوئی ایک حرف بھی ناگوار گزرے گا تو کمال شفقت سے معاف کیجے گا۔ فقط والسلام ۔ عاقبت نا اندیش، م۔م۔مغل
 
میں محمود سے اتفاق کرتا ہوں۔۔۔۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
محمود اور باقی تمام دوست، میری باتوں کا ہرگز یہ مطلب نہ لیں کہ میں ایم کیو ایم کے خلاف کوئی بات نہیں سننا چاہتا۔ معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ آپ دل کھول کر ایم کیو ایم کے پول کھولیے۔ لیکن ضد میں اس طرح کے تھریڈ شروع کرنا اور ممبران کے نام لے کر انہیں چیلنج کرنا درست نہیں ہے۔ کچھ دن پہلے ہی ساجد اقبال نے ایم کیو ایم کے سندھ دھرتی سے وابستگی والے ڈرامے کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ اس طرح کی خبر آپ کو نظر آتی ہے تو ضرور یہاں پر شئیر کریں۔
 
طالوت

محفلین
اگر کسی کے پاس ary کی وہ ویڈیو ہو جس میں apmso کے نوجوان جمعیت کے ایک جوان کو خدمت خلق کی فاونڈیشن میں ڈال کر مار رہے ہیں تو پیش کر دیں ۔۔ تاکہ ہمارے کچھ احباب کی آنکھوں سے پٹی اترے ۔۔
(جمعیت کی کارگزاریوں کے لیے الگ دھاگہ کھول لیں یہاں جواب دینے کی کوشش نہ کریں( ۔۔
وسلام
 
خرم

محفلین
اجی اس حمام میں کون ہے جو کپڑے پہن کر چلا آیا ہے؟ نوازشریف، الطاف، زرداری، قاضی (اب منور) وغیرہا، ان سب کی کرتوتوں کے ہی تو پھل ہیں سب کچھ۔ یہ سب دکھا کر، بتا کر، کہہ کر بھی کیا آپ کسی کو الطاف کی حمایت سے باز رکھ سکتے ہیں؟‌نہیں۔ جب جمیل الدین عالی جیسا صاحب علم ان کا دیوانہ ہو تو کسی اور سے کیا توقع؟ یہ اجتماعی بیماری ہے۔ اتنی آسانی سے جانے کی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top